گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، فوج اور ریاست اس ملک اور صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑے گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کا ڈیرہ اسماعیل خان کا وزٹ اچھا اقدام ہے۔

انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،امن و امان کے حوالے سے پھر ہماری آنکھیں فوج کے جوانوں کی طرف ہوتی ہیں، فوج اور ریاست اس ملک اور صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑے گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور خاص کر جنوبی اضلاع میں روزمرہ کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں، ان میں پاک فوج کے جوان بھی شہید ہو رہے ہیں اور پولیس کے جوان بھی شہید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں لوگوں کا براحال ہے،عام شہری جس طریقے سے زندگی گزار رہے ہیں سب کے سامنے ہے۔سندھ اور وفاق کے درمیان دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اس ایشو کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو فیڈریشن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس مسئلے کو حل کریں، مشترکہ مفادات کونسل ( سی سی آئی ) وہ فورم ہے جہاں پر مسئلے ڈسکس ہوتے ہیں اور خوش اسلوبی سے حل کیے جاتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ن لیگ اگر میڈیا کے ذریعے مسئلے حل کرے گی تو پھر مسئلے حل نہیں ہوں گے ، اس کا متعلقہ فورم سی سی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہو یا وزیراعلیٰ یا عوامی نمائندے، اگر عوام کو مسئلہ ہوگا تو وہ کھڑے ہوں گے۔گورنر خیبرپختونخوا نے مسلم لیگ ( ن ) کو باور کراتے ہوئے کہا کہ آج حکومت کھڑی ہے تو پیپلز پارٹی کے زور پر کھڑی ہے، کل بھی اگر کوئی جمہوری طریقے سے حکومت بنائے گا تو پیپلز پارٹی کی ضرورت ہوگی۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ انشاءاللہ جون میں چشمہ لفٹ کنال کا باقاعدہ افتتاح ہو جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گورنر خیبرپختونخوا انہوں نے کہا کہ کہا کہ ا رہے ہیں

پڑھیں:

ہمارے  احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا گیا، ریاست، عدالت بتائے ہم کہاں جائیں: خالد مقبول

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہمیں بتائں کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہولہان ہوتی رہی ہیں۔ سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے۔ کراچی کا کونہ کونہ 17 سالوں کا اپنا نوحہ سناتا ہے۔ انہوں نے کہا ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور سمگل شدہ ہیں۔ مافیا طرز پر ڈمپر کو چلایا جاتا ہے، ایک سسٹم ڈمپر مافیا کو سپورٹ کرتا ہے، چیف جسٹس کو خط لکھا ہے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر سپریم کورٹ سوموٹو لے۔

متعلقہ مضامین

  • کانگریس کمیٹی نے وقف ترمیمی بل پر تیاری شروع کردی، ملیکارجن کھڑگے
  • پاکستان کی ترقی سندھ کی ترقی سے جڑی ہے، وزیراعظم شہبازشریف
  • سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان کی ترقی سندھ کی ترقی ہی سے  منسلک ہے، وزیراعظم شہبازشریف
  • وزیراعظم شہبازشریف کی گورنر سندھ اور خیبرپختونخوا کو عید کی مبارکباد
  • بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوگیا ہے، اکھلیش یادو
  • اگر ممتا بنرجی کی حکومت بنی رہی تو ہندوؤں کا وجود ختم ہوجائیگا، بی جے پی
  • امریکی ریاست یوٹاہ میں ہم جنس پرستی کا علامتی پرچم لہرانے پر پابندی
  • ہمارے  احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا گیا، ریاست، عدالت بتائے ہم کہاں جائیں: خالد مقبول