سندیپ ریڈی وانگا اور پربھاس کی دھماکے دار جوڑی، فلم ‘اسپریٹ’ کا انتظار ختم
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
مشہور تلگو سپر اسٹار پربھاس جلد ہی ایک نئی ایکشن تھرلر فلم "اسپریٹ” میں نظر آئیں گے، جسے سندیپ ریڈی وانگا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، فلم کی پیشگی تیاریوں کے بعد اب مئی 2025 میں شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔
فلمساز سندیپ ریڈی وانگا، جو اپنی ہٹ فلموں "کبیر سنگھ” اور "اینیمل” کے لیے جانے جاتے ہیں، پہلی بار پربھاس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
فلم ایک منفرد پولیس تھرلر ہوگی جو ناظرین کو حیران کر دے گی۔ پربھاس فلم میں ایک ایماندار لیکن تھوڑا منفرد پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے۔ اسی لیے وہ اپنے کردار کے لیے خصوصی جسمانی تربیت بھی لے رہے ہیں۔
فی الحال، پربھاس اپنی فلم "دی راجا صاحب” کی شوٹنگ مکمل کر رہے ہیں اور جلد ہی "اسپریٹ” کی تاریخیں فائنل کریں گے۔
اگرچہ فلم کی مکمل کاسٹ اور دیگر تفصیلات ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہیں، لیکن اطلاعات ہیں کہ یہ 2026 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل رہے ہیں
پڑھیں:
جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا کی نئی فلم میں دھماکے دار واپسی
بالی وڈ کے مشہور اداکار جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا ایک بار پھر ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے، اور اس بار یہ جوڑی ایس ایس راجامولی اور مہیش بابو کی آنے والی میگا بجٹ فلم SSMB29 کا حصہ بنے گی۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق، SSMB29 میں جنوبی بھارتی اداکار پرتھوی راج سوکمارن کو ایک اہم کردار کے لیے سائن کیا گیا تھا، لیکن وہ فلم کا حصہ نہ بن سکے۔ اب ان کی جگہ جان ابراہم نے لے لی ہے۔
ذرائع کے مطابق، "جان ابراہم حیدرآباد میں شوٹنگ کریں گے اور ان کے کئی سینز پریانکا چوپڑا کے ساتھ ہوں گے۔"
یہ فلم ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے، جس میں مہیش بابو مرکزی کردار ادا کریں گے۔
فلم ایک ایڈونچر ایکشن کہانی ہوگی، جس کی شوٹنگ بھارت کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی کی جائے گی۔ اطلاعات ہیں کہ فلم قدیم بھارتی دیومالائی کہانی پر مبنی ہوگی لیکن جدید دنیا میں پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز 3 جنوری کو ہوا تھا، اور حال ہی میں پریانکا چوپڑا حیدرآباد پہنچیں، جس سے ان کے فلم کا حصہ بننے کی قیاس آرائیاں مزید مضبوط ہو گئیں۔