ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر سکتا ہے۔

سکیورٹی انٹیلی جنس سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسالائیڈ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کینیڈین کمیونیٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کا ارادہ اور صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریاست مخالف عناصر انتخابات میں مداخلت کے لیے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے خدشہ ظاہر کیا کہ امکان ہے چین بھی انتخابات میں مداخلت کے لیے اے آئی ٹولز کا استعمال کرے گا، روس اور پاکستان بھی ممکنہ طور پر کینیڈا کے خلاف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں عام انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے، کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے مابین 343 نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انتخابات میں مداخلت انٹیلی جنس کینیڈا کے

پڑھیں:

کینیڈین پارلیمنٹ کا 30 ارکان کا غزہ میں قتل عام رکوانے کا مطالبہ

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 30 ارکان اسمبلی میں سے تین پاکستانی نژاد بھی شامل ہیں، پارلیمنٹ کے ان ارکان میں سلمہ زاہد، اقراء خالد اور شوکت علی سمیت کئی نمایاں سیاستدان شامل ہیں، جنہوں نے اپنے خط میں حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ کی صورتحال کو سنجیدگی سے لے۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کی پارلیمنٹ تحلیل ہونے سے قبل 30 ارکان اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری فلسطینیوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے عملی اقدامات کرےاور اسرائیل کو کسی بھی قسم کی فوجی امداد یا ہتھیار فراہم نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق 30 ارکان اسمبلی میں سے تین پاکستانی نژاد بھی شامل ہیں، پارلیمنٹ کے ان ارکان میں سلمہ زاہد، اقراء خالد اور شوکت علی سمیت کئی نمایاں سیاستدان شامل ہیں، جنہوں نے اپنے خط میں حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ کی صورتحال کو سنجیدگی سے لے اور فوری طور پر اقدام کرے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفے کے بعد ملک کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ہے اور 28 اپریل کو عام انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب کینیڈین عوام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید غصہ پایا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انتخابات میں امریکا مخالف امیدواروں کو زیادہ ووٹ مل سکتے ہیں۔ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی سطح پر بھی مذمت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے، سیکورٹی ادارے
  • کینیڈا کے انتخابات میں بھارتی مداخلت کا خدشہ، سکیورٹی ایجنسی نے خبردار کر دیا
  • کینیڈین انٹیلیجنس سروس کا آئندہ انتخابات میں بھارت کی جانب سے مداخلت کا الزام کیوں؟
  • کینیڈین پارلیمنٹ کا 30 ارکان کا غزہ میں قتل عام رکوانے کا مطالبہ
  • کینیڈا میں قبل از وقت قومی انتخابات کا اعلان
  • کینیڈین وزیرِاعظم کا قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان
  • نومنتخب کینیڈین وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی ، قبل از وقت انتخابات کا اعلان
  • کینیڈا کے نئے وزیراعظم کی طرف سے ملک میں اچانک عام انتخابات کا اعلان، وجہ کیا بنی؟
  • کینیڈا کے نئے وزیراعظم کارنی کی ٹرمپ پر تنقید، ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان