Express News:
2025-04-02@19:13:36 GMT

لاہور؛ جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

لاہور:

جدہ جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر821 بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جہاں 8 گھنٹے تاخیر سے لاہور سے روانہ ہونے والی پرواز نے اڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے ٹیک آف کرتے ہی طیارے کے انجن میں خرابی سامنے آئی اور8 گھنٹے تاخیر سے لاہور سے جدہ روانہ ہونے والی پرواز نے اڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کاک پٹ کریو کی جانب سے انجن میں شدید وائبریشن کی نشان دہی کی گئی، جس پر پائلٹ کی جانب سے اے ٹی سی حکام سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔

اے ٹی سی حکام کی جانب سے طیارے کو فوری لینڈنگ کی ہدایات دی گئیں اور پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ائیرپورٹ لینڈ کروایا گیا، جس کے بعد طیارے میں سوار 200 سے زائد مسافروں کو اتار کر ویٹنگ ایریا میں بجھوا دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ رن وے پر طیارے کی ابتدائی انسپیکشن میں انجن میں خرابی سامنے آئی، ائیرلائن انجینئرز کی جانب سے طیارے میں خرابی کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلی معائنہ جاری رہا۔

بعد ازاں ائیرلائن انتظامیہ نے متبادل پرواز میں مسافروں کو ایڈجسٹ کرکے جدہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی جانب سے

پڑھیں:

کراچی، عید کے تین دن کے دوران ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چھیپا اور ایدھی حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 175 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عید کے تین دن کے دوران مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں تیز رفتار رکشہ سڑک پر کھڑے ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے تنیجے میں رکشہ ڈرائیور زین اللہ جاں بحق ہوا۔ لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 17 سالہ حسنین کے نام سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار سوار شخص فرا ہوگیا۔ سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب بھی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر بچی جاں بحق اور والدہ زخمی ہوگئی۔ ٹریفک حادثے سے متاثرہ ماں بیٹی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد فرار ہونے والے کار سوار شخص کی تلاش جاری ہے۔ ملیر معین آباد میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 19 سالہ ارقم نامی نوجوان جاں بحق ہوا، جبکہ سائٹ حبیب بینک چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوار نوجوان کھمبے سے جا ٹکرایا، تاہم حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب ٹریفک حادثے میں 65 سالہ محمد جمیل جاں بحق ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا تھا۔

گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب مبینہ طور پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد ماموں بھانجا ہیں۔ حادثے کو دوران بھانجا جاں بحق اور ماموں زخمی ہوا۔ جاں بحق کم عمر لڑکے کی شناخت 13 سالہ ارشد جبکہ زخمی کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کا مقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب چھیپا اور ایدھی حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 175 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، عید کے تین دن کے دوران ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق
  • لاہور: موٹروے حادثے میں جاں بحق دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی
  • امریکا نے مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعداد بڑھا دی
  • لاہور میں تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار، 5 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
  • جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا
  • مری جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سےاہم ہدایات جاری
  • پاکستان سے جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
  • لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
  • ’بھارت میں فضائی حادثے معمول بن چکے‘ ایک اور طیارہ گر کر تباہ