UrduPoint:
2025-03-26@00:15:59 GMT

وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزارطلبہ کوسکالرشپ دینے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزارطلبہ کوسکالرشپ دینے کا اعلان

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مارچ 2025)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 30 ہزار طلباو طالبات کو سکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا، سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے،سندھ کی 30 جامعات کو سکالرشپس دی جائیں گی،وزیراعلیٰ ہاﺅس میں سندھ حکومت،گوگل اور ٹیچ ویلی کے درمیان معاہدے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعلی سندھ نے30ہزار گوگل کیریئرسرٹیفکیٹ سکالرشپس کاافتتاح کردیا جس میں سندھ کی 30 جامعات کے طلبا کیلئے 30 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ سکالرشپس کا آغاز کیا گیا ۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے سائبرسیکیورٹی،اے آئی اوردیگرجدیدمہارتوں پرتربیت دی جائےگی۔

(جاری ہے)

ہ 100 فیصد طلبا نے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ مکمل کئے ہیں۔ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ 3 سے 6 ماہ کی مدت کے کورسز ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے طلباعالمی معیار کی تربیت حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہناتھا کہ پروجیکٹ مینجمنٹ، سائبر سیکیورٹی اور اے آئی میں تربیت بھی دی جائے گی۔ کم مراعات یافتہ طبقات اور خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ مختص ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا جبکہ گزشتہ سال 10 سرکاری جامعات کے 1500 طلبا کو سکالرشپس فراہم کی گئی تھیں۔ رواں سال سرکاری 30 جامعات کے 30 ہزار طلبا اسکالرشپس سے مستفید ہوں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم سندھ اورسیکریٹری آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ایساٹیلنٹ پول بنا رہے ہیں جوڈیجیٹل معیشت کوآگے لے جائےگا۔ گوگل کیریئرسرٹیفکیٹس پروگرام نوجوانوں کیلئے ایک گیم چینجرثائت ہوگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ایوانِ صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب

ایوان صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات دینے والوں کو ایوان صدر  میں فوجی اعزازات سے نوازا۔

فوجی اعزازات دینے کی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں ایئر مارشل شکیل غضنفر، ایئر مارشل شکیل صفدر، ایئر مارشل محمد سرفراز اور ایئر مارشل کاظم حماد کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

 میجر جنرل سید الرحمان سرور، میجر جنرل طاہر  مسعود، میجر جنرل ندیم فضل کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔

 میجر جنرل فواد احمد صدیقی، میجر جنرل غلام شبیر ناریجو، میجر جنرل ذیشان احمد کو ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا۔

میجر جنرل سہیل الیاس، میجر جنرل سید مکرم حسین، میجر جنرل افتخار احمد ستی کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔

ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈا پور نے سرکاری جامعات کے چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا
  • 11ویں جماعت کے طلبا کو ’گریس مارکس‘ دینے کی منظوری دے دی گئی
  • سندھ پارلیمانی کمیٹی نے گیارہویں جماعت کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی
  • آئی جی پختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط، صوبے کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ
  • ایوانِ صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب
  • سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • وزیراعلیٰ سندھ کا 30ہزار طلبا کیلئے گوگل سکالرشپ کا اعلان 
  • آئی جی کا وزیراعلیٰ سے خیبر پختونخوا کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ
  • یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب