Jasarat News:
2025-01-22@07:00:17 GMT

سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 18 اراکین کی رکنیت بحال

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے پر سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 18 اراکین کی رکنیت بحال کردی۔تفصیلات کے