2025-04-02@13:02:54 GMT
تلاش کی گنتی: 16813

«ہ خان نیازی»:

    لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے مغلپورہ میں گھریلو ناچاقی کے باعث بیوی، سالے اور 6 سالہ بچے کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈولفن فورس کو کال موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی، بچے اور سالے کو زخمی کر دیا ہے۔ ڈولفن ٹیم فوری ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی فائرنگ سے شمائلہ، خرم اور عثمان زخمی ہوئے، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم چاند عرف بیلا کے قبضے سے پستول برآمد کر کے اسے تھانہ مغلپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کی جانب سے ڈولفن ٹیم کو بروقت کارروائی پر...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ۔ فوٹو فائل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تھیٹرز کے نام پر فحاشی اور بےحیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، تھیٹرز مالکان انڈرٹیکنگ کے مطابق تھیٹرز چلانے کے پابند ہیں، انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی پر تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسٹیج اداکار اور اداکارائیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے میں کردار ادا کریں اور عید کے موقع پر تھیٹرز مالکان شہریوں کو اچھی اور معیاری تفریح فراہم کریں۔ عوام کے تحفظ کیلئے تمام سیکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں: عظمیٰ بخاری وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلٰی کی ہدایت پر صوبے میں فول پروف انتظامات...
    بیجنگ :چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (CIDCA) کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو دی جانے امداد کی دوسری کھیپ جمعرات کی صبح روانہ کی جائے گی۔ اس کھیپ میں 800 خیمے، 2000 کمبل، کھانے کی چیزیں اورپینے کے پانی سمیت دیگر فوری ضروریات کی اشیاء شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، چائنا ریڈ کراس سوسائٹی نے 15 لاکھ یوآن کی نقد امداد بھی فراہم کی ہے جبکہ یون نان صوبے کی جانب سے 61 لاکھ یوآن مالیت کا ریلیف سامان فراہم کیا گیا ہے ۔ اس وقت تقریباً 30 چینی ریسکیو ٹیموں کے 500 سے زائد ارکان میانمار میں ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں۔ 2 اپریل کی صبح تک، چینی ریسکیو ٹیموں نے کل 8 افراد کو زندہ...
    بیجنگ :مارچ 2025 کے آخر میں بوآؤ ایشیائی فورم کا سالانہ اجلاس 2025 اورزونگ گوان چھون فورم کا سالانہ اجلاس بالترتیب ہائی نان اور بیجنگ میں منعقد ہوئے۔ بوآ ؤ ایشیائی فورم میں “بدلتی ہوئی دنیا میں ایشیا کے مستقبل کی تخلیق” پر مختلف ممالک کے درمیان ڈائیلاگ کیا گیا، جبکہ زونگ گوان چھون فورم نے “نئے معیار کی پیداواری قوت اور عالمی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون” پر توجہ مرکوز کی۔ ان دونوں فورمز نے مشترکہ طور پر ایک واضح اشارہ پیش کیا: چین اعلی معیار کی ترقی کو انجن کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور اعلی سطحی کھلے پن کو عالمی تعاون اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے پل کے طور پر استعمال کر رہا...
    بیجنگ :چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ بد ھ کے روزملاقات کے موقع پر صدر پیوٹن نے صدر شی جن پھنگ کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور خوشی کا اظہار کیا کہ صدر شی کے ساتھ طے شدہ متعدد اتفاق رائے کو عمل میں لایا جارہا ہے۔روس -چین تعلقات اعلیٰ سطح پر ترقی کر رہے ہیں اور مختلف شعبہ جات میں تعاون گہرا کیا جارہا ہے۔”روس -چین ثقافتی سال” کامیابی کے ساتھ منایا جارہا ہے ، جس سے مثبت پیش رفت حاصل ہوئی ہے اور عوامی سطح پر دونوں ممالک کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔ رواں سال عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی...
    بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے علیحدگی کی افواہوں درمیان 20 سال بعد اپنے یادگار گانے ’’کجرا رے‘‘ پر ایک ساتھ رقص کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔ بالی ووڈ جوڑی نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ پونے میں ایشوریا کے کزن کی شادی میں شرکت کی۔ شادی کی تقریبات سے جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں جوڑے نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ مل کر اپنے مشہور گانے ’کجرا رے‘ پر ڈانس کیا، جو سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا گیا۔         View this post on Instagram                       A post shared by ShowMo (@showmo_india) یہ یادگار گانا 2005 میں ریلیز ہونے...
    ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر شہری کو پل سے نیچے پھینک دیا، جس سے نوجوان کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے تھانہ دڑی کی حدود میں اوورہیڈ برج پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو پل سے نیچے پھینک دیا۔ جائے وقوع پر موجود افراد نے زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا، جہاں اس کی شناخت صفائی کمپنی کے ڈرائیور حامد ملگانی کے طور پر ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق مسلح ڈکیتوں نے اسٹیشن روڈ کے قریب اوور ہیڈ برج پر ڈکیتی  کے لیے واردات کی اور اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈرائیور کو پل سے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے۔ زخمی کی والدہ نے...
    چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کردہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ 3 اپریل کو روانہ کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (CIDCA) کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو دی جانے امداد کی دوسری کھیپ جمعرات کی صبح روانہ کی جائے گی۔ اس کھیپ میں 800 خیمے، 2000 کمبل، کھانے کی چیزیں اورپینے کے پانی سمیت دیگر فوری ضروریات کی اشیاء شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، چائنا ریڈ کراس سوسائٹی نے 15 لاکھ یوآن کی نقد امداد بھی فراہم کی ہے جبکہ یون نان صوبے کی جانب سے 61 لاکھ یوآن مالیت کا ریلیف سامان فراہم کیا گیا ہے ۔ اس وقت...
    پاکستان نے میانمار میں حالیہ زلزلوں سے متاثرہ افراد کے لیے 70 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سامان لے جانے والی پہلی پرواز کو رخصت کیا۔اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سے بات چیت میں میانمار کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا اور زلزلہ متاثرین کے لیے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی تھی۔ واضح رہے کہ میانمار میں 25 مارچ کو آنے والے7.7 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز کر گئی ہے اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے. جس کے بعد فوجی حکومت نے عالمی سطح پر...
    جہلم میں گھریلو جھگڑے کے دوران بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ جہلم کے علاقے عباس پورہ میں پیش آیا، جس میں ملزم  افتخار عرف اِفی اپنی بہن سے لڑ رہا تھا کہ چچا کی مداخلت پر برہم ہوکر اس نے چچا پر چھریوں سے وار کردیے۔ پولیس نے موقع پہ پہنچ کے ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو منتقل کرکے ملزم افتخار کو گرفتار کرلیا۔
    پشاور: الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی عیدالفطر کے موقع پر یتیم بچوں، اسٹریٹ چلڈرن اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں میں تحائف اور عیدی فراہم کی گئی۔  اس سلسلے میں عید کے دوسرے روز بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ہیڈکوارٹر الخدمت ہاؤس سکندر ٹاؤن پشاور میں صوبائی صدر خالد وقاص کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔  تقریب سے خطاب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ اس وقت صوبہ بھر میں الخدمت ساڑھے پانچ ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے، رمضان المبارک کے دوران الخدمت کے تحت معاشرے کے محروم طبقات کے ساتھ تعاون...
    قومی کرکٹ اسٹار بابر اعظم کو عید کے دن ’خواتین کے لباس سے مشابہت رکھنے والا ‘ منٹ گرین کرتا اور پاجامہ پہننا مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین اور فینز نے اس بات پر بابر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ایک بار پھر ناکام : ’کبھی تو ہماری عزت رکھ لیا کرو‘ بابر اعظم جن کے کبھی اپنے چوکوں چھکوں اور کپتانی کے سبب چرچے رہا کرتے تھے اب کافی عرصے سے ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ ان کو ایک نئے معاملے کے سبب ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستانی کرکٹر نے عید کے روز منٹ گرین کڑھائی والا کرتا اور پاجامہ زیب تن...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے. جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں آج جزوی کرفیو نافذ رہے گا۔ضلعی انتظامیہ ٹانک کے مطابق کرفیو صبح 6 سے شام 6 بجے تک نافذ رہے گا. کوڑ قلعہ، خرگئی، منزئی شاہراہ پر کرفیو نافذ رہے گا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈبرہ بازارمکمل طور پر بند رہے گا، گومل وانا شاہراہ کوڑ قلعہ تک کھلی رہے گی. کڑی وام، جنڈولہ میں تمام نقل وحرکت بند رہے گی.اعلامیے کے مطابق سروکئی جنڈولہ شاہراہ، رزمک سے مکین، سرارواغہ تک کرفیورہے گا. کوٹ کئی...
      نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زراعت کا پانی پر انحصار ہے، پانی پر سیاست کے بجائے حل نکالا جائے۔  اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کی شکایات پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں۔ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے: لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ عوام دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کے کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تھیٹرز مالکان اپنی انڈرٹیکنگ کے مطابق تھیٹرز کو چلانے کے پابند ہیں۔ جو تھیٹرز مالکان انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کریں گے ان کو تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ اسٹیج اداکار اور اداکارائیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔ عید کے موقع پر شہریوں کو تھیٹرز مالکان اچھی اور معیاری تفریح فراہم کریں۔ وفاقی وزیر نے انتباہ دیا کہ غیر قانونی اور بغیر لائسنس کسی کو تھیٹرز چلانے کی اجازت نہیں۔ پنجاب...
    نوشہرہ: نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے  خواجہ سرا پر فائرنگ کردی۔  خواجہ سرا شگفتہ ایک تقریب سے صبح کے وقت واپس جا رہا تھا کہ راستے میں کاہی نظامپور کے قریب اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد لاش کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل  کیا گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے۔  مقتول خواجہ سرا کے ساتھی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
    لاہور میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز پاراچنار کے عوام کو ریلیف دلوانے میں ناکام رہیں، پاراچنار سے تعلق رکھنے والے چار ہزار سے زائد طلبا و طالبات عید پر اپنے آبائی گھروں کو نہیں جا سکے، بیت المقدس کی آزادی، دہشتگردی کے خاتمے، فوج اور پولیس کے شہید جوانوں کیلئے دعائے بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں پہلی نماز عیدالفطر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پڑھائی۔ انہوں خطبہ عیدالفطر میں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے پر نمازیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ غریبوں اور...
    اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 17 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز غزہ: اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں آج صبح مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح جنوبی رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شہادتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج نے رفح میں زمینی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے، جس سے مزید جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
    ---فائل فوٹو  مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بار بار یاد دہانی کے باوجود صوبے کو اس کا حق نہیں دیا جارہا۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف دہشت گردی کا سامنا ہے تو دوسری طرف صوبے کے فنڈز روک دیے گئے ہیں، دہشت گردی صرف ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے مسئلے پر سنجیدہ ہے تو کے پی کو معاشی طور پر مضبوط کرے، پن بجلی سمیت دہشت گردی کی مد میں صوبے کے بقایاجات جَلد ادا کرے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے فنڈز بھی صوبے کو نہیں دیے...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے خیبر پختونخوا ہ کے بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کردیا،علی امین گنڈاپور نے پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں صوبے کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا،وزیراعظم کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل (2)161 میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے۔ آئین کے مذکورہ آرٹیکل کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والی منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنی ہے۔ صوبوں کو ملنے والی اس رقم کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی...
    پشاور: کے پی میں دو روز کے دوران آئے سیاحوں کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی، سب سے زیادہ وادی ناران میں 28 ہزار سیاحوں نے رخ کیا۔ ترجمان محکمہ سیاحت کے مطابق عیدالفطر پر خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر بڑی تعداد میں سیاح اُمڈ آئے، پہلے روز 10 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد ریکارڈ ہوئی، سب سے زیادہ وادی ناران میں دس ہزار 995، گلیات میں آٹھ ہزار سیاح آئے، وادی کمراٹ میں 1100 سیاحوں نے رخ کیا۔ اسی طرح جائزہ لیں تو دو روز کے دوران خیبر پختون خوا میں آئے سیاحوں کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی، سب سے زیادہ وادی ناران میں 28 ہزار 112، گلیات میں 17ہزار سیاح آئے، وادی کمراٹ میں 31سو...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک نوجوان نے ایک ہی وقت اور ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی رچا لی۔ سوریا دیو نامی اس نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرتا تھا، اور اسی لیے اس نے ایک ہی تقریب میں دونوں سے شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا دیو نے اپنی شادی کے دعوت نامے پر دونوں دلہنوں کے نام چھپوائے اور ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق سوریا دیو جب لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرنے لگا تو...
    لکپاس(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی وفد اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد لکپاس پہنچا، وفد میں صوبائی وزیر ظہور بلیدی و دیگر شامل تھے، حکومتی وفد کی جانب سے سردار اختر مینگل سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی گئی۔ بی این پی رہنما کے مطابق مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی اور پھر حکومتی وفد مذاکرات ناکام ہونے پر واپس کوئٹہ روانہ ہو گیا۔ پاکستان 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر بھی ہار گیا، مگر کیسے؟ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ گرفتار خواتین...
    بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی ایک ایسی ویڈیو لیک ہوئی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح ششدر رہ گئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے اپنی آنے والی فلم کے سیٹ سے لیک ہونے والی ایک ویڈیو میں ایسا جارحانہ روپ دکھایا ہے جس نے تمام تر توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ویڈیو میں کارتک کو ایک کنسرٹ کے دوران غصے میں کسی نامعلوم شخص کو گٹار سے مارتے اور اسٹیج سے دھکیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر فلم ’’تو میری زندگی ہے‘‘ کے سیٹ سے لیک ہوا ہے جو دراصل 2001 کی کلاسک فلم ’عاشقی‘ کا ری بوٹ ہے۔ کارتک آریان لمبے بالوں اور گھنی داڑھی کے ساتھ ایک راک اسٹار کا کردار نبھا...
    پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے  کچہ کے علاقے پکا چانڈیہ، داعوالہ سے متصل ایریا میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ڈاکووں کے 2 سہولت کار گرفتار کرکے ان کے  ٹھکانے مسمار کر دئیے۔ ترجمان پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرچ آپریشن ڈاکوؤں کی سہولت کاری میں ملوث مشکوک افراد کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، تمام علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے خانہ تلاشی کر رہی ہے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان۔پولیس آپریشن میں اے ایس پی صادق آباد کی نگرانی میں ایچ اوز کوٹسبزل، بھونگ، احمدپور لمہ سمیت ایلیٹ کمانڈوز ،پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے، ولیس کو بکتر بند ،بلٹ پروف گاڑیوں کی مدد حاصل ہے۔  ڈسٹرکٹ...
    اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں وسیع رقبے پر قبضہ کر کے اسے اپنے ملک میں ضم کردے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے حملوں میں اضافہ، مزید 21 فلسطینی شہید، غزہ میں آٹے کا بھی بحران الجزیرہ کے مطابق بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے باور کرایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں وسیع رقبوں کو قبضے میں لے کر انہیں اسرائیلی سیکیورٹی علاقوں میں شامل کیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں جاری فوجی آپریشن میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی انتباہات کے بعد 2 روز سے غزہ کی پٹی کے...
    تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں باضابطہ شکایت درج کروا دی ہے۔ ایران کے مطابق ٹرمپ کے بیانات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے خط میں خبردار کیا کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر تہران نے جوہری معاہدے پر واشنگٹن کے ساتھ بات نہ کی تو اسے بمباری اور مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ کے ان بیانات پر ایران...
    میانمار میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2719 تک پہنچ گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں تقریباً 500 مسلمان بھی شامل ہیں جو اس وقت مساجد میں تھے۔ جمعے کے روز آنے والے 7.7 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2,719 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیجانب سے زلزلے سے متاثرہ میانمار کے لیے امدادی سامان روانہ فوجی سربراہ جنرل من آنگ لائنگ نے خبردار کیا ہے کہ یہ تعداد 3000 سے بھی تجاوز کر سکتی ہے کیونکہ امدادی ٹیمیں ابھی مواصلات سے کٹے ہوئے قصبوں اور دیہاتوں تک پہنچ رہی ہیں۔ زلزلے سے 4,500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور تقریباً 440 ابھی تک لاپتا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دریائے سندھ پر کینالز کی تعمیر اور مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی قیادت میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم خود سرگرم ہوئے۔ پی پی قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا۔ شہبازشریف نے کہا معاملہ افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سی سی آئی میں اکثریت ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، وزیراعظم مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس پر صوبوں کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ لاہور :38سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، آشنا سمیت دو ملزمان گرفتار خیال رہے کہ جنوری 2024 کے بعد سے...
    واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ڈرون نیٹ ورک پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں اور متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ایران، روس اور دہشت گرد گروپوں کو ڈرون فراہم کر رہا ہے، جس کی وجہ سے 6 ایرانی اور غیر ملکی ادارے اور 2 ایرانی شہریوں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی اور پرزہ جات فراہم کر رہی تھیں۔ اس معاملے میں ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔  
    پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز ، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا جب کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس پی عائشہ بٹ کو Excellence in Performance Award ایوارڈ 2025ء کے لئے منتخب  کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والی 62ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو عالمی ایوارڈ سے نوازا  جائے گا، ایس پی عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔  ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی رضامندی مانگی لیکن عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حامی نہیں بھری البتہ بشریٰ بی بی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر راضی ہیں۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اعظم سواتی خاص پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے، اعظم خان سواتی کی ملاقات علی امین گنڈا پور نے مینیج کی تھی، اعظم سواتی گزشتہ چند دن سے ملاقات کی کوشش کررہے تھے۔ کوئٹہ میں موبائل...
    کراچی: شہر قائد میں آج ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ دنوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کی ہے۔   گزشتہ چند روز خاص طور پر عید کے دنوں میں  دن کے اوقات میں کراچی میں شدید گرمی  رہی جب کہ رات میں موسم نسبتاً بہتر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں 5 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 جب کہ کم سے کم20ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آج کراچی میں کم سے...
    میانوالی: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ مرحوم سعید اللہ خان نیازی کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔ انہوں نے مرحوم کے بھائیوں، سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی اور سیاستدان انعام اللہ نیازی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سعید اللہ خان نیازی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باوقار سیاستدان تھے، جن کے انتقال پر گہرا دکھ ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت اور عوام سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو...
    معروف گلوکار اور ڈی جے عادل خان نے چینی اینیمیٹڈ فلم نی جا2 کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک گانا ریلیز کیا ہے۔ اس فلم نے اپنی شاندار اینیمیشن اور دلکش کہانی کے لیے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے، عادل نے فلم کے حوالے سے چینی فلم سازی کی ٹیم کے شاندار کام کی تعریف کی۔ اپنے گانے میں عادل نے اس بات پر زور دیا کہ نی جا2 نے منفرد کہانی، جدید اینیمیشن تکنیکوں اور جدید بصری اثرات کے ساتھ دنیا بھر کے ناظرین کو حیران کن طور پر متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی نہ صرف چین کی عالمی فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئی تسلط کی...
    یورپ کے لوگ جو اپنی گوری رنگت کے سبب جانے جاتے ہیں ان میں سے زیادہ تر افراد کی جلد پہلے ایسی نہیں تھی جیسی کہ اب ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 3 ہزار سال پہلے یورپ کے زیادہ تر لوگوں کی سیاہ ہوا کرتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: مونارک تتلیاں معدومیت کے دہانے پر، امریکا نے اہم قدم اٹھالیا 34 ممالک سے لیے گئے 348 جینیاتی نمونوں کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ قدیم اور قدیم یورپ میں 63 فیصد افراد کی جلد سیاہ تھی۔ 29 فیصد کی جلد درمیانی تھی اور صرف 8 فیصد کی جلد گوری تھی۔ گوری جلد یورپ کے لوگوں کی حالیہ خصوصیت ہے۔ اگرچہ اس سے قبل ہونے والی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ...
    لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کے تیسرے روز آج گرمی کی شدت زیادہ ہوگی، آئندہ دو تین روز تک بارش کا امکان نہیں ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گرمی کے باعث گھروں اور دفاترز میں پنکھوں کے ساتھ اے سیز کا استعمال بڑھنے لگا ہے۔
    ینگون: میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، جس میں 2,719 افراد ہلاک جبکہ 4,521 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 3,000 سے تجاوز کر سکتی ہے۔ زلزلہ جمعہ کے روز دوپہر کے وقت آیا اور سو سال کی سب سے بڑی قدرتی آفت ثابت ہوا، جس میں قدیم پگوڈا اور جدید عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ متاثرہ علاقوں میں پانی، خوراک اور طبی امداد کی شدید قلت ہے، جبکہ زلزلے کے خوف سے عوام سڑکوں اور کھلے میدانوں میں رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق مانڈالے میں ایک پری اسکول کی عمارت گرنے سے 50 بچے اور 2 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔ امدادی تنظیمیں کوشش کر رہی ہیں کہ متاثرین کو...
    لاہور(نیوز ڈیسک) چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ٹکٹ کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ کردیا۔چڑیا گھرکا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپےکردیا گیا ہے۔ ٹکٹ کی قیمت میں اچانک اضافے سے عید پر تفریح کے لیے آنے والے شہری پریشان ہیں اور ٹکٹ دیکھ کر واپس جانے لگے جب کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافے کی شکایت موصول ہوئی ہیں۔ دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے دی
    لاہور(نیوز ڈیسک) چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ٹکٹ کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ کر دیا۔ لاہور میں چڑیا گھرکا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دیا گیا ہے۔ ٹکٹ کی قیمت میں اچانک اضافے سے عید پر تفریح کے لیے آنے والے شہری پریشان ہیں اور ٹکٹ دیکھ کر واپس جانے لگے جب کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافے کی شکایت موصول ہوئی ہیں۔ Post Views: 1
    ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے مضافات میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی، حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عید کے دوسرے روز کوالالمپور کے قریب پوترا ہائٹس میں گیس اسٹیشن کے قریب گیس کی لائن پھٹنے سے ہر طرف آگ پھیل گئی۔ ملائیشیا کی نیوز ایجنسی نے ڈپٹی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ آگ سے کم از کم 49 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور 112 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 63 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کی قومی تیل کمپنی پیٹروناس نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ گیس پائپ لائن کو الگ کرکے آگ پر قابو پالیا گیا...
    امریکا کے سینیٹر کوری بُوکر کی سینیٹ میں 24 گھنٹے سے میراتھون تقریر جاری ہے، سینیٹر نے طویل ترین تقریر کا ریکارڈ توڑ دیا، اس سے پہلے جنوبی کیرولائنا کے سینیٹر اسٹارم تھرمنڈ نے امریکی سینیٹ میں طویل ترین تقریر کی تھی۔ ینیٹر اسٹارم تھرمنڈ نے1857 میں سول رائٹس ایکٹ پر 24 گھنٹے 18 منٹ تقریرکی تھی۔ سینیٹر کوری بُوکر ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید کررہے ہیں، سینیٹر کوری ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کو ایک ایک کرکے نشانہ بنارہے ہیں۔ نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کوری بُوکر نے پیر کی شام سات بجے تقریر شروع کی تھی، جنھیں اب 24 گھنٹے سے زائد کا وقت ہو گیا ہے۔ سینیٹر کوری بُوکر میراتھون تقریر کے دوران سینیٹرز کے سوالات...
    یمن میں امریکی حملے اور ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد پینٹاگون نے مشرق وسطیٰ میں تعینات طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعداد بڑھا کر 2 کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پینٹاگون نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم چار بی ٹو بمبار طیارے بحرہند کے جزیدے ڈیاگو گارسیا Diego Garcia میں امریکی برطانوی فوجی اڈے پر پہنچا دیئے گئے ہیں ۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی بمبار طیارے یمن یا ایران تک پہنچنے کے لیے کافی قریب ہے۔ Post Views: 1
    ویب ڈیسک :امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ویزے کا حصول  اب غیر ملکی طالب علموں کے لیے زیادہ مشکل بننے والا ہے۔  تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواستیں دینے والوں کی زیادہ سخت چھان بین کرنے کا حکم دیا ہے۔مارکو روبیو نے بیرون ملک موجود امریکی سفارتکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا...
    امریکا کی 23 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: تقریباً دو درجن امریکی ریاستوں نے صحت کے شعبے میں فنڈز کی کٹوتی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف رہوڈ آئی لینڈ کی فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کی، ان ریاستوں میں نیویارک، کولوراڈو، پنسلوانیا اور کولمبیا شامل ہیں۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 11 ارب ڈالرز کی کٹوتی غیرقانونی طور پر کی، جس سے عوامی صحت کو شدید نقصان پہنچے گا اور مستقبل میں وباؤں کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ کٹوتی کو فوری طور...
    امریکی جریدے فوربز نے 2025 کے لیے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی، ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین فرد قرار پائے ہیں۔ ایلون مسک کی دولت میں 2024 کے دوران 75 فیصد اضافہ ہوا اور اس طرح وہ ایک بار پھر فوربز کی فہرست میں دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔ اس سے قبل 2024 میں فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیے گئے تھے۔ نئی فہرست میں ایلون مسک نے 342 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا، یہ پہلی بار ہے جب کوئی فرد اتنی زیادہ دولت کے ساتھ دنیا کا...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں، متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ایران، عرب امارات اور چین کے 6 ادارے اور 2 ایرانیوں پر سنگین الزامات ہیں کہ یہ ادارے اور کمپنیاں ایران کیلئے ڈرون پرزہ جات فراہم کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران دہشت گردوں اور روس کو ڈرون فراہم کر رہا ہے، ایران کے فوجی نیٹ ورک کو تباہ کریں گے، ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    دنیا میں کوئی اور ملک اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کو اتنے طویل عرصے تک پناہ نہیں دے سکا، لیکن پاکستان نے ہمیشہ افغان بھائیوں اور بہنوں کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھے۔ دہشت گردی، معاشی بحرانوں اور سکیورٹی خدشات کے باوجود، پاکستان نے کبھی بھی افغان مہاجرین سے منہ نہیں موڑا اور ان کی عزت، سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے عید کی تعطیلات کے بعد سے غیر قانونی افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 40 سال سے زائد عرصے تک، پاکستان افغان مہاجرین کیلئے ایک مضبوط سہارا رہا ہے، انہیں پناہ، روزگار اور تعلیم فراہم کی، حالانکہ خود پاکستان کو شدید اقتصادی مشکلات کا سامنا تھا۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ ساتھ ایئرکنڈیشنرز کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ عیدالفطر کے تیسرے روز موسم مزید گرم ہوگیا ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل کی نسبت آج دن میں زیادہ گرمی محسوس کی جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز تک بارش کے امکانات کو رد کرتے ہوئے بتایا ہے...
    امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ایران دہشتگردوں اور روس کو ڈرون فراہم کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں، متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ایران، عرب امارات اور چین کے 6 ادارے اور 2 ایرانیوں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ امریکا نے کہا ہے کہ یہ ادارے اور کمپنیاں ایران کیلئے ڈرون پرزہ جات فراہم کر رہے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ایران دہشت گردوں اور روس کو ڈرون فراہم کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ...
    ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے 5 علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے ا سپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ یہ کارروائیاں بہرامگلہ، چتران سیلان، کالا جھولا اور نکہ نار کے جنگلات، گورسائی مستندرہ جابری، منکوٹ اور دیگر علاقوں میں شروع کی گئی ہیں۔
    ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے 5 علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے ا سپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ یہ کارروائیاں بہرامگلہ، چتران سیلان، کالا جھولا اور نکہ نار کے جنگلات، گورسائی مستندرہ جابری، منکوٹ اور دیگر علاقوں میں شروع کی گئی ہیں۔
    مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں، چھاپے، قتل عام، گرفتاریاں اور دیگر ظلم و تشدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کچلنے ریاستی دہشت گردی میں کئی گنا اضافہ اور ان پر ظلم و تشدد کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی حقوق سلب ہیں اور کشمیریوں کو سرینگر میں جامع مسجد اور عیدگاہ میں نماز عید ادا کرنے کی بھی اجازت...
    حیدر آباد: بھارت کے شہر حیدرآباد میں 22 سالہ جرمن خاتون سیاح کو کار کے اندر 24 سالہ شہری نے مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ جرمن سیاح کو  24 سالہ ملزم نے کار کے اندر ریپ کا نشانہ بنایا، جس کی کار کرایے پر لی گئی تھی تاہم ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ریپ کی دفعات عائد کردی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ پہاڑی شریف کے علاقے میں مامیڈی پالی کے قریب پیش آیا اور جب جرمن سیاح ملزم کی کار میں سفر کر رہی تھیں اور عید کے دوران شہر...
    امریکا میں ایک خاتون کے گیس اسٹیشن پر رکنے نے اس کو مالا مال کر دیا۔ ریاست فلوریڈا کے شہر ہیالے سے تعلق رکھنے والی 62 سالہ خاتون نوبیا فیگٹ ایک گیس اسٹیشن پر رکیں اور 50 لاکھ ڈالر کراس ورڈ کیش اسکریچ ٹکٹ خریدا۔ 20 ڈالر میں خریدے گئے اس ٹکٹ سے خاتون نے 50 لاکھ ڈالر کا ٹاپ انعام جیتا۔ لاٹری آفیشلز نے بتایا کہ نوبیا نے یک مشت 32 لاکھ 62 ہزار 138 ڈالر کی رقم لینےکو فوقیت دی۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سرگودھا روڈ سچا سودا نزد ڈیرہ بازیگراں کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکلوں کو روندھ دیا جس سے 3 موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک معمولی زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں کار کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سرگودھا روڈ سچا سودا نزد ڈیرہ بازیگراں کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکلوں کو روندھ دیا جس سے 3 موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک معمولی زخمی ہوا۔ ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے جاں بحق...
    سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی بھی مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے واگزار کروایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک فتنہ جسے محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ اپنے آبائی حلقے سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی بھی مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے...
    نسل کشی اور بڑے پیمانے پر تباہی غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی حالیہ جنگ کی دو اہم خصوصیات ہیں، اور ان دو جنگی جرائم کے ارتکاب میں پانچ امریکی بموں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوری 2025 کے آخر میں، امریکی ویب سائٹ Axios نے تین سینئر اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ اسرائیل کو درکار 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر بائیڈن کی پابندی ہٹانا چاہتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ہتھیاروں کے ڈپو میں موجود تقریباً 1800 مارک 84 بموں کو ایک فوجی ٹرانسپورٹ جہاز پر مقبوضہ علاقوں کے ساحل پر بھیجنا تھا۔ فروری کے وسط تک ہر کوئی اس سے واقف تھا۔ اسرائیلی وزارت دفاع نے اعلان...
    اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے پارٹی رہنما اعظم سواتی کے الزامات کو جھوٹ پلندہ قرار دیدیا۔پشاور سے جاری بیان میں بابرسلیم سواتی نے اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا اور اُن کے کرپشن کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ کہہ دیا۔ بانی اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئیبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے خود میڈیا ٹاک میں تسلیم کیا کہ وہ صرف اپنے دل کی بھڑاس نکالنے گئے تھے۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے مزید کہا کہ اپنا مؤقف بانی پی ٹی آئی کے سامنے پیش...
      ریاض فتیانہ (فائل فوٹو)۔ تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا اور نہ ہی میں اس کا حصہ بن رہا ہوں۔  کمالیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا کہ میرے حوالے سے فارورڈ بلاک بنانے اور شامل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہونے چاہیئیں، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیئے۔ ریاض فتیانہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جائے، ان کے سیاسی دفاتر بھی کھولے جائیں۔
    ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے سوشل سیکیورٹی ڈیٹا بیس سے چار لاکھ افراد کے سوشل سیکیورٹی نمبرز اور ذاتی معلومات چوری کر لی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس جرم میں ملوث شخص کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک وائس نوٹ میں کہا “میرا خیال ہے کہ کل کسی کی گرفتاری ہونے والی ہے۔” یہ بیان ایک اکاؤنٹ ڈیزائنر” کے ذریعے شیئر کیا گیا۔ مسک نے مزید کہا کہ یہ فرد سوشل سیکیورٹی نمبرز چوری کرکے انہیں فروخت کر رہا تھا تاکہ لوگ اس نظام سے ناجائز مالی فائدہ حاصل کر سکیں۔ ان کے مطابق یہ چوری غیر قانونی امیگریشن اور ووٹر...
    لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر821 بڑے حادثے سے بچ گئی۔ آٹھ گھنٹے تاخیر سے لاہور سے جدہ روانہ ہونے والی پرواز نےاڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ کی،ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق کاک پٹ کریو کی جانب سے انجن میں شدید وائبریشن کی نشاندہی کی گئی۔پائلٹ کی جانب سے اے ٹی سی حکام سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی،،پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ لینڈ کروایا۔طیارے میں سوار 200سے زائد مسافروں کو ویٹنگ ایریا میں بھجوادیا گیا، طیارے میں خرابی کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلی معائنہ جاری ہے۔
    بلوچستان کے مسائل پر سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پرسپریم کورٹ بار کا اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے بلوچستان کے مسائل کے مستقل حل سے متعلق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک سے ملاقات کی اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری بیان کے مطابق صدر بار میاں رؤف عطا اور ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات میں سینیٹر میرکبیر محمد شاہی بھی موجود تھے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ملاقات بلوچستان میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام قومی سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کے تناظر اور...
    لاہور میں چڑیا گھر (زو) کا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا۔ عیدالفطر پر بچوں کو تفریح کےلیے چڑیا گھر لانے والے شہری ٹکٹ قیمت میں بہت زیادہ اضافے سے پریشان ہوگئے۔ لاہور میں چڑیا گھر کی تفریح بھی غریب کی پہنچ سے دور کردی گئی، چھوٹی فیملی کو بھی سیر کےلیے ہزاروں روپے چاہئیں، داخلہ ٹکٹ کے ریٹ بھی آویزاں نہیں۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ چڑیا گھر ہم غریبوں کے بچوں کے لیے سستی تفریح تھی، اس کو بھی مہنگا کردیا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کے اندر بھی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ شہریوں نے مزید کہا کہ بچوں کے ساتھ تفریح...
      واشنگٹن: فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق ایلون مسک 349 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے۔ امریکی جریدے فوربز کی جاری کردی فہرست کے مطابق ایلون مسک 349 ارب ڈالرز کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ ایلون مسک کے اثاثوں میں 8 ارب 6 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسرے نمبر پر جیف بیزوس ہیں جن کی دولت 209 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز ہے۔ مارک زکر برگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت 202 اعشاریہ 1 ارب ڈالرز ہے۔ بل گیٹس امیر ترین افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبرپر آ گئے۔ Post...
    اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کے مطابق اے آئی امیج جنریشن کا نیا فیچر جاری کرنے کے بعد چیٹ جی پی ٹی ریکارڈ نمو کر رہی ہے۔ اے آئی اسسٹنٹ (جو اب ایپ کے فری صارفین کے لئے دستیاب ہے) اپنے جی پی ٹی -4 او کے لئے ’بِبلیکل ڈیمانڈ‘ کے درمیان ایک گھنٹے میں 10 لاکھ  نئے صارفین کا اضافہ کر رہا ہے۔ آلٹمین نے پیر کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ26 ماہ قبل چیٹ جی پی ٹی کی لانچ سب سے خوفناک وائرل لمحات میں سے ایک تھا، اور ہم نے پانچ دنوں میں 10 لاکھ صارفین کا ایڈ کیے تھے۔ ہم نے ایک گھنٹے میں 10 لاکھ صارفین کا اضافہ کیا۔ اوپن...
    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ قومی ٹیم پر مقررہ وقت میں 2 اوور کم کرانے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ہفتے کے روز کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی تھی۔3 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
    کابل کے سقوط کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کس طرح ایک بڑا سیکیورٹی خطرہ بن گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنی کارروائیوں اور تنظیمی ساخت میں اہم تبدیلیاں کرنے کی وجہ سے سنگین سیکیورٹی چیلنج بن گئی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) 2024 تک ایک انتہائی منظم اور مرکزی کمان کے تحت کام کرنے والی جنگجو تنظیم بن چکی ہے، جس میں 42 مختلف گروپوں کو یکجا کیا گیا ہے۔اس گروپ کی قیادت 2017 سے نور ولی محسود کے ہاتھ میں ہے، جنہوں نے اسے طالبان کے طرز پر ایک گورننس...
    پاکستان نے زلزلے سے متاثر ہونے والے ملک میانمار کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک 732 زخمی پاکستانی وزرات خارجہ کے مطابق بحران کے وقت بین الاقوامی تعاون کے اپنے عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان نے حالیہ زلزلوں سے متاثرہ افراد کے لیے میانمار کو 70 ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے۔ وزیر پارلیمانی امور طارق فضل نے 35 ٹن وزنی پہلی پرواز کو روانہ کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سے بات کرتے ہوئے میانمار کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور انہیں تباہی کے پیش نظر ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ واضح...
    حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو گلگت کے سیف الرحمن ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دیگر تین زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سے گلگت آنے والی سیاحوں کی گاڑی چلاس کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو گلگت کے سیف الرحمن ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دیگر تین زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
    تصویر سوشل میڈیا۔ وزیرِاعظم کی ہدایت پر میانمار زلزلہ زدگان کے لیے امداد روانہ کی گئی ہے، اسلام آباد سے این ڈی ایم اے کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کی ہے۔ امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے شرکت کی۔ تقریب میں این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ کے اہلکار اور میانمار کے سفیر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طارق فضل نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 70 ٹن امدادی سامان میانمار بھیجاجا رہا ہے۔انھوں نے کہا حکومتِ پاکستان اس مشکل گھڑی میں میانمار کے عوام کے ساتھ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بوسنیا کے رکن ایوان صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انھیں عید کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بوسنیا کے ساتھ گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے  تجارت، ثقافت اور عوامی رابطوں سمیت دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے بوسنیا کے رکن ایوان صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ بوسنیا کے رہنما نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو بوسنیا کے دورے کی دعوت دی۔
    فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو،مفتی قوی کا راکھی ساونت کوعید کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد( سب نیوز) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے ساتھ شادی کی خواہش رکھنے والے مفتی قوی نے عید کے موقع پر انہیں ایک خصوصی پیغام دیا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں مفتی قوی نے اپنے دل کی باتیں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس میں انہوں نے راکھی ساونت کے لیے محبت بھرے پیغامات دیے۔وائرل ویڈیو کلپ میں مفتی قوی نے عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو۔مفتی قوی...
    لاہور: جدہ جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر821 بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جہاں 8 گھنٹے تاخیر سے لاہور سے روانہ ہونے والی پرواز نے اڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے ٹیک آف کرتے ہی طیارے کے انجن میں خرابی سامنے آئی اور8 گھنٹے تاخیر سے لاہور سے جدہ روانہ ہونے والی پرواز نے اڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ کاک پٹ کریو کی جانب سے انجن میں شدید وائبریشن کی نشان دہی کی گئی، جس پر پائلٹ کی جانب سے اے ٹی سی حکام سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔ اے ٹی سی حکام کی جانب سے طیارے کو فوری لینڈنگ...
    مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مری میں مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عید الفطر کے دوران ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی مری میں تمام ترٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔ سی ٹی او مری نے کہا کہ دو طرفہ ٹریفک اور تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی...
    ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلٰی موہن یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت کیطرف سے نشے سے نجات کیطرف ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے 19 شہروں میں آج یعنی یکم اپریل سے شراب پر مکمل پابندی نافذ کردی گئی ہے۔ ریاست کے وزیراعلٰی موہن یادو کے مطابق حکومت کا یہ فیصلہ نشے سے نجات کی طرف ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج  مدھیہ پردیش کے 19 مقامات کے لئے ایک تاریخی دن ہے، آج یعنی یکم اپریل سے یہاں شراب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ریاست کے 19 مذہبی قصبوں اور گرام پنچایتوں میں وزیراعلٰی موہن یادو کی طرف سے اعلان کردہ شراب پر پابندی آج سے ہی...
      لاہور: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے سعید اللہ نیازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے بھائیوں، حفیظ اللہ نیازی اور انعام اللہ نیازی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے تعزیت کی اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سعید اللہ نیازی مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں حکومت اور پوری قوم سعید اللہ نیازی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ Post Views: 1
    وزیراعلی کے پی نے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایا جات کی ادائیگیوں کے لیے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور وزیراعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق آرٹیکل161ٹومیں پن بجلی کےخالص منافع کا معاملہ واضح ہے، پن بجلی گھروں سےحاصل منافع متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل (2) 161 میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے، پن بجلی...
    ایران کیخلاف انتہاء پسند امریکی صدر کے حالیہ معاندانہ و دھمکی آمیز بیانات پر روسی وزارت خارجہ نے سختی کیساتھ خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کے نتائج پورے خطے کیلئے "تباہ کن" ہونگے! اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اعلان کیا ہے کہ ہم ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے خلاف سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہیں! بین الاقوامی امور کے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری سے پورے خطے کے لئے "تباہ کن" نتائج برآمد ہوں گے۔ اعلی روسی سفارتکار نے ایران کے خلاف انتہاء پسند امریکی صدر کی معاندانہ...
    فائل فوٹو نیاز اللّٰہ نیازی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ ے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ترجمان بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کی ہدایت کے مطابق ملاقات نہیں کرائی گئی۔ بانی اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئیبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی فہرست کے مطابق صرف اعظم خان سواتی کی ملاقات کرائی گئی۔ترجمان...
    حکومت پاکستان کی جانب سے میانمار کے زلزلہ زدگان کے لیے امداد کے اعلان کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 70 ٹن امدادی سامان پہنچانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔میانمار میں جمعے کو آنےو الے7.7شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز کر گئی ہے اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے. جس کے بعد فوجی حکومت نے عالمی سطح پر امداد کی اپیل کی تھی۔میانمار کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ خیموں، خوراک اور پانی کی اشد ضرورت ہے .تاہم ان کاکہنا تھا کہ ملک میں جاری خانہ جنگی ضرورت مندوں تک امداد پہنچنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔میانمار کے فوجی رہنما...
    لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر821 بڑے حادثے سے بچ گئی۔8گھنٹے تاخیر سے لاہور سے جدہ روانہ ہونے والی پرواز نےاڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ کی،ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق کاک پٹ کریو کی جانب سے انجن میں شدید وائبریشن کی نشاندہی کی گئی۔پائلٹ کی جانب سے اے ٹی سی حکام سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی،،پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ لینڈ کروایا۔طیارے میں سوار 200سے زائد مسافروں کو ویٹنگ ایریا میں بھجوادیا گیا. طیارے میں خرابی کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلی معائنہ جاری ہے۔
    اسلام آباد: مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مری میں مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عید الفطر کے دوران ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی مری میں تمام ترٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔ سی ٹی او مری نے کہا کہ دو طرفہ ٹریفک اور تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، تمام شاہراہیں...
    عید الفطر کے دوسرے روز پی ٹی آئی قیادت اور اڈیالہ جیل حکام میں اس وقت تکرار ہوئی جب سلمان اکرم راجا کی قیادت میں وفد عمران خان سے ملاقات کا خواہشمند تھے۔ یہ بھی پڑھیں:فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل کمیٹی سے نکال دیا، سلمان اکرم راجا میڈیا رپورٹ کے مطابق تکرار اس وقت ہوئی جب جیل حکام نے اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، مبشر اعوان، انصر کیانی اور تابش فاروق ایڈووکیٹ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت  دی، تاہم  سلمان اکرم راجا نے انصر کیانی اور تابش فاروق کو اندر جانے سے روک دیا۔ سلمان اکرم راجا کا مؤقف تھا کہ ہماری لسٹ کے مطابق صرف اعظم سواتی کو ملاقات کے...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، فوج اور ریاست اس ملک اور صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑے گی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کا ڈیرہ اسماعیل خان کا وزٹ اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،امن و امان کے حوالے سے پھر ہماری آنکھیں فوج کے جوانوں کی طرف ہوتی ہیں، فوج اور ریاست اس ملک اور صوبے میں امن و امان قائم کرنے...
    دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ کئی مزدوروں کے انسانی اعضاء دور جا گرے اور گودام کا ملبہ بھی 200 میٹر دور تک گر گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست گجرات کے ڈیسا شہر میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 سے 20 مزدوروں کے ہلاک ہونے کی افسوسناک خبر ہے، تاہم اب کلکٹر، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ آفیسر سمیت پولیس کی ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیسا میں دھوا روڈ پر دیپک ٹریڈرز نامی فیکٹری میں اچانک زوردار دھماکے سے آگ لگ گئی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کی چھت بھی گر گئی جس سے اندر کام کرنے والے مزدور اور ان کے اہل خانہ پھنس گئے۔ اطلاعات موصول...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہبازشریف کو مراسلہ لکھ دیا اور مطالبہ کیا کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا کرے۔ وزیراعظم کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی 75 ارب روپے کے واجبات جمع ہوگئے ہیں۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مراسلے میں مزیدکہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش مالی بحران کے پیش نظر مسلئے کے فوری حل کی ضرورت ہے۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ آئین کے مطابق پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے، آئین کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والی منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو...
    ویب ڈیسک : مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دیں، خاص طور پر کہا گیا ہےکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی مری میں تمام ترٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مری میں مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عید الفطر کے دوران ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی...
    لاہور میں 11 سالہ بچے سے 4  لڑکوں نے اجتماعی جنسی زیادتی کی جس کے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق مغل پورہ میں 11 سالہ بچے سے  چاروں لڑکوں نے  اجتماعی زیادتی  کی، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس سرگرم ہوئی اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او  مغلپورہ نسیم خان  نے کہا کہ پولیس نے  بچے کے والد کے بیان پر چار وں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان  نے بچے کو ڈرایا دھمکایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، ملزمان میں فرحان،ابراہیم،وقاص اور عبداللہ شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان بچے کو فحش ویڈیوز بھی...