لاہور میں 11 سالہ بچے سے 4  لڑکوں نے اجتماعی جنسی زیادتی کی جس کے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق مغل پورہ میں 11 سالہ بچے سے  چاروں لڑکوں نے  اجتماعی زیادتی  کی، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس سرگرم ہوئی اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او  مغلپورہ نسیم خان  نے کہا کہ پولیس نے  بچے کے والد کے بیان پر چار وں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان  نے بچے کو ڈرایا دھمکایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، ملزمان میں فرحان،ابراہیم،وقاص اور عبداللہ شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان بچے کو فحش ویڈیوز بھی دکھاتے رہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت، سہولت کار پولیس اہلکار بھی گرفتار

کراچی میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور  گرفتار ملزمان کے سہولت کار پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔

ترجمان اے وی ایل سی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف پر گرفتار کیا گیا، 3 روز قبل بلدیہ میں مقابلے کے بعد قاسم اور شعیب کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت، سہولت کار پولیس اہلکار بھی گرفتار
  • لاہور: گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے بیوی، سالا اور 6 سالہ بچہ زخمی، ملزم گرفتار
  • بہاولنگر: سلاخیں توڑ کر فرار ہونے والے ملزمان دوبارہ گرفتار
  • لاہور: انویسٹی گیشن پولیس کی 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
  • لاہور میں خاتون کے قتل کا معمہ حل، آشنا سمیت دو ملزمان گرفتار
  • لاہور؛ خواتین کو ہراساں اور بدتمیزی کرنے پر 5ملزمان گرفتار
  • خاتون کیساتھ جنسی زیادتی پھر حاملہ ہونے پر 3 بار اسقاط حمل پر بھارتی فلم ڈائریکٹر گرفتار
  • فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار
  • فیصل آباد؛ شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار