2025-04-13@18:22:05 GMT
تلاش کی گنتی: 91
«کنال گوسوامی»:
بالی ووڈ میں ایسے کئی اداکار ہیں جنہیں ناظرین اقربا پروری کی پیداوار سمجھتے ہیں۔ ان اسٹار کڈز کو عام طور پر ان اداکاروں کے مقابلے میں برتری دی جاتی ہے جو انڈسٹری میں بالکل نئے ہوتے ہیں۔ لیکن قسمت ہر ایک کا ساتھ نہیں دیتی، ایسے ہی ایک سپر اسٹار کے بیٹے نے لگاتار 11 ناکام فلمیں دے کر فلم انڈسٹری ہی چھوڑ دی۔ جی ہاں! بالی ووڈ کی دنیا میں ایک ایسا ستارہ بھی گزرا ہے جس نے 11 فلموں میں کام کیا مگر قسمت نے ایک بار بھی ساتھ نہ دیا۔ یہ کہانی ہے لیجنڈری اداکار منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی کی، جنہیں فلمی دنیا میں کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ دلچسپ بات یہ ہے...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالی سال 2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے. آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹیکس پالیسی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے معاشی استحکام بہتر ہوا ہے. نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافے اور مستحکم غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ سے ترقی کی توقع ہے، جبکہ مالی سال 2025 میں اوسط افراط زر نمایاں طور پر کم ہو کر 6.0 فیصد تک رہنے کا امکان...
---فائل فوٹو بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری کل 10 اپریل بروز جمعرات پاکستان پہنچیں گے۔سیکریٹری متروکہ وقف بورڈ فرید اقبال کے مطابق حکومت نے خصوصی طور پر 6751 یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ایک گروپ پاکستان آمد کے بعد واہگہ بارڈر سے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہو گا۔سیکریٹری فرید اقبال کے مطابق دوسرا گروپ واہگہ بارڈر سے گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور روانہ ہو گا۔
منیلا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، اے ڈی بی نے رواں مالی سال ملکی ترقی کی شرح 2.5 فیصد جبکہ آئندہ مالی سال شرح نمو 3 رہنے کا تخمینہ لگایا ہے اے ڈی بی کی سالانہ فلیگ شپ رپورٹ ”ایشین ڈیویلپمنٹ آﺅٹ لک“ میں کہا گیا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والی مالی سال 2025 کی آخری سہ ماہی کے عبوری سہ ماہی نمو کے اعداد و شمار میں پائیدار لیکن سست بحالی کی نشاندہی کی گئی ہے کیونکہ زراعت، صنعت اور خدمات میں کارکردگی سست رہی ہے.(جاری ہے) ایشیائی ترقیاتی...
جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی بھی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز پشاور کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ دیر بالا، چترال، پاراچنار...
لاہور: سکھوں کے مذہبی تہوار وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن پر اس سال بھارت سے پاک انڈیا باہمی معاہدے سے بڑھ کر سات ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ خالصہ جنم دن کی 326ویں سالگرہ اور وساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔ پاک انڈیا مذہبی سیاحتی معاہدے کے تحت تین ہزار سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں، تاہم اس سال سات ہزار سے زائد بھارتی یاتری پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے جائیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر...
کوئٹہ میں رواں سال کانگو وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے جو کہ کانگو وائرس سے رواں سال کی پہلی ہلاکت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک 18 سالہ مریض کانگو وائرس کا شکار تھا جس نے کچھ عرصہ اسپتال میں سخت تکلیف میں رہنے کے بعد دم توڑ دیا۔ پشین کا رہائشی نوجوان کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال میں داخل تھا جہاں اس کا انتقال ہوا۔ مریض کو 29 مارچ کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور ٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد شہری کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ یہ 2025 میں کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متعلق پہلی موت ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این...
کوئٹہ: سال 2025 میں کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جو فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج تھا۔ مریض 29 مارچ کو پشین سے تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا جسے کانگو وائرس کی تصدیق ہونے پر آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔کانگو وائرس ایک خطرناک بیماری ہے جو تکلیف دہ اور خون کی کمی پیدا کرتی ہے، یہ وائرس عام طور پر مویشیوں (گائے، بکریوں وغیرہ سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔دسمبر 2024 میں فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس میں مبتلا مریض دم توڑ گیا تھا۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ مریض کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد فراہم...
فائل فوٹو۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا۔ فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق مریض کو 3 روز قبل اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
تقریب میں ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران سعید طالبی نیا، گورنر سندھ، علمائے کرام، سماجی و سیاسی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں ملکی سالمیت، امت مسلمہ کے اتحاد اور فلسطینی عوام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گورنر ہاؤس سندھ میں ایرانی قاریانِ قرآن کی روح پرور تلاوت و نعت خوانی، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران سعید طالبی نیا کی شرکت گورنر ہاؤس سندھ میں ایرانی قاریانِ قرآن کی روح پرور تلاوت و نعت خوانی، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران سعید طالبی نیا کی شرکت گورنر ہاؤس سندھ میں ایرانی قاریانِ قرآن کی روح پرور تلاوت و نعت خوانی، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران سعید طالبی نیا...
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے، 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، جسے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے اتحادِ رمضان کی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کی لاپروائی اور لاقانونیت کی وجہ سے ہونے والی الم ناک اموات پر نوٹس لے کر فوری کارروائی کی استدعا کردی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط میں لکھا کہ کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، 2025 میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر سے موٹرسائیکل سوار خاندان کچلا گیا، عبد القیوم اور اس کی حاملہ بیوی زینب کا نومولود بچہ اس کا شکار ہوئے۔ گورنر سندھ نے...

