پشاور:

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی عیدالفطر کے موقع پر یتیم بچوں، اسٹریٹ چلڈرن اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں میں تحائف اور عیدی فراہم کی گئی۔

 اس سلسلے میں عید کے دوسرے روز بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ہیڈکوارٹر الخدمت ہاؤس سکندر ٹاؤن پشاور میں صوبائی صدر خالد وقاص کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ 

تقریب سے خطاب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ اس وقت صوبہ بھر میں الخدمت ساڑھے پانچ ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے، رمضان المبارک کے دوران الخدمت کے تحت معاشرے کے محروم طبقات کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ گلیوں میں کچرے سے ناکارہ اشیاء جمع کر کے انہیں بیچ کر والدین کے ساتھ اپنے گھرانوں کی کفالت میں تعاون کرنے والے 850 سے زائد اسٹریٹ چلڈرن اور پیدائشی طور پر خون کی کمی سے تھیلیسیمیا کے موذی مرض میں مبتلا 600 سے زائد بچے رجسٹرڈ ہیں۔

اس موقع پر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والد کی شفقت سے محروم بچوں، اسٹریٹ چلڈرن اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن وطن عزیز پاکستان میں خدمتِ انسانیت کا ایک ایسا بہترین ادارہ ہے جس کی بے لوث خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن کہا کہ

پڑھیں:

پشاور کے کرکٹ اسٹیڈیم پر کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کا بورڈ آویزاں

خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کے باوجود پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کو بحال کرنے کی بجائے اسٹیڈیم پر عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کا بورڈ آویزاں کردیا۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے پر بانی پی ٹی آئی نے فوری پر نام تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کو مسترد کرتے ہوئے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بجائے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کا بورڈ لگا دیا ہے۔

واضح رہے پشاور اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کا انعقاد  8 اپریل کو ہونا تھا لیکن اسے میچ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمی
  • 6 ماہ میں 3 ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ آپریشنز کا منفرد ریکارڈ، اخراجات حکومت دیگی: مریم نواز
  • پشاور کے کرکٹ اسٹیڈیم پر کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کا بورڈ آویزاں
  • مجھے پہلی دفعہ 10 روپے عیدی ملی تھی، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
  • صرف 6 ماہ میں 3 ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کا منفرد ریکارڈ
  • پنجاب میں 6ماہ میں تین ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کا منفرد ریکارڈ
  • پاکستانی ٹیم میں کون عیدی بانٹتا ہے اور کون نہیں؟
  • الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے فلسطینی طلبہ و طالبات کیساتھ عیدالفطر منانے کا اہتمام
  • پشاور، عید ملن پارٹی برائے طلباء پاراچنار