Express News:
2025-04-02@22:28:00 GMT

گیس اسٹیشن پر رکنے والی خاتون لاکھوں ڈالر جیت گئیں

اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT

امریکا میں ایک خاتون کے گیس اسٹیشن پر رکنے نے اس کو مالا مال کر دیا۔

ریاست فلوریڈا کے شہر ہیالے سے تعلق رکھنے والی 62 سالہ خاتون نوبیا فیگٹ ایک گیس اسٹیشن پر رکیں اور 50 لاکھ ڈالر کراس ورڈ کیش اسکریچ ٹکٹ خریدا۔

20 ڈالر میں خریدے گئے اس ٹکٹ سے خاتون نے 50 لاکھ ڈالر کا ٹاپ انعام جیتا۔

لاٹری آفیشلز نے بتایا کہ نوبیا نے یک مشت 32 لاکھ 62 ہزار 138 ڈالر کی رقم لینےکو فوقیت دی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر جناح، چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا، سہولیات کا جائزہ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں۔ بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہسپتال کے دورے کیے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح ہسپتال کے مختلف کاونٹرز پر گئیں، وارڈز کا معائنہ، ادویات کی مفت فراہمی، صفائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں پوچھا۔ مریضوں کے لواحقین نے جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہسپتال میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا۔ تمام ادویات ہسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل رہی تھیں۔ مریم اورنگزیب ایم ایس آفس بھی گئیں۔ کارکردگی پر وزیراعلی کی طرف سے ایم ایس سمیت تمام ڈاکٹرز اور عملے کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • تائیوان کے علیحدگی پسندوں کی اشتعال انگیزی کے رکنے تک ان کی سزا بھی نہیں رکے گی ،چینی وزارت خارجہ
  • سچن کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر بھی فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں
  • ملٹن کینز، ریلوے اسٹیشن کے باہر مشتبہ شخص پولیس فائرنگ سے ہلاک
  • چیٹ جی پی ٹی کے نئے فیچر نے تہلکہ مچا دیا
  • اعظم سواتی کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات، اہم ہدایت مل گئیں
  • میانمار، زلزلے سے اموات کی تعداد 2719 ہو گئیں
  • غزہ: اسرائیلی حملے میں شہید 15 لاپتہ امدادی کارکنوں کی لاشیں ایک ہفتے بعد مل گئیں
  • مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر جناح، چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا، سہولیات کا جائزہ
  • چاند رات پر بازاروں کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں