اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ یہ کونسا اصول ہے کہ جیل میں ملاقات کے بعد سیاسی بات نہیں کریں گے، یہ کب تک ظلم کریں گے بانی ڈٹ کر کھڑے ہیں، 26 نومبر کے بعد ہمارے ہزاروں کارکن جیلوں میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ جج صاحب نے 2 منٹ وکیل کا انتظار نہیں کیا، سماعت ملتوی کر دی، آج ہم جیل میں ملاقات کے لیے وقت پر آگئے تھے، ڈھائی گھنٹے گیٹ کے پاس بیٹھے رہے، فیملی کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ملاقات نہ کرانے کی ہمیں کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، عید کی چھٹیوں کی وجہ سے اگلے 2 ہفتے ہماری ملاقات نہیں ہو سکے گی، کیا بانی سے سارے رابطے ختم کرنا چاہتے ہیں۔؟

علیمہ خان نے کہا کہ بانی کے کیسز میں بھی تاخیر کی جا رہی ہے، ہمیں پتا چلے گا کہ کون اوپر سے آرڈر دے رہا ہے۔؟ ہم اوپر سے آرڈر دینے والوں کے پاس چلے جاتے ہیں، یہ ہمیں ایک دفعہ بتا دیں بانی سے کیا چاہتے ہیں۔؟ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بھائی کو جانتے ہیں وہ سوائے اللہ کے کسی سے مدد نہیں مانگے گا، بانی پی ٹی آئی نے وکلا سے بلوچستان کے حالات پر تحفظات کا اظہار کیا، ملکی مسائل کا حل ڈھونڈنا ہوگا، وکلا بانی سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کریں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ جن سے بانی ملاقات کرنا چاہتے ہیں ان سے ملاقات نہیں کرائی جاتی، گزشتہ ہفتے بانی کو کتابیں دے کر گئے تاحال نہیں دی گئیں، بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بھی فون پر بات نہیں کرائی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ یہ کونسا اصول ہے کہ جیل میں ملاقات کے بعد سیاسی بات نہیں کریں گے، یہ کب تک ظلم کریں گے بانی ڈٹ کر کھڑے ہیں، 26 نومبر کے بعد ہمارے ہزاروں کارکن جیلوں میں ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملاقات نہیں نہیں کرائی ملاقات کے کریں گے کے بعد

پڑھیں:

اڈیالہ میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو پر پابندی کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی کے وکلا تقسیم

اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کے بعد میڈیا ٹاک پر پابندی کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ کی یقین دہانی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈوکیٹ فیصل چوہدری نے سلمان اکرم راجہ کی یقین دہانی اور عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

فیصل چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔  کوئی عدالت بانی پی ٹی آئی انکے خاندان یا دیگر افراد کے حق میں تقریر پر پابندی عائد نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کسی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ تمام کی طرف سے کوئی ایسی واہیات ضمانت دے، ایسا کوئی حکم ہمارے لئے قابلِ قبول نہیں ہو گا۔

فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی یقین دہانی کو تمام وکلا کی طرف سے نہیں لیا جاسکتا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی سے بہنوں کو نہیں ملنے دیا، بشریٰ کے خاندان کی ملاقات کرائی: علیمہ خان
  • بانی پی ٹی آئی سے مرضی کے لوگوں کی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں، علیمہ خان
  • بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت دی گئی، ہم بہنوں کو نہیں ملی، علیمہ خان
  • جو لوگ عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں انہیں نہیں ملنے دیا جارہا، علیمہ خان
  • بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا مگر بشری کے خاندان کی ملاقات کرائی گئی، علیمہ خان
  • بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا مگر بشریٰ کے خاندان کی ملاقات کرائی گئی، علیمہ خان
  • عمران خان سوشل میڈیا پر جاری سرگرمیوں سے لاعلم ہیں، کوئی احکامات جاری نہیں کر سکتے: علیمہ خان
  • بانی پی ٹی آئی منگل ‘ جمرات کی ملاقات بحال ‘ ملنے والا میڈیا ٹاک نہیں کرے گا : اسلا م آباد ہائیکورٹ 
  • اڈیالہ میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو پر پابندی کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی کے وکلا تقسیم