پشاور ہائیکورٹ میں گورنمنٹ کالج کے پروفیسر کے لاپتا بھائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ لاپتہ شخص کے بھائی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میرے 25 سالہ بھائی کو ایک سال قبل لاپتا کیا گیا۔ میرے سامنے میرے بھائی کو ڈبل کیبن گاڑی میں ڈالا گیا۔ اس وقت پولیس نے بتایا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے ان کو اٹھایا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ رپورٹ جمع کی ہے ان کا بھائی پولیس کے ساتھ نہیں ہے۔ ہم نے بھی رپورٹ جمع کی ہے کہ کسی ادارے کے پاس نہیں ہے۔  

قائمقام چیف جسٹس پشاور نے کہا کہ ہمارا دائرہ اختیار محدود ہے رپورٹس اداروں سے مانگتے ہیں۔ ادارے کہتے ہیں آپ کا بھائی ان کے پاس نہیں ہے۔ کیا وجہ ہوسکتی ہے بغیر وجہ تو نہیں کسی کو کوئی  نہیں اٹھا سکتا۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ نومبر 2019 میں سی ٹی ڈی افسر شہید ہوا۔ میرے بھائی کو بھی ملزمان میں نامزد کیا گیا لیکن عدالت نے بے گناہ ثابت کیا۔ شہید کے بیٹوں نے بھی مجھ پر بھی فائرنگ کی تھی۔ معذرت کے ساتھ اب عدالت ہمیں یہ کہتی ہے کہ کس نے اٹھایا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ یہاں گزشتہ 40 سالوں سے اب صورتحال مختلف ہے۔ فریقین اس عدالت کو حقیقت نہیں بتاتے۔ جو رپورٹ ہمیں پیش کرتے ہیں تو اس کو آپ کے سامنے رکھتے ہیں۔ اگرکسی ادارے یا شخص پر مقدمہ درج کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔ عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججزکی سینیارٹی کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے سینیارٹی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ججز نے 49صفحات پر مشتمل درخواست آرٹیکل 184کی شق 3کے تحت دائر کی،درخواست منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی،درخواست دائر کرنے والوں میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ،جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس سردار اعجاز اسحاق شامل ہیں۔

معروف پاکستانی گلوکارہ کا کورین اداکار سے شادی کا عندیہ

متعلقہ مضامین

  • عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی،عالیہ حمزہ کا الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتماد
  • لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہینِ عدالت پر وکیل کو 1 ماہ قید کی سزا سنا دی
  • لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت پر سینئر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ کی قید کی سزا سنا دی 
  • ججزکا تبادلہ ،‘آرٹیکل 200صدر کو لامحدود اختیارات نہیں دیتا: اسلامآباد ہائیکورٹ کے 5ججز کی سپریم کورٹ میں درخواست
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججزکی سینیارٹی کیخلاف درخواست دائر
  • سویلنز کا ٹرائل صرف 175 کے تحت ہی ہو سکتا ہے، فوج 245 کے دائرہ سے باہر نہیں جاسکتی۔ جسٹس جمال مندوخیل
  • ہمارا اعلان پرامن پاکستان بھائی چارے میں اہم کردارادا کررہا ہے
  • پشاور ہائیکورٹ میں ججز، عدلیہ کی سیکورٹی سے متعلق درخواست؛ سیکورٹی اجلاس کی رپورٹ طلب
  • لاہور ہائیکورٹ نے  آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دے دی