فضل الرحمان کو تھریٹ کے مطابق سیکیورٹی ملنی چاہیے، گورنر خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ کے مطابق سیکیورٹی ملنی چاہیے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام سیاستدانوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ ہیں تو ان کی ضرورت کے مطابق سیکیورٹی ملنی چاہیے، سیاسی رہنما ان کے مخالف ہی کیوں نہ ہوں پاکستان کا اثاثہ ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پشاور کا ارباب نیاز اسٹیڈیم 2017ء سے بن رہا ہے، چترال میں کرکٹ اسٹیڈم بنائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ افسوس ہے ہم پلیئرز کے ساتھ تصاویر تو کھنچتے ہیں، سپورٹ نہیں کرتے۔ کوشش ہے ہمارا نام اسپورٹس کے میدان میں لیا جائے، عید کے بعد چترال جاؤں گا۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کو چترال میں کیمپ لگانے کا کہتا ہوں، صوبائی حکومت کا منشور ہے کہ ہر جگہ میدان بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چترال سمیت دیگر اضلاع میں کھیلوں پر توجہ دے، دوسرے صوبوں میں 3 ماہ میں اسٹیڈیم بنتے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مختصر وقت میں کراچی اور لاہور میں اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
جے یو آئی پنجاب کا پی ٹی آئی سے اتحاد سے متعلق اہم فیصلہ
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) پنجاب کی مجلس شوریٰ نے تحریک انصاف سے اتحاد پر تجاویز مولانا فضل الرحمان کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان جے یو آئی پنجاب کے مطابق صوبائی مجلس شوریٰ نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مجلس شوری نے پی ٹی آئی سے اتحاد پر تجاویز مولانا فضل الرحمان کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جے یو آئی پنجاب کی مجلس شوریٰ نے پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت ہیلتھ ورکرز کی ڈیمانڈ فی الفور منظور کرے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ صوبائی مجلس شوریٰ نے حکومت پنجاب سے مدارس بل فوری طور پر منظور کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