لاہور، سرگودھا (ویب ڈیسک) سٹیج اداکارہ ماہ نور نےڈی پی او سرگودہا اسد اعجاز ملہی پر مبینہ گن پوائنٹ پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو درخواست دی ہے کہ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے میرے ساتھ ڈی پی او ہاؤس سرگودھا میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور پھر درخواست واپس لینے کے لیے ایک اور تحریری بیان دیدیا ، اس سلسلے میں ڈی پی او سرگودھا نے موقف دینے سے گریز کیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق الزامات کے حوالے سے جب ڈی پی او سرگودھا سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے  وٹس ایپ پر اس بیان کی کاپی بھیج دی  جو ماہ نور نے دیا کہ وہ غلط فہمی پر یہ بیان دے رہی ہے ،جب ڈی پی او سے پوچھا گیا کہ ماہ نور نے تو یہ درخواست آئی جی کو دی لیکن بیان ڈی پی او کو دے رہی ہے کیا پولیس نے اسے دبائو ڈال کر تو یہ بیان نہیں دیا جا رہا ہے تو انھوں نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا ۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے

اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا کے ترجمان خرم اقبال نے  کہا کہ یہ بے بنیاد الزام ہے ، دراصل اس خاتون کا شوہر سرگودھا میں انسپکٹر عارف چیمہ ہے جسے ڈی پی او نے مختلف الزامات پر چارج شیٹ کیا ہے جس کے نتیجے میں یہ خاتون اپنے شوہر کو بچانے کے لئے ڈی پی او کو بلیک میل کر رہی ہے ،تاہم پولیس کے ریکارڈ کے مطابق جس دن کا وہ یہ وقوعہ بتاتی ہے، اس دن وزیر اعلی پنجاب سرگودھا آئی  تھی اور ماہ نور کی لوکیشن بھی لاہور کی تھی، اس لئے یہ صرف الزامات ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اس خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے ،اس حوالے سے عارف چیمہ نے کہا کہ ڈی پی او نے میری تذلیل کی ہے، مجھے صرف شوکاز نوٹس دیا ہے، مجھے کسی نے نوکری سے نہیں نکالا ،ماہ نور میری بیوی ہے اور جو اس نے بیان دیا ہے اس سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ 

 مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے دوران کس نے سہولت کاری کی؟

یادر ہے کہ سٹیج اداکارہ ماہ نور نے  ڈی پی او سرگودھا پر ریپ کا الزام لگایا اور اس سلسلے میں کارروائی کے لیے آئی جی پنجاب کو درخواست بھی دی، درخواست میں موقف اپنایا کہ  ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے میرے ساتھ ڈی پی او ہاؤس میں گن پوائنٹ پر زنا بالجبر کیا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈی پی او نے یہ ویڈیو ز وائرل کرنے اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسانے کی بھی دھمکی دی، درخواست گزار نے یہ بھی بتایا کہ وہ کینیڈا کی شہریت رکھتی ہیں اور اس سلسلے میں کینیڈا کے سفارتخانے سے بھی رابطہ کررہی ہیں کہ سائلہ کو انصاف دلایاجائے ۔ 

امریکا میں آگ اور برف ایک ساتھ، دنیا حیران

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ’’ میری نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں اور مجھے بلیک میل، ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ڈی پی او کے آپریٹر ثمر نے مجھے فون کر کےمیری رقم کی ریکوری کے بہانےسے ڈی پی او ہاؤس سرگودھا بلایا کہ آپ کی 6 کروڑ روپے رقم جو پولیس اہلکار نے ضبط کی ہے،وہ رقم ڈی پی او برآمد کرادیں گے۔

ڈی پی او ہاؤس میں مجھے پولیس اہلکار ایک کمرے میں لے گئے جہاں ڈی پی او موجود تھا۔ڈی پی او نے مجھ پر گن تان کر برہنہ کیا اور کہا کہ مزاحمت کی تو جان سے مار دوں گا، پھر میرے ساتھ زیادتی کرنے کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتا رہا،میں نے بہت چیخ وپکار کی ،مگر میری کسی نے مدد نہ کی‘‘۔

امریکا میں لگی بھیانک آگ کی پیشگوئی ایک سال پہلے ہی کردی گئی تھی؟ تہلکہ خیز خبر

ادکارہ نے اپنی درخواست میں آئی جی پنجاب کو ڈی پی او کے خلاف مقدمہ درج اور کارروائی کرنے کی استدعا کی تھی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ڈی پی او نے ماہ نور نے کہا کہ

پڑھیں:

چین نئی امریکی حکومت کے ساتھ اختلافات کو مناسب طریقے سے  حل کرنے کے لئے تیار ہے، وزارت خارجہ

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق  امریکہ  کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر ہان زینگ  ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکہ کے آئندہ صدر کی  حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن جائیں گے۔جمعہ کے روز ترجمان نے  کہا کہ چین ،ہمیشہ چین امریکہ تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون پر مبنی مشترکہ مفادات کے اصولوں کے مطابق دیکھتا ہے اور انہیں  فروغ دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  ہم نئی امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت اور  روابط  کو مضبوط بنانے، اختلافات کو مناسب طریقے سے  حل کرنے ، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہیں، تاکہ  نئے عہد میں چین  امریکہ  تعلقات کی درست سمت کو حاصل کیا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کی متنازع اشتہار پر معذرت:وضاحت جاری
  • گوجرانوالہ: خرچہ نہ دینے پر بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا
  • حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے: بیرسٹر گوہر کی وضاحت
  • چین نئی امریکی حکومت کے ساتھ اختلافات کو مناسب طریقے سے  حل کرنے کے لئے تیار ہے، وزارت خارجہ
  • سرگودھا، ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر، ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق
  • آسٹریلیا: پیسوں کی خاطر شیرخوار بچی کو زہر دینے کے الزام میں خاتون گرفتار
  • مردان کے اسپتال میں خاتون مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی
  • مردان: اسپتال میں خاتون مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی، مشیر صحت نے رپورٹ طلب کرلی
  • بھارت میں نو عمر لڑکی سے مسلسل  پانچ سال تک زیادتی کے الزام میں 44 افراد گرفتار
  • بھارتی آرمی چیف کا بیان پٹے ہوئے موقف کے مردے گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام مشق ہے: آئی ایس پی آر