بیجنگ میں “اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانا اور کثیرالجہتی کا فروغ” کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں بیجنگ میں “اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانا اور کثیرالجہتی کا فروغ ” کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کے انعقاد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اس سمپوزیم میں ایک تحریری تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہی اجلاس کا کامیاب انعقاد کثیر الجہتی کے فروغ، اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے اور عالمی گورننس کو بہتر بنانے کے لئے بین الاقوامی برادری کی عالمگیر خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے بانی رکن اور سلامتی کونسل...

چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے 31 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیڈٹ کالجز کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کیڈٹ کالجز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے 31 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان، سیکرٹری مالیات اسلام زیب، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب، پرنسپل کیڈٹ کالج مظفر آباد اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری...
کومل اسلم : محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے دریائے سندھ سے ملحقہ ایریا دریا خان ضلع بھکر میں کارروائی کرتے ہوئے شکار میں استعمال ہونے والی 8 کونجوں کو برآمد کرلیا، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ محکمہ وائلڈ لائف کا پنجاب بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے، محکمہ وائلڈ لائف نے ضلع بھکر کے علاقے دریا خان میں کارروائی کرتے ہوئے شکار میں استعمال ہونے والی 8 کونجوں کو برآمد کرلیا، جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان اپنا سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق چیف وائلد لائف رینجرز پنجاب کو گونجوں کا شکار کرنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی، سرگودھا ریجن کی فیلڈ فارمیشن اور اسپیشل اسکواڈ...
گورنر خیبر پختونخوا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ فیصل...
رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے ، گفتگو گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے ، رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک...
اسلام آباد: گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کےجواب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف...
آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئل بات چیت جاری،جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاوس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف 36ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا کہ...
رواں سال کتنے سورج گرہن ہوں گے؟ ماہرفلکیات نے اہم پیشگوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2025 میں دو سورج گرہن ہوں گے۔ پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا۔ تاہم رواں سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ نارتھ امریکا اور سائبیریا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 50 منٹ پرشروع اور اختتام شام 5 بجکر 43 منٹ پر ہوگا۔ ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ سال 2025 کا دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبرکے درمیان ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ زمین پر سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ پر اپنی ایک گرل فرینڈ کو میڈیا سے متعارف کروا کر سب کو حیران کردیا ہے۔ ہر گزرتے دنوں کے ساتھ عامر خان اور ان کی دوست گوری اسپریٹ کے بارے میں نئے نئے انکشاف سامنے آ رہے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو 25 سال سے جانتے ہیں اور دونوں ہی شادی شدہ تھے اور ان کے بچے بھی ہیں تاہم اب جوڑا نئے سفر کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے بتایا کہ میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جہاں مجھے سکون مل سکے اور وہ میں نے گوری میں پایا۔ اداکار عامر خان نے کہا کہ مجھے نہیں...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے،خوارج پاکستان میں ترقی نہیں ہونے دینا چاہتے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین ایم اکیو ایم پاکستان خالد مقبول کے ہمراہ عائشہ منزل پر سحری کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نوشکی میں ایک بار پھر دہشت گردی کا واقعہ ہوا ، ایک مہینے سے کہہ رہا ہوں واقعات میں بھارتی دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ دہشتگردی کے ذریعے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلوچستان میں غیرملکی طاقتیں سرگرم ہیں، یہ ان کی آخری کوشش ہے۔ خالد...
دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک دشمنوں کے لئے زمین تنگ کردی جائے، پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو گڈ گورننس سے ان دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ و سربراہ میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان واقعہ میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، بلوچستان کا واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، یہ واقعہ وفاق اور صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس ہے۔ دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان واقعہ کی شدید الفاظ میں...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رات گئے اہم ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن میر جعفر و میر صادق کو صدارت سے ہٹانے پر یوم نجات منا رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعے کی رات مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی و سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ میں مولانا کی عمران خان سے اچانک ملاقات گورنر خیبرپختونخوا کی مولانا فضل الرحمان سے اس ملاقات کو موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں اہم تصور کیا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
گورنر سندھ کا اتحاد رمضان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روشنی کے شہر میں روزگار کے بھی وسیع مواقع بڑھیں گے، روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے میری ٹیم شب و روز کوشاں ہے، اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں دعائیں سنتا ہے، قوم ملک کی ترقی کے لئے دعائیں کرے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر قائد کی روشنیاں ماند پڑ گئی تھیں، گورنر ہاؤس نے روشنیاں بحال کر دیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اتحاد رمضان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشنی کے شہر میں روزگار کے بھی وسیع مواقع بڑھیں گے، روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے میری ٹیم شب و روز کوشاں ہے، اللہ...
