وزیر اعظم معیشت کو ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لے آئے، ملک دنیا کی بہترین معیشت بنے گا، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت پر توجہ دی، وہ ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لے آئے ہیں، پاکستانی معیشت دنیا کی بہترین معیشت بنے گی۔
اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جو ہمیں وفا سکھائی ہے یہ نواز شریف کی وجہ سے ہے، ملک میں معیشت میں بہتری آرہی ہے شرع سود کم ہو رہی ہے، شہباز شریف ملک کو ترقی کی جانب لے کر جارہے ہیں، پاکستان کی معیشت ترقی کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک پر ایک نحوست کا سایہ تھا، یہ سایہ پنگی گوگی اور کپتان کا تھا لوٹ کے کھاگئے پاکستان، دنیا کے ممالک میں ہیڈ لائنز لگی، یہ کہتے ہیں دفاع ہم نہیں کریں گے، ہمیں نا نعوذ باللہ سیرت پر چل رہے ہیں، خدا کا واسطہ ہے سیرت کا نام نہ لو، پورا ٹولا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ہم کہتے تھے ان کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے معیشت پر توجہ دی، یہ توشہ خانہ سے چیزیں چوری کررہے تھے، کہا گیا ہے کہ تین سو ڈالر سے زیادہ کی چیز نہیں لے سکیں گے، اگر وزیر اعظم چیزیں بیچ دیتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک شفافیت کے کارنامے کررہا ہے، یہ سڑک اس وقت کیوں نہ بنی جب کہتے تھے ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں، جو وعدے کیئے ہیں وہ پورے کررہے ہیں، جب بھی تعمیر و ترقی ہوئی ن لیگ کے دور میں ہوئی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ان کے دور میں کام نہ ہوا کیونکہ یہ لوگ پیسے کمانے میں لگے ہوئے تھے کیش اکھٹا کررہے تھے، ڈیلیں کررہے تھے، ہم نے وعدہ کیا تھا اس حلقے کو مثالی بنائے گے، ہم بین القوامی سطح پر بھی پاکستان کا مقدمہ لڑتے ہیں، ٹاؤن شپ کا علاقہ ایک مثالی علاقہ بنے گا، شہباز شریف ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لے آئے ہیں، پاکستان کی معیشت دنیا کی بہترین معیشت بنے گی، وعدہ کیا تھا پبلک سیکرٹریٹ بھی کھلے گا آپ کے درمیان بھی رہے گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے جو بھی کرنا پڑا کرے گے، پنگی گوگی اور کپتان لوٹ کے کھاگئے پاکستان، ان کو تو فکر ہی نہ تھی، آپ کے ساتھ مل کر پاکستان کے لئے کام دے گے، یہ وہ لوگ ہیں جو شہداء کی بے حرمتی کرتے ہیں، ہم تو شہداء کی تعظیم کرنے والے لوگ ہیں، یہ پاکستان ہے تو سیاست اور سیاسی جماعتیں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی خطرہ ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہے۔
عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ہفتہ دنیا میں متنوع مذہبی برادریوں کے درمیان مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے اہم ہے، پاکستان کا تصور قائدِ اعظم محمد علی جناح نے تمام مذاہب کے لیے ایک محفوظ ملک کے طور پر دیا تھا۔
پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات کرسکتا ہے، مریم نوازوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات کرسکتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا دین اسلام انصاف، رحم اور تمام مخلوقات کے احترام کی لازوال تعلیمات پر مبنی ہے، جو ہمیں مثالی طرزِ عمل اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی شمولیت، رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں، مذہبی رواداری پر مبنی بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور حکمتِ عملی پر عمل درآمد جاری ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنما معاشرے میں بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