عید کے چاند میں روئتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے یا مقامی علماءکی؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا تعلق چمن سے ہے، ہمارے ہاں جب رمضان یا عید کا مہینہ آتا ہے کبھی کبھار مرکزی روئت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے ہمارے شہر میں مقامی علماءکی روئت ہلال کمیٹی ہے، وہ روزے یا عید کا اعلان کرتی ہے، کیا ہم پرمرکزی روئتِ ہلال کمیٹی کی اتباع لازم ہے یااپنے علاقے کی؟
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق واضح رہے کہ کسی علاقے میں کوئی قاضی یا حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کمیٹی پورے ضلع یا صوبے یا پورے ملک کے لئے ہو اور وہ شرعی شہادت موصول ہونے پر چاند نظر آنے کا اعلان کردے تو اس کے فیصلے پر اپنی حدود اور ولایت میں ان لوگوں پرجن تک فیصلہ اور اعلان یقینی اور معتبر ذریعے سے پہنچ جائے، عمل کرنا واجب ہوگا۔
چوں کہ مرکزی روئتِ ہلال کمیٹی قاضی شرعی کی حیثیت رکھتی ہے، لہٰذا شہادت موصول ہونے پر اگر وہ اعلان کردے تو ملک میں جن لوگوں تک یہ اعلان معتبر ذرائع سے پہنچ جائے ، ان پر روزہ رکھنا یا عید کرنا لازم ہوگا۔
مرکزی رو ئتِ ہلال کمیٹی کے علاوہ غیر مجاز، پرائیویٹ کمیٹیاں روئتِ ہلال کا فیصلہ کرنے میں خود مختار نہیں ہیں اور ان کا فیصلہ دوسرے لوگوں کے لئے قابل عمل نہیں ہے، اس لئے کہ انہیں ولایتِ عامہ حاصل نہیں ہے، اور ان کا اعلان عام لوگوں کے لئے حجت نہیں ہے۔
لہٰذا صورتِ مسﺅلہ میں روئتِ ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے۔ آپ کے علاقے کی کمیٹی کا فیصلہ معتبر نہیں ہے، ہاں اگر کوئی شخص خود اپنی آنکھوں سے چاند دیکھ لے تو اس پر روزہ رکھنا لازم ہو گا، چاہے حکومت کی طرف سے اعلان ہو یا نہ ہو۔
بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے،کینیڈین انٹیلی جنس نے خبردار کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ہلال کمیٹی نہیں ہے
پڑھیں:
آئی ایم ایف کے مطالبے پر قائم ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مارچ ۔2025 )وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر قائم ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم تعیناتیوں کے لیے اسامیاں مشتہر کر دی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس میں ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے تحت ہوگی.(جاری ہے)
ٹیکس پالیسی آفس میں اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ٹو کے تحت ڈائریکٹر اکنامک انالیسز، ڈائریکٹر بزنس ٹیکسیشن، ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکسیشن کا تقرر بھی کیا جائے گا وزارت خزانہ نے مذکورہ اسامیوں کے لیے نیشنل جاب پورٹل پر 6 اپریل تک درخواستیں طلب کی ہیں واضح رہے کہ وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کرنے کا نوٹیفکیشن گذشتہ ماہ جاری ہوا تھا وفاقی حکومت نے ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کردیا ہے جبکہ ایف بی آر کوصرف ٹیکس وصولی کی حد تک محدود کردیا گیا ہے. ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا کی تشکیل کے لیے قائم کیا گیا ہے، جو ٹیکس پالیسیز اور تجاویز کا تجزیہ کرے گا اور براہ راست وزیر خزانہ و ریونیو کو رپورٹ کرے گا ڈیٹاماڈلنگ، ریونیو اور اکنامک فار کاسٹنگ کے ذریعے ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ کیا جائے گا یاد رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو ٹیکس پالیسی سازی اور وصولی عمل کوخودمختار رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی. ٹیکس پالیسی آفس انکم ٹیکس ،سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق پالیسی رپورٹس وزیرخزانہ کو پیش کرے گا، اس کے ذریعے ٹیکس فراڈکم کرنے کے لیے خامیوں پر قابو پاکر ٹیکس کے نفاذ پر توجہ دی جائے گی.