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں، عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی ایک سال کی تنخواہ جے ڈی سی (JDC) کو عطیہ کر دی۔ اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں گورنر ہاؤس میں 10 لاکھ افراد کو افطار اور ڈنر فراہم کریں گے۔
بالی ووڈ کے اسٹار اداکار گوندا اور ان کی سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی کی قیاس آرائیوں کے درمیان گوندا کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔ یہ بھی پڑھیں:15 سالہ سنیتا نے گووندا سے اظہار محبت کیسے کیا، بات شادی تک کیسے پہنچی؟ ایسے وقت میں جب خبروں کے مطابق بالی ووڈ اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ طلاق کی طرف بڑھ رہے ہیں، سنیتا آہوجا نے ایسی تمام خبروں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ طلاق کی ان قیاس آرائیوں کے درمیان سنیتا آہوجا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس انہیں علیحدگی کے کسی بھی دعوے کو سختی سے مسترد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گووندا اور اہلیہ سنیتا میں...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کو جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک، نوشہرہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حمید الحق حقانی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔(جاری ہے) گورنر نے کہا کہ مرحوم مولانا حمید الحق حقانی کی دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔گورنر کنڈی نے جامعہ حقانیہ دھماکے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سینئر حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کی...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بانی شیخ احمد یاسین شہید کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اُنہوں نے اسرائیل کے خاتمے کے بارے میں پیش گوئی کی تھی۔ عرب میڈیا نے شیخ احمد یاسین شہید سے 1999ء میں ایک انٹرویو کے دوران اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں سوال پوچھا تھا۔ اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اسرائیل کو ظلم و جبر کے ذریعے قائم کیا گیا ہے اور ظلم پر مبنی کوئی بھی چیز ہمیشہ قائم نہیں رہتی۔ شیخ احمد یاسین شہید نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی طاقت غیر معینہ مدت تک نہیں رہتی۔ اُنہوں نے کہا کہ جس...
عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ کام کرنے والے ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ کانگو کے شمال مشرق میں 21 جنوری سے پھیلنے والی ایک پراسرار بیماری سے تاحال سیکڑوں افراد متاثر جبکہ 53 ہلاک ہو چکے ہیں۔ متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم وائرس سب سے پہلے بولوکو کے قصبے میں ظاہر ہوا تھا جہاں 3 بچے ایک مردہ چمگادڑ کھانے کے بعد ناک سے خون بہنے اور خون کی قے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ پراسرار وائرس کے زیرِ اثر زیادہ تر مریضوں کی پہلی علامت ظاہر ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر موت واقع ہوئی۔ ڈبلیو ایچ او کونگو میں پھیلے اس پراسرار وائرس کے سبب صورتِ حال پر...
بیجنگ : بین الاقوامی الیکٹروٹیکنیکل کمیشن (IEC) نے سرکاری طور پر ایک بین الاقوامی معیار جاری کیا ہے جو چین کی قیادت میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ معیار بوڑھے افراد کی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے، مختلف بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے روبوٹس کی ڈیزائن، تیاری، ٹیسٹنگ اور تصدیق کے لیے معیار فراہم کرتا ہے۔ یہ معیار عالمی سطح پر بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے روبوٹس کی صنعت کو صحت مند ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایاکہ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 2050 تک دنیا میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 2.1 ارب تک پہنچنے کا امکان ہے، جس میں 80...
محکمہ خوراک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں منگل اور بدھ گوشت کا ناغہ ہوا کرتا تھا جسے رمضان المبارک کے باعث ہفتہ وار ناغہ ختم کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں رمضان المبارک کے دوران گوشت کی فروخت کا ہفتہ وار ناغہ ختم کردیا گیا۔ محکمہ خوراک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں منگل اور بدھ گوشت کا ناغہ ہوا کرتا تھا جسے رمضان المبارک کے باعث ہفتہ وار ناغہ ختم کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے اجلاس 28 فروری کی شام پشاور میں طلب کیا ہے جبکہ ماہرین فلکیات کا ماننا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا...
کراچی: خیبر پختونخوا میں رمضان المبارک کے دوران گوشت کی فروخت کا ہفتہ وار ناغہ ختم کردیا گیا۔ محکمہ خوراک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں منگل اور بدھ گوشت کا ناغہ ہوا کرتا تھا جسے رمضان المبارک کے باعث ہفتہ وار ناغہ ختم کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے اجلاس 28 فروری کی شام پشاور میں طلب کیا ہے جبکہ ماہرین فلکیات کا ماننا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کیلئے وزیراعظم اور صدر کو خط لکھ دیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کو خط لکھ کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے "بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ" رکھنے کی درخواست کی ہے۔ خط میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ 21 جون 2008 کو اس وقت کے وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا، جو ملک و قوم کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف تھا۔ بعدازاں، 9 اگست 2008 کو سول ایوی ایشن اتھارٹی...
راولپنڈی : گورڈن کالج راوالپنڈی کے سابقہ طالب علموں کی المنائی گورڈونین اون کے زیر اہتمام آ رگنائزرز میاں اکرم فرید سینٹرل چئیرمین ای ایف پی ، سابق صدر آئی سی سی آئی سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی ، برگیڈیئر ریٹائرڈ محمد آصف ، کہکشاں نجمی، امریکہ میں مقیم ملک قدیر ، ملک محمد اقبال شیرازی نے گزشتہ دنوں اپنی مادر علمی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں اولڈ گارڈونین جو اہم سرکاری و سیاسی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں نے شرکت کی جن میں 1957 میں گورڈون کالج جوائن کرنے والے وزیر اعظم کے سابق مشیر اورسابق سیکریٹری منصوبہ بندی کمیشن اکرم شیخ، سابق وفاقی وزیر راجہ شاہد ظفر ، وزیراعظم کے سابق...
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال،پہلا کارگو روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال ہوگئی، سرکاری سطح پر پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت اور سرکاری سطح پر تجارتی روابط کی بحالی سقوط ڈھاکہ کے بعد پہلی بحال ہوئی ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سرکاری سطح پر تجارت کا پہلا اقدام ہے۔ بنگلا دیش پاکستان کے سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے مجموعی طور پر 50 ہزار ٹن اری خریدے گا جس کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتے میں کیا گیا۔ اس آرڈر کی تکمیل دو حصوں...
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر گاڑی سواروں نے خالہ کی شادی پر آئے 6 سالہ بچے کو اغوا کر لیا اور فرار ہوگئے پولیس نے مغوی کے والد کی مدعیت میں 5 اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور بچے کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ چک میانہ کا الطاف حسین اپنے بیوی اور چار بچوں کے ہمراہ اپنی سالی کی شادی میں شریک تھا جہاں دلہن کا رشتہ لالیاں کا اصغر مانگتا لیکن والدین نے انکار کر کے دوسری جگہ دے کر شادی رکھ لی کہ شادی سے قبل دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر اصغر نے اپنے بھائیوں اور...
جنوبی وزیرستان: گزشتہ روز اغوا ہونے والے چیمبر آف کامرس کے صدر بازیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز جنوبی وزیرستان (آئی پی ایس)آٹھ روز قبل اغوا ہونے والے جنوبی وزیرستان میں چیمبر آف کامرس ساؤتھ وزیرستان اپر کے صدر سیف الرحمٰن وزیر رہا ہوگئے ہیں، جس پر تاجر برادری نے مسرت کا اظہار کیا۔ ان کی رہائی کو کاروباری طبقے کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ8روز قبل 14 فروری کو انگور اڈہ سے واپسی پر سیف الرحمٰن وزیر کو دو کسٹم اہلکاروں سمیت نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے بتایا کہ ڈبلیو سی سی آئی کے صدر سیف الرحمٰن، کسٹم سپرنٹنڈنٹ نثار عباسی اور انسپکٹر...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں گوجرانوالہ /لاہو ر (نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام اور خصوصی طور پر نوجوانوں کی اجتماعی قوت سے وہ انقلاب برپا کرے گی جس میں وسائل پر چند لوگ قابض نہ ہوں۔ انھوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ مایوس نہ ہوں بلکہ ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوس کریں، جماعت اسلامی نے ایک پرامن مزاحمتی، سیاسی، قلم اور کتاب کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ بنوقابل کے ذریعے ملک کے طول و عرض میں 10 لاکھ بچوں اور بچیوں کو فری آئی...

فیصل کریم کنڈی سے روبینہ خالد کی ملاقات ،بی آئی ایس پی کی فعالیت، فوائد اور عوامی فلاح و بہبود میں اس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی، جس میں بی آئی ایس پی کی فعالیت، اس کے فوائد اور عوامی فلاح و بہبود میں اس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت جاری مختلف پروگراموں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ منصوبہ غریب اور مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی نہ صرف مالی امداد فراہم کر رہا ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی تعلیم...
پشاور(اوصاف نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان المبارک 2025 سے قبل ملازمین کو 28 فروری تک تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو ان کی تنخواہیں اور پنشن 28 فروری کو مل جائے گی۔ مزید برآں، یکم اور 2 مارچ کو سرکاری تعطیلات کی وجہ سے، ملازمین کو رمضان سے پہلے اپنے فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک دن پہلے تنخواہیں تقسیم کی جائیں گی۔ اس سے قبل پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی تھی کہ یکم مارچ 2025 کو رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا ’اچھا موقع‘ ہے۔ اگر مقدس مہینہ پی ایم ڈی کی پیشن...
سعوی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں اس وقت موسم میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سعودی نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ شدید موسمی صورتحال جمعرات، 20 فروری تک برقرار رہے گی۔ اس دوران مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں، اولے اور موسلادھار بارش متوقع ہے۔ مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی خراب موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے، جہاں تیز ہواؤں، اولوں اور سیلاب کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق، سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی...
پشاور(آن لائن )گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے قیام امن یقینی بنا نے کے لئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ وحدت امت و استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کرم میں آج کانوائے پر ہونے والا حملہ افسوسناک ہے، وہاں پر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، بیرون ملک محنت مزدوری کرنے والے مسافروں کو ٹائم پر نہ پہنچنے پر ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن و امان کی صورتِ حال پر مل کر یہاں سے پیغام دیں گے، رمضان کی آمد بھی...
کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں موسم گرما کا آغاز تقریبا ہو چکا ہے اور سولر پینل کے سیزن کی بھی ابتدا ہو چکی ہے۔پاکستان میں گزشتہ برس کے آغاز سے لے کر آخر تک سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ عالمی منڈی میں لیتھیئم بیٹری کے ریٹ ایک سال میں 50 فیصد تک گر چکے تھے۔ جس کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق چین میں نئے سال کی تعطیلات اور اس کے بعد سپلائی کے مسائل کی وجہ سے مارکیٹ میں سولر پینل کی قیمتوں میں مقامی طور پر معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن آنے والے مہینوں میں اگر حکومت نے ٹیکس نافذ نہ...
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتِ حال خراب ہے۔پشاور میں کانفرنس سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امان و امان سے متعلق نشست کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں صوبہ مشکل دور سے گزرا ہے، کے پی کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ گورنر کے پی فیصل کنڈی کے سخت سوالات، وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور مسکراتے رہےگورنر اور وزیرعلیٰ خیبرپختون خوا کے درمیان مختصر خشگوار ملاقات ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمیں امن کے پیغام کو آگے لے کر چلنا ہے تاکہ ملک...
ماتلی (نمائندہ جسارت ) ریجینل محتسب اعلیٰ سید محمد سجاد حیدر نے ضلع بدین اور تعلقہ ماتلی کے تعلیمی افسران کے ساتھ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ماتلی کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے اسکول کے آڈیٹوریم میں طالب علموں کو تعلیم کے حصول اور تعلیم کے فروغ اور اس سلسلے میں طالب علموں کی ذمے داریوں پر بریفنگ دی۔اس تقریب میں ڈپٹی ڈی ای او غلام منیر قنبرانی ، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر راؤ شاہد راجپوت،عکی اختر میمن ، عارف سہتو ایڈیشنل ایجوکیشن آفیسر اسلم عباسی محمد یوسف ، شیر محمد سینئر ہیڈ ماسٹر طارق ظفر راجپوت ،ہیڈ ماسٹر نور احمد کھٹی اور ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ سیکرٹری میر محمد کھوسا سمیت اسکول کے دیگر اساتذاہ بھی موجود تھے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان پنڈی گھیپ اٹک میں اجتماع سے خطاب کررہے ہیں پنڈی گھیپ (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شپ بلاول بھٹو کے قریب ہے، سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔پنڈی گھیپ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں، دوسری جماعتوں کی لیڈر شپ میں وزراء سمیت اراکین اسمبلی سے ہاتھ ملاتے وقت فرعونیت کی جھلک نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں عوام کے حقوق اور ایشوز کی بات ہوگی، عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ کے مطابق سیکیورٹی ملنی چاہیے۔پشاور میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام سیاستدانوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ ہیں تو ان کی ضرورت کے مطابق سیکیورٹی ملنی چاہیے، سیاسی رہنما ان کے مخالف ہی کیوں نہ ہوں پاکستان کا اثاثہ ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پشاور کا ارباب نیاز اسٹیڈیم 2017ء سے بن رہا ہے، چترال میں کرکٹ اسٹیڈم بنائیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ افسوس ہے ہم پلیئرز کے ساتھ تصاویر تو کھنچتے ہیں، سپورٹ نہیں کرتے۔ کوشش...
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شپ بلاول بھٹو کے قریب ہے، سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔ پنڈی گھیپ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں،دوسری جماعتوں کی لیڈر شپ میں وزرا سمیت اراکین اسمبلی سے ہاتھ ملاتے وقت فرعونیت کی جھلک نظر آتی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جہاں عوام کے حقوق اور ایشوز کی بات ہوگی، عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ دہشت گردی کی جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے...

کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن وفدکی گورنر فروانیہ سے ملاقات،ہالہ فیبرار کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا
کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ایسوسی ایشن رانا اعجازکی قیادت میں گورنر فروانیہ الشیخ عذبی الناصر الصباح سے ملاقات کی اور کویت کے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا۔ گورنر آفس میں ہونیوالی اس ملاقات میں صدر کے پی ایف اے نے گورنر کو تنظیم کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ رانا اعجاز کا کہنا تھا کہ کویت اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔ بطور بردار اسلامی ملک پاکستانیوں کے دلوں میں کویت کیلئے خاص محبت ہے اور کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن اس محبت کو آنیوالی نسلون تک منتقل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ صدر کے پی ایف اے نے کویت کی ترقی...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اتحاد رمضان میں شہداء کے اہلخانہ مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ اتحاد رمضان کے تحت عمرے کے ٹکٹس، پلاٹس اور لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے، کروڑوں روپے کے انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے اور تاریخ کا سب سے بڑا اسٹیج بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کے دوران تاریخ کا سب سے بڑا دسترخوان لگانے کا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد رمضان کے تحت تاریخ کا سب سے بڑا دسترخوان لگائیں گے اور اتحاد رمضان کے تحت 10 لاکھ افراد افطار کریں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اتحاد رمضان...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں عوام کو رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس سے عوام کی آمد جاری ہے اور ہرسال اس میں اضافہ ہورہاہے۔ یہاں ہزاروں طلبہ آئی ٹی کے کورسز کررہے ہیں، 56لاکھ لوگ گورنر ہاؤس آ چکے ہیں، ہم یہاں جوبھی کرتے ہیں میڈیاکےذریعے عوام کوآگاہی دیتے ہیں۔ سندھ کے گورنر نے کہا کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، اس بار ماہ مبارک اتحاد رمضان کےنام...
—فائل فوٹو الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کو گوشواروں میں حقائق چھپانے کے الزام میں نوٹس جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سابق چیئرمین یونین کونسل امیر اکبر سیال نے جمشید دستی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ پیشے کی بنیاد پر ذات پات کے امتیاز کے خاتمے کا بل اسمبلی میں جمع کروایا ہے، جمشید دستیرکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ پیشے کی بنیاد پر ذات پات کے امتیاز کے خاتمے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں جمع کرایا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جمشید دستی نے کاغذاتِ نامزدگی کے گوشواروں میں 194 کینال سے زائد اراضی ظاہر نہیں کی۔امیر اکبر سیال کی...
پاک فوج کے افسر میجر وقاص نے لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی۔ رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے آفیسر و جوان دفاع وطن، رفاہ عامہ کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدری کےجذبے سے بھی سرشار ہیں، 7 فروری 2025 کو نوشہرہ کے ایک مقامی قبرستان میں شیر خوار بچی کو زندہ دفن کیے جانے کا المناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد 1122 ریسکیو کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بچا کر مقامی ہسپتال منتقل کیا شیرخوار بچی کے اس واقعہ کا علم جب رسالپور میں کورس کرنے والے میجر وقاص کو ہوا تو وہ ہسپتال پہنچ گئے، میجر وقاص نے قانونی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے سول کورٹ کے ذریعے بچی کو گود لے لیا، میجر وقاص...
نوشہرہ(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے آفیسر میجر وقاص نے نوشہرہ میں زندہ دفنائی گئی لاوارث بچی کو گود لے کر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔ پاک فوج کے جوان نہ صرف دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں بلکہ انسانی ہمدردی کے جذبے سے بھی سرشار ہیں۔7 فروری 2025 کو نوشہرہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شیر خوار بچی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کی گئی۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بچا کر مقامی ہسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔بعد ازاں، میجر وقاص نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سول کورٹ کے ذریعے بچی کو گود لے لیا۔ اس انسان دوست اقدام کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 07 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقے میں بڑھتے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحران پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن بحال کرنے کے لیے فوری طور پر ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں مزید بدترین حالات دیکھنے کو مل سکتے ہیں اور یہ تنازع ملکی سرحدوں سے پرے بھی پھیل سکتا ہے۔ Tweet URL جمہوریہ کانگو کے مشرقی صوبوں میں سرکاری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 فروری 2025ء) جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کی تاریخ مسلح تنازعات، بے رحم ملیشیاؤں، قدرتی وسائل کے استحصال اور معصوم شہریوں کی نقل مکانی جیسے مسائل سے عبارت رہی ہے اور حالیہ عرصہ میں ملک کو ایک مرتبہ پھر یہی کچھ درپیش ہے۔'ڈی آر سی' نے 1960 میں آزادی حاصل کی تھی اور تب سے اقوام متحدہ نے ملک میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جہاں اب تک اس مقصد کے لیے تین مشن بھیجے جا چکے ہیں۔اس بارے میں درج ذیل معلومات سے آگاہی ضروری ہے:1۔ اقوام متحدہ کی طویل موجودگی30 جون 1960 کو جمہوریہ کانگو نے بیلجیئم کی 75 سالہ نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی حاصل کی...
سرگودھ(نیوزڈیسک)بچوں نے اکیلا پن دور کرنے کیلئے 80 سالہ والد کی 32 سال کی خاتون سے شادی کرادی،شادی کی تقریب میں دُلہے کے 80 بیٹے، بیٹیوں، پوتے، پوتیوں، نواسے اور نواسیوں نےخوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے سرگودھا کی محمدی کالونی کے رہائشی چاچا بشیر کی شادی دھوم دھام سے انجام پاگئی۔ بچوں کاکہناتھا کہ والد کی شادی میں مہندی کی تقریب سمیت تمام رسمیں ادا کی گئیں۔شادی کی تقریب میں دُلہے کے 80 بیٹے، بیٹیوں، پوتے، پوتیوں، نواسے اور نواسیوں نےخوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ بچوں کاکہناہےکہ والد کا اکیلا پن دور کرنے پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ اُدھر 32 سالہ خاتون کو دُلہن بناکر گھر لانے پر 80 سال کے چاچا بشیربھی خوشی...
وزیراعظم کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی حقیقی امنگوں کو دبانے سے دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود کرنے دے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی حقیقی امنگوں کو دبانے سے دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت...
گلوٹاتھائیون کا استعمال گورے پن کے حصول کے لیے بہت زیادہ بڑھ چکا ہے لیکن خواہ اس کو ٹیبلٹ کی شکل میں لیا جائے یا پھر ڈرپس اور انجیکشن کی صورت میں یہ تینوں طرح سے ہی غیر محفوظ ہے۔ وائٹننگ ٹریٹمنٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جمالیاتی معالج ڈاکٹر ندا حسن کا کہنا تھا کہ یہ بیحد نقصان دہ ہے کیوں کہ اس کا طویل عرصے تک استعمال جگر، گردوں اور دیگر اعضا کو نقصان پہنچا سکتا ہے حتیٰ کہ کینسر کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز کے مضر اثرات، کیا ان پر پابندی عائد کی جا رہی ہے؟ ڈاکٹر ندا حسن نے کہا کہ اس عمل کے منفی اثرات ہیں...
ویب ڈیسک:جنوری کے آخر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے جانے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں میں افغانستان کے صوبے باغدیس کےنائب گورنر مولوی غلام محمد احمدی کے بیٹے کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 30اور 31 جنوری کی درمیانی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں افغانستان کے صوبے باغدیس کے نائب گورنرمولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا جس کی شناخت بدر الدین عرف یوسف کے نام سے ہوئی. ججز کی ٹرانسفر آئین کے تحت ہوئی، مزید صوبوں سے بھی آنے چاہئیں: چیف جسٹس ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں...
— فائل فوٹو گزشتہ ماہ ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے جانے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں میں افغانستان کے صوبے باغدیس کے نائب گورنر کے بیٹے کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش ہو گیا اور اس کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ 30 اور 31 جنوری کی درمیانی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ خیبر: فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن، 25 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید، آئی ایس پی آرآپریشن ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کیا گیا جس میں خوارج...
چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کا افتتاح رواں سال مئی میں ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان )واپڈا کے واٹر ونگ کے جی ایم نارتھ شفیق بیٹنی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی.انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کے حوالہ سے اپڈیٹ کیا اور بتایا کہ ٹیکنیکل بڈز ہوچکے ہیں مئی 2025 تک منصوبہ کا افتتاح ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ دفتر قائم ہوچکا ہے ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا کا انتہائی اہم منصوبہ ہے جسکے آغاز سے نہ صرف صوبہ بلکہ ملک کی معاشی ترقی کا سفر مزید تیز ہوگا...
