وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کے کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تھیٹرز مالکان اپنی انڈرٹیکنگ کے مطابق تھیٹرز کو چلانے کے پابند ہیں۔ جو تھیٹرز مالکان انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کریں گے ان کو تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ اسٹیج اداکار اور اداکارائیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔ عید کے موقع پر شہریوں کو تھیٹرز مالکان اچھی اور معیاری تفریح فراہم کریں۔

وفاقی وزیر نے انتباہ دیا کہ غیر قانونی اور بغیر لائسنس کسی کو تھیٹرز چلانے کی اجازت نہیں۔ پنجاب میں جو بھی غیر قانونی اور بغیر لائسنس تھیٹرز چلائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے ڈی سی اور ضلعی انتظامیہ پنجاب آرٹ کونسل کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ جو تھیٹرز پالیسی اور ایس او پیز کی خلاف کرے اس کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جلد خود بھی پنجاب کے مختلف اضلاع کے تھیٹرز کے سرپرائز وزٹ کروں گی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی اجازت نہیں تھیٹرز کے کسی کو

پڑھیں:

ٹیرف کی زد میں آنے والے ممالک جوابی اقدامات سے گریز کریں، امریکی وزیر خزانہ کی وارننگ

اسکاٹ بیسینٹ نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف عائد کیے جانے کے خلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریز کریں۔اسکاٹ بیسینٹ نے مزید کہا کہ میرا ہر ملک کو مشورہ ہے کہ جوابی کارروائی نہ کریں کیونکہ امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی کارروائی سے کشیدگی بڑھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ ٹیرف عائد کیے جانے کے خلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریز کریں۔ اسکاٹ بیسینٹ نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف عائد کیے جانے کے خلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریز کریں۔اسکاٹ بیسینٹ نے مزید کہا کہ میرا ہر ملک کو مشورہ ہے کہ جوابی کارروائی نہ کریں کیونکہ امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی کارروائی سے کشیدگی بڑھے گی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی ٹیرف پر کینیڈا نے جوابی اقدامات کا اعلان کیا اور چین نے امریکا سے نئے ٹیرف منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے پر سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، مزید ٹیرف بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات امریکا میں مہنگی ہو جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نہروں پر سیاست سندھ کا کام ہے، پیپلزپارٹی گھر کی لڑائی میڈیا پر لڑنے کی کوشش نہ کرے، عظمیٰ بخاری
  • ٹیرف کی زد میں آنے والے ممالک جوابی اقدامات سے گریز کریں، امریکی وزیر خزانہ کی وارننگ
  • تھیٹرز میں کسی کو بیہودگی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عظمیٰ بخاری
  • تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی ‘ بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: عظمیٰ بخاری 
  • عظمیٰ بخاری کا بانی پی ٹی آئی کے خفیہ این آر او مانگنے پر طنزیہ ردعمل
  • عظمیٰ بخاری کا بانی پی ٹی آئی کے خفیہ این آر او مانگنے پر طنزیہ ردعمل
  • تھیٹر کے نام پر فحاشی و بےحیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عظمیٰ بخاری
  • ستھرا پنجاب پروگرام ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں کردار ادا کر رہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • شیخوپورہ میں پہلے اتنی صفائی نہیں دیکھی جتنی اس عید پر ہے: عظمیٰ بخاری