2025-02-13@10:44:46 GMT
تلاش کی گنتی: 35

«ہے بھارت کی جانب سے»:

    حیدرآباد: مزدور آٹو بھان روڈ کی تعمیر کے دوران کنکریٹ بچھانے کا کام کررہے ہیں
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کا ایک بار پھر احتجاج، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نعرے، واک آؤٹ اور کورم کی نشاندہی کی گئی جبکہ حکومت کورم پورا کرنے میں کامیاب رہی۔ اجلاس میں متعدد ارکان نے  پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال بھی کیا۔ اجلاس کچھ دیر جاری رہنے کے بعد منگل کی  دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں  اسپیکر قومی اسمبلی نے پینل آف چیئرپرسن کا اعلان کیا جس میں بلال اظہر کیانی عبدالقادر پٹیل ، رومینہ خورشید عالم، سید وسیم حسین، شاہدہ اختر، شیر علی ارباب  شامل ہیں۔...
    حیدرآباد: ایک محنت کش گدھا گاڑی پر اضافی سامان لادے منزل کی جانب رواں دوا ہے
    صُفہ پبلک اسکول لانڈھی کے طلبہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کے حکمراں کشمیریوںکا عملی طور ساتھ دیں۔بھارت طاقت کے نشے میں پاگل ہوگیا ہے‘ کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیر جلد آزاد ہوگا ‘ بھارت کشمیریوں پر ظلم بند کرے ۔یہ بات صفہ پبلک اسکول لانڈھی کے ایڈمنسٹر محمد اسلم شیخ نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار کیلئے لانڈھی چراغ ہوٹل میںاسکول کے طلبہ وطالبات کی یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔محمد اسلم شیخ نے کہا کہ آج بھارت کی بربریت اور ظلم کو ایک سال کا عرصہ ہوا چاہتا ہے ۔بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے ۔کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے...
    متحدہ عرب امارات میں 19 سال سے مقیم بھارتی سیکیورٹی گارڈ کی محنت اور عزم نے آخرکار اس کی تقدیر بدل ڈالی۔ بھارتی ریاست کیریلا سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ سیکیورٹی گارڈ آشک پتنہارتھ نے تازہ ترین قرعہ اندازی میں ڈھائی کروڑ درہم (تقریباً 1 ارب 89 کروڑ پاکستانی روپے) جیت کر اپنی زندگی کا خواب سچ کر دکھایا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آشک پتنہارتھ متحدہ عرب امارت میں 19 سال سے رہ رہے ہیں جبکہ ان کا خاندان بھارت میں رہائش پذیر ہے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق آشک پتنہارتھ گزشتہ دس سالوں سے ہر ماہ لاٹری کا ٹکٹ خرید رہے تھے۔  آشک پتنہارتھ نے بتایا کہ میں ابھی تک حیرت میں مبتلا ہوں، چونکہ میں لائیو...
    لاہو ر : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صیہونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیت،تسلیم کئے بغیردنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کشمیر کو از سر نو منظم کرنے...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صہیونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، منہ کی کھائیں گے۔امریکی صدر کا غزہ کو خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے، پاکستان مذمت کرے۔ حماس زمینی حقیقت، تسلیم کیے بغیر دنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی، کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سالوں سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کشمیر کو از سرِ نو...
    افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں گوما شہر کی جیل کو آگ لگائے جانے کے بعد سیکڑوں خواتین کی بے حرمتی کی گئی ہے اور اُنہیں جلاکر مار ڈالا گیا ہے۔ روانڈا کے حمایت یفتہ ایم ٹوئنٹی تھری باغیوں نے مشرقی شہر گوما کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اِس کے بعد جیل سے ہزاروں قیدی بھاگ نکلے۔ اس کے بعد شہر میں انتہائی درجے کا انتشار برپا ہوا اور جیل سے بھاگے ہوئے مجرموں نے شہریوں کا ناطقہ بند کردیا۔ سیکڑوں خواتین کو گھیر کر اُن کی بے حرمتی کی گئی اور پھر اُنہیں زندہ جلایا گیا۔ یہ تمام واقعات گزشتہ ہفتے کے ہیں۔ تب سے اب تک پورا شہر شدید خوف کی گرفت میں ہے۔ لوگ گھروں میں دُبکے ہوئے...
      جھارکھنڈ: بھارت کے جھارکھنڈ ریاست میں آدیواسی ’ہو‘ قبیلے کی شادیوں میں ایک نرالی اور منفرد روایت ہے، جہاں عموماً مردوں کی جگہ خواتین کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ یہاں، دولہا بارات لے کر نہیں آتا بلکہ دلہن اپنے خاندان کے ساتھ بارات لے کر آتی ہے اور شادی کے بعد وہ جہیز بھی دولہا سے ہی وصول کرتی ہے۔ ’ہو‘ قبائل کے رکن ہیرا کے مطابق، ان کی ثقافت میں دولہا نہیں بلکہ دلہن کو جہیز دیا جاتا ہے اور شادی کے بعد بارات واپس چلی جاتی ہے، مگر دلہن اپنے شوہر کے گھر ہی رہتی ہے۔ لڑکے کے خاندان کو دلہن کے خاندان کو بیل، گائے اور نقد رقم دینی ہوتی ہے، اس رسم کو ’گونونگ‘...
    ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو منسوخ کرنا ہوگا، کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو منسوخ کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہا...
    وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والےکشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں کو جو سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یومِ یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبتِ لہو بن کر دوڑتی ہے، جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پ رمسلح افواج نے اپنے پیغام میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد میں غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد میں غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیری کئی دہائیوں کے جبرکو برداشت کررہے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق کشمیری عوام ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بربریت کو برداشت کررہے ہیں، مسلح افواج پاکستان کی...
    لاہور: حماس نے دعوی کیا ہےکہ پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس کے ترجمان خالد قدومی کاکہنا ہےکہ یہ قیدی غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیے گئے ہیں، جن میں سے کچھ مصر پہنچ چکے ہیں، مصر کے علاوہ ترکی، الجزائر، ملائیشیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی ان قیدیوں کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔  انہوں نے پاکستانی حکومت، عوام اور اسٹیبلشمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان نہ صرف بھائی ہے بلکہ بڑا بھائی ہے جو ہمیشہ القدس کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے پاکستانی حکومت...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت پر توجہ دی، وہ ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لے آئے ہیں، پاکستانی معیشت دنیا کی بہترین معیشت بنے گی۔ اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جو ہمیں وفا سکھائی ہے یہ نواز شریف کی وجہ سے ہے، ملک میں معیشت میں بہتری آرہی ہے شرع سود کم ہو رہی ہے، شہباز شریف ملک کو ترقی کی جانب لے کر جارہے ہیں، پاکستان کی معیشت ترقی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک پر ایک نحوست کا سایہ تھا، یہ سایہ پنگی گوگی اور کپتان کا تھا لوٹ کے کھاگئے پاکستان، دنیا کے ممالک میں ہیڈ لائنز لگی، یہ کہتے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شہود علوی کی چھوٹی بیٹی اریجہ علوی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، انڈسٹری کے بڑے ناموں کی اہل خانہ کے ساتھ شرکت،ڈھولکی اور رخصتی کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل۔ پاکستانی شو بز انڈسٹری میں آج کل شادیوں کا ماحول ہے، ان دنوں سینئر اداکار و ہدایت کار شہود علوی کے گھر شہنائیاں بج رہی ہیں، ان کی چھوٹی بٹیا کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔ انہوں نے 90 کی دہائی میں بطور ساؤنڈ معاون اپنے کیریئر کا آغاز کیا، بعدازاں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ شہود علوی ڈراما سیریل ’بول میری مچھلی‘ ، ’میری ادھوری محبت‘ اور ’کتنی گرہیں باقی ہیں،‘ سمیت ایک درجن سے...
    کراچی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعلی ہاؤس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
    ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) سندھ سبھا کے مرکزی رہنما شبیر سندھی کی قیادت میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف عبدالستار ایدھی چوک پر 2 روزہ بھوک ہڑتال شروع کردی گئی ہے۔ اس موقع پر شبیر سندھی، وقار انڑ، بختیار میر جت، اعجاز سراز اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی پر پیپلز پارٹی سے مل کر وفاق ڈاکا مارنے کی سازش کر رہا ہے، 6 نئی نہریں نکال کر سندھ کی زمین بنجر بنانے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کا قانون بھی اسی لیے بنایا گیا ہے کہ معاملے پر سندھ کی عوام کی آواز کو دبایا جاسکے، سندھ کے مفادات کے خلاف کسی بھی فیصلے کو قبول...
    مشہور تلگو سپر اسٹار پربھاس جلد ہی ایک نئی ایکشن تھرلر فلم "اسپریٹ” میں نظر آئیں گے، جسے سندیپ ریڈی وانگا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔  رپورٹس کے مطابق، فلم کی پیشگی تیاریوں کے بعد اب مئی 2025 میں شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ فلمساز سندیپ ریڈی وانگا، جو اپنی ہٹ فلموں "کبیر سنگھ” اور "اینیمل” کے لیے جانے جاتے ہیں، پہلی بار پربھاس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔  فلم ایک منفرد پولیس تھرلر ہوگی جو ناظرین کو حیران کر دے گی۔ پربھاس فلم میں ایک ایماندار لیکن تھوڑا منفرد پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے۔ اسی لیے وہ اپنے کردار کے لیے خصوصی جسمانی تربیت بھی لے رہے ہیں۔  فی الحال، پربھاس اپنی فلم "دی راجا صاحب”...
    شام ادریس کی چونکا دینے والے انکشافات پر مبنی ویڈیو نے مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو نئی مشکل میں پھنسا دیا۔ پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی میں کئی سالوں سے جاری تنازع شام ادریس اور ڈکی بھائی کے درمیان کشیدگی کا باعث رہا ہے، وہ تنازع حالیہ الزامات کے ساتھ دوبارہ سرخیوں میں آ گیا ہے۔ یہ تلخ دشمنی سات سال قبل اس وقت شروع ہوئی جب ڈکی بھائی نے شام ادریس کے ڈیلی ولاگز پر تنقید کی اور ان کی ازدواجی زندگی پر ذاتی حملے کیے۔ تاہم، اب شام ادریس کے حالیہ ویڈیو بیان نے معاملے کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔اپنی تازہ ترین ویڈیو میں شام ادریس نے ڈکی بھائی پر سنگین الزامات عائد کیے،...
    مشہور تلگو سپر اسٹار پربھاس جلد ہی ایک نئی ایکشن تھرلر فلم "اسپریٹ" میں نظر آئیں گے، جسے سندیپ ریڈی وانگا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔  رپورٹس کے مطابق، فلم کی پیشگی تیاریوں کے بعد اب مئی 2025 میں شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ فلمساز سندیپ ریڈی وانگا، جو اپنی ہٹ فلموں "کبیر سنگھ" اور "اینیمل" کے لیے جانے جاتے ہیں، پہلی بار پربھاس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔  فلم ایک منفرد پولیس تھرلر ہوگی جو ناظرین کو حیران کر دے گی۔ پربھاس فلم میں ایک ایماندار لیکن تھوڑا منفرد پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے۔ اسی لیے وہ اپنے کردار کے لیے خصوصی جسمانی تربیت بھی لے رہے ہیں۔  فی الحال، پربھاس اپنی فلم "دی راجا صاحب" کی...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان کے دفتر خارجہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ امریکا نے امدادی پروگرام 90 دن کے لیے روکے ہیں اور امید ہے کہ انہیں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔دفتر خارجہ میں جمعرات کو ہونے والی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ امریکا نے یہ امدادی پروگرام کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے روکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات پر لگائے گئے گھنائونے الزامات انتہائی قابل مذمت ہیں، پاکستان ون چائنا پالیسی پر قائم ہے ۔ترجمان نے کہا کہ مراکش میں کشتی حادثے کی تحقیقات جاری ہیں،وزارت خارجہ و داخلہ نے بندرگاہ سے کشتی حادثے میں 22 زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات...
    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ وہ اس وقت پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ہیں۔ وائرل ویڈیو میں اداکارہ راکھی ساونت ہانیہ عامر کی کال سنتے ہوئے کہتی ہیں کہ آپ کہاں ہیں؟ میں 2 گھنٹے ایئر پورٹ پر کھڑی رہی۔ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت پی سی ہوٹل لاہور کے باہر کھڑی ہیں اور ہانیہ عامر سے پوچھا کہ کیا وہ انہیں لینے آ رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کا پاکستان آنے کا اعلان، بھارتی اداکارہ نے اپنے مقاصد بھی بتادیے اداکارہ فون پر بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر سے کہتی ہیں کہ وسیم اکرم کو...
    سرگودھا ،میونسپل انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سیوریج کاپانی جمع ہے
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) توشہ خانہ 2 کی اپیل کا کیس سننے والے جج پر عمران خان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے جج راجہ منہاس کا سگا بھائی میرے خلاف کیس میں وکیل اور پراسیکیوٹر ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں کر سکتے- یہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ اس کے دل میں...
    قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے پاکستانی کھلاڑیوں کا بھارتی پلئیرز کیساتھ اوور فرینڈلی رشتے پر برہمی کا اظہار کردیا۔ سابق کرکٹر نے معروف اداکارہ و میزبان اُشنا شاہ کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے موجودہ پاکستانی کرکٹرز اور بھارتی پلئیرز کیساتھ میدان پر ہونیوالے دوستانہ ماحول پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ میزبان اُشنا شاہ نے سوال کیا کہ ماضی میں ہمارے کرکٹرز پر بارڈر کے دوسری طرف سے بھی بہت زیادہ پیار ملتا تھا لیکن اب چاہے شوبز ہو یا کرکٹ ایسا نہیں، ہمارے کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت دیگر کیساتھ تصاویر بنوارہے ہیں کیوں؟۔ مزید پڑھیں: ورلڈکپ کوہلی سے جرسی لینے پر بابراعظم تنقید کی زد میں جس پر معین خان نے جواب...
    کشمیری صحافیوں کو بھی اسی طرح کی سفری پابندیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی ایوارڈز اور دیگر تقریبات میں شرکت نہیں کر سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض بھارتی حکام نے دفعہ 370 کی غیر قانونی منسوخی کے بعد منظم طریقے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا ہے جس سے ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کو مزید سلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق05 اگست 2019ء کے بعد قانون نافذ کرنے والے بھارتی اداروں نے ان بہت سے افراد کے پاسپورٹ ضبط کر لیے جن کا مبینہ طور پر تحریک آزادی کشمیر سے کوئی تعلق تھا۔ تقریبا پانچ سال تک ان افراد کو پاسپورٹ دینے سے انکار کیا...
    بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے وزیرِاعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت میں سناتن دھرم (قدیم ہندو دھرم) کو بحران لاحق ہوا تو پھر کوئی بھی مذہب محفوظ نہ رہ سکے گا۔ ملک میں یکجہتی اور یگانگت برقرار رکھنا لازم ہوچکا ہے۔ بھارت پر کوئی بحران آیا تو سناتن دھرم بھی اُس بحران کی زد میں آئے گا۔ ایسی حالت میں کوئی بھی دھرم، فرقہ یا ذات محفوظ نہ رہ سکے گی۔ پریاگ راج (اِلٰہ آباد) میں مہا کُمبھ میلے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سناتن دھرم برگد کا وہ درخت ہے جس کی چھاؤں میں سب پھل پھول رہے ہیں۔...
    ٹرمپ نے بھارتی نژاد مزید 3 امریکیوں کو معاون خصوصی مقرر کردیا،قومی سلامتی، صدارتی عملے سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے تقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 بھارتی نژاد امریکیوں کو قومی سلامتی، عملے سے متعلقہ معاملات اور پریس کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رکی گل جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر کی حیثیت سے قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) سے متعلق بھارت کے ساتھ اہم معاملات طے کریں گے۔سورابھ شرما صدارتی عملے کے دفتر میں کام کریں گے۔ رکی گل نے ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بطور ڈائریکٹر روس، یورپی انرجی سیکیورٹی...
    ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے جابرانہ ہتھکنڈوں کا مقصد بین الاقوامی قانون میں درج حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی رہنمائوں کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز بیانات اور بے بنیاد دعوے علاقائی کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں اور جنوبی ایشیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں اور بھارتی فوج کے بیانات علاقائی استحکام کے لیے بھارت کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرے اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کی عکاسی کرتے ہیں۔ نئی دہلی میں سیاسی اور عسکری قیادت نے بارہا...
    لاہور : پاکستان کے مشہور کالم نگار، شاعر اور ڈرامہ نویس منو بھائی کی ساتویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ ان کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا اور وہ 6 فروری 1933 کو وزیرآباد میں پیدا ہوئے۔ منو بھائی نے گورنمنٹ کالج اٹک سے گریجویشن کی اور بعد میں مختلف اخبارات میں ادارتی عہدوں پر کام کیا۔   انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے کئی مشہور ڈرامے لکھے، جن میں "سونا چاندی” سب سے زیادہ مقبول ہوا۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں "دشت” اور "آشیانہ” بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، منو بھائی نے سینکڑوں کالم بھی لکھے، جن میں سیاست، معاشرت اور ثقافت کے مختلف پہلوؤں پر گہرائی سے تبصرہ کیا۔   ان کی شاعری میں...
    مقبوضہ جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر ہمیں اپنی سرزمین پر عزت کے ساتھ جینے کا حق نہیں ہے تو ہمیں دستیاب بنیادی سہولیات پانی، بجلی وغیرہ کا کوئی معنی و مطلب نہیں ہے۔ ان کی حکومت کی پہلی ترجیح لوگوں کے وقار کو بحال کرنا ہے۔ اپنی زمینوں، اپنے روزگار اور اپنے وسائل پر پہلا حق ہمارا ہونا چاہئے۔ گزشتہ چھ برسوں سے ہمارے یہاں کوئی جمہوری نظام نہیں تھا، ایک خلا تھا۔ لوگ جمہوری حکومتوں کی قدر کرتے ہیں کیونکہ وہ حکومت اور عوام کے درمیان پل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے...
    بھارتی آرمی چیف کا بیان پٹے ہوئے موقف کے مردے گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام مشق ہے: آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )ترجمان پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے مقف کے مردے گھوڑے میں جان ڈالنے ناکام مشق ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل افسر نے...
    معروف بھارتی گٹارسٹ اور بیسیسٹ چندر مولی بسواس اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ چندر مولی کی لاش اتوار کی شام کولکتہ کے علاقے ویلنٹن میں واقع ان کے گرائے کے گھر سے برآمد ہوئی۔ بینڈ ’گولوک‘ کے مرکزی گلوکار مہول چکرورتی جب چندر مولی کے گھر پہنچے  اتو ان کی لاش دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔ مہول نے بتایا کہ چندر مولی صبح سے فون نہیں اٹھا رہے تھے، جس پر وہ فکر مند ہو گئے۔ ایک قریبی دوست کے ہمراہ ان کے گھر پہنچنے پر انہیں مردہ پایا ۔ مہول نے اس واقعے کو بنگال کی میوزک انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔ پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے...
    بھارتی ٹیم کے اسٹار اسپنر کلدیپ یادو کی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ روینا ٹنڈن کی بیٹی سے ڈیٹنگ کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بننے لگیں۔ اِن دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے طلاق کی خبروں اور مسلسل شکستوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں تاہم اب اسپنر کلدیپ یادیو کی بالی اداکارہ کی بیٹی کیساتھ ڈیٹنگ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں۔ دونوں کے درمیان قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب مداحوں نے دیکھا کہ کلدیپ یادو روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی کی انسٹاگرام پوسٹس پر لائیکس کررہے ہیں، جس نے ڈیٹنگ کی خبروں کو جنم دیا ہے۔ مزید پڑھیں: چہل، دھناشری ورما کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی طلاق؟ افواہیں تاہم، راشا اور کلدیپ دونوں نے ان...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالہ جعفر خان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ لوگوں کو جدید صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل سرمست ٹاؤن یو سی 89 تعلقہ لطیف آباد کے یو سی چیئرمین انور عباس اور بھائی خان ویلفیئر کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں کی کاوشوں اور ڈی ایچ او کے تعاون سے گلشن حامد میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طبی کیمپ میں ٹی بی، ہیپاٹائٹس، ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کی اسکیننگ اور ویکسینیشن کی گئی اور تقریباً 200 سے زائد...
۱