کنساشا (صباح نیوز) کانگو کے صوبائی دارالحکومت گوما پرحکومت مخالف باغیوں نے قبضہ کرلیا ،جس میں 150سے زائد پاکستانی پھنس گئے، 75 پاکستانیوں کو روانڈا منتقل کردیا گیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوما پر باغیوں کے قبضہ کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں، پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مشرقی کانگو میں سڑکوں پر باغیوں کا گشت جاری ہے۔ باغی فورسز نے گوما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس سے طویل قبضے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کانگو میں پاکستانی سفارتخانہ بھی موجود نہیں ہے اور اس ملک کے سفارتی معاملات تنزانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن...
چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کا سنگ بنیاد اسی سال رکھیں گے:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(سب نیوز )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کا سنگ بنیاد اسی سال رکھیں گے.اس سلسلے میں سعودی عرب کا بنک فنڈ فراہم کر رہا ہے.واپڈا کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ لفٹ کینال کے منصوب سے آبادی کو کم سے کم نقصان ہو. بین الاقوامی ہوائی اڈی بھی یارک کے قریب ہی قائم ہو گا. یہاں کے علاقے کو ترقی ملے گی،لوگوں کو روزگار ملے گا،وہ یارک میں مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام چالیس لاکھ روپے...
چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کا سنگ بنیاد اسی سال رکھیں گے،گورنر خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کا سنگ بنیاد اسی سال رکھیں گے۔اس سلسلے میں سعودی عرب کا بنک فنڈ فراہم کر رہا ہے.واپڈا کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ لفٹ کینال کے منصوب سے آبادی کو کم سے کم نقصان ہو،بین الاقوامی ہوائی اڈی بھی یارک کے قریب ہی قائم ہو گا. یہاں کے علاقے کو ترقی ملے گی،لوگوں کو روزگار ملے گا،وہ یارک میں مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے قائم ہونے والی...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے پر 5 مزید ارکان کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ گوشوارے جمع کروانے پر سینیٹر عبدالقدوس کی رکنیت بحال کی گئی جبکہ پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کے ایک ایک رکن اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے دو ارکان کی رکنیت بحال کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے رکنیت بحال ہونے والے ارکان کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے۔ مزید پڑھیں؛ الیکشن کمیشن نے 139 ارکان سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ مالی سال 2023۔2024 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کی گئی تھی۔
کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں حکومت مخالف باغیوں نے اہم شہر گوما پر قبضہ کرلیا،جس کے بعد ہزاروں شہریوں نے شہر سے نقل مکانی شروع کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیکورٹی کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کی امن فوج بھی کانگو میں موجود ہے تاہم ایک ہفتے کے دوران باغیوں کے حملے میں پیس مشن کے 10اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ خراب سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں اقوام متحدہ نے اپنا عملہ کانگو سے نکال لیاہے ،جب کہ امن فوج کو بھی ہائی الرٹ کیاگیا ہے۔ اس سے قبل کانگو کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہواتھا،جس میں امریکا،فرانس اور برطانیہ نے روانڈا سے باغیوں کی حمایت سے دستبردار ہونے کا مطالبہ...
پشاور: الیکشن گوشوارے جمع نہ کرانے والے خیبرپختونخوا اسمبلی کے11 اراکین کی رکنیت تاحال بحال نہ ہوسکی۔جبکہ گوشوارے جمع کرنے پر کے پی اسمبلی کے22 اراکین کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33 اراکین کی رکنیت معطل کردی تھی۔ جس میں سے 22 اراکین نے اپنے سالانہ گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروادیے تو اُن کی رکنیت بحال کردی گئی تاہم صوبائی وزیر سمیت 11 اراکین کی رکنیت تاحال بحال نہ ہوسکی۔ ان گیارہ معطل اراکین میں صوبائی وزیرعدنان قادری سمیت 9 ارکان پی ٹی آئی اور دو اپوزیشن کےشامل ہیں۔ جن کی رکنیت معطل ہے اُن میں زرشاد خان، طفیل انجم،...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )پاکستان نے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا ہے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن دستے کے فوجیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس ہوا پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کانگو کی خودمختاری اور استحکام کا مطالبہ کیا پاکستانی مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کانگو کا مسئلہ حل کیا جائے.(جاری ہے) منیراکرم نے کہا کہ کانگو میں روانڈا کے فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہیں، کانگو کے جنوبی شمالی علاقوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیںگزشتہ روز ایم 23 باغی گروپ کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 13 امن فوجی جان بحق ہو...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی سمیت 3 صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر 8 اراکین کی رکنیت بحال کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 8 معطل اراکین کی رکنیت گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پربحال کردی ہیں۔ Restoration Notification 27-01-2025 by Asadullah on Scribd پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشتوں پر کامیاب ہو کر قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہونیوالی منیبہ اقبال سمیت بلوچستان اسمبلی رکن عبیداللہ اور صفیہ کی اسمبلی رکنیت بحال کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسی طرح پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین خالد محمود رانجھا، حافظ فرحت عباس، فرخ جاوید اور نوابزادہ وسیم خان بادوزئی سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن ظاہر خان کی رکنیت...
پاکستان نے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز نیویارک: پاکستان نے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا۔ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن دستے کے فوجیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کانگو کی خودمختاری اور استحکام کا مطالبہ کیا، پاکستانی مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کانگو کا مسئلہ حل کیا جائے۔ منیراکرم نے مزید کہا کہ کانگو میں روانڈا کے فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں، کانگو کے جنوبی شمالی علاقوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے...

بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار خطاب کر رہے ہیں، اس موقع پر ناصر حیات مگوں، غلام علی، عبدالرحیم جانو اور خواجہ شاہ زیب بھی موجود ہیں
بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار خطاب کر رہے ہیں، اس موقع پر ناصر حیات مگوں، غلام علی، عبدالرحیم جانو اور خواجہ شاہ زیب بھی موجود ہیں
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے روانڈا اور کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک کے درمیان تنازعات کو ْپرامن طریقوں سے حل کرنے کے لیے ثالثی کی پیش کردی۔ صدارتی کمپلیکس میں اردوان نے رواندا کے صدر پال کاگامے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں زور دیتے ہوئے کہا کہ 2013 ء اور 2014 ء میں دو طرفہ طور پر دونوں ممالک کے سفارتخانوں کے کھلنے کے بعد ترکیہ اور روانڈا کے باہمی روابط میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کاگامے کے ساتھ بات چیت میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، ثقافت، دفاعی صنعت اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا...

جامعہ کراچی میں سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ، ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو ودیگر کا گروپ فوٹو
جامعہ کراچی میں سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ، ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو ودیگر کا گروپ فوٹو
اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے پر سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 18 اراکین کی رکنیت بحال کردی۔تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر مزید 18 پارلیمنٹیرین کی رکنیت بحال کردی، حال ہی میں جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے، ان میں ایک سینیٹر، 2 قومی اسمبلی، 12 پنجاب اسمبلی، ایک سندھ اسمبلی اور 2 خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔بلوچستان سے سینیٹر قاسم، لاہور سے ایم این اے میاں اظہر اور خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب زینب بلوچ کی بھی رکنیت بحال کردی گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال بنانا چاہتے ہیں۔ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو انتظامی طور پر گزشتہ سال جولائی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے کر دیا گیا تھا۔سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی کو بھی گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا میں فوری طور پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔(جاری ہے)...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے والے مزید 18 عوامی نمائندوں کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی، سندھ اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 18 اراکین کی رکنیت بحال کی ہے جنہوں نے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ بلوچستان سے سینیٹر قاسم، لاہور سے ایم این اے میاں اظہر بھی رکنیت بحال ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 139 ارکان کی رکنیت معطل کردی تھی۔ اب تک گوشوارے جمع کرانے پر 45 ارکان کی رکنیت بحال ہوچکی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے پر 27اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید 27اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی، رکن قومی اسمبلی قاسم علی گیلانی، طارق بشیر چیمہ سمیت 6 اراکین کی رکنیت بحال ہوئی۔پنجاب اسمبلی کے 14اراکین کی رکنیت بحال کر دی، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 5جبکہ سندھ اسمبلی کے 4اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔
سانگھڑ(نمائندہ جسارت)گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈرو کے طلبہ میں فری شوز تقسیم کرنے کی تقریب ،طلبہ کی مدد کرنے پر ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں ، اسکول اور طلبہ کی بھلائی کے کاموں میں مدد کیلیے سول سوسائٹی کو آگے آنا چاہیے، ہیڈ مسٹریس نگہت ناز پٹھان ، قوم کو تعلیم دوست مخیر حضرات پر فخر ہے، رفیق منصوری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈرو میں مستحق طلبہ میں شوز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ،جس میں 60 سے زائد طلبہ کو سردی سے بچاؤ کے لیے نئے شوز فراہم کیے۔اس موقع پر طلبہ کے چہروں پر بکھری مسکراہٹ دل خوش کرنے کے لیے کافی تھی ، اس سرگرمی...
لاہور، سرگودھا (ویب ڈیسک) سٹیج اداکارہ ماہ نور نےڈی پی او سرگودہا اسد اعجاز ملہی پر مبینہ گن پوائنٹ پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو درخواست دی ہے کہ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے میرے ساتھ ڈی پی او ہاؤس سرگودھا میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور پھر درخواست واپس لینے کے لیے ایک اور تحریری بیان دیدیا ، اس سلسلے میں ڈی پی او سرگودھا نے موقف دینے سے گریز کیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق الزامات کے حوالے سے جب ڈی پی او سرگودھا سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے وٹس ایپ پر اس بیان کی کاپی بھیج دی جو ماہ نور نے دیا کہ وہ غلط فہمی پر...
کراچی (آن لائن+اسٹاف رپورٹر)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جون 2025ء میں مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔ کراچی میں ایف پی سی سی آئی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے، ملکی برآمدات توقعات سے کم ہیں، کاروباری طبقہ زیادہ کام کرے، مسائل کے حل کے لیے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ جنوری 2023ء میں کاروبار بالخصوص برآمدات کے کافی مسائل تھے، 2023ء کے آغاز میں 10 ہزار سے زائد امپورٹ ریکوئسٹس موجود تھیں، جنوری 2023ء میں زرمبادلہ ذخائر 3 ارب ڈالر تھے، جنوری 2023ء میں ترسیلات زر ماہانہ 2 ارب ڈالر تک...
سرگودھا میں اسکالرشپس کی تقریب سے خطاب کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلباء و طالبات کے ساتھ مل کر ملی نغمہ گایا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو اسکالرشپس دے رہی ہوں یہ عوام کا پیسا ہے اور عوام پر ہی لگنا چاہیے ، 30 ہزار میں سے ایک اسکالر شپ بھی میرٹ کے خلاف نہیں دی گئی۔ مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات کو مکافات عمل قرار دے دیامریم نواز نے کہا کہ نوجوان کسی کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن نہ بنیں، حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کا بھانجا ہے، ان کے والد اور والدہ پریشان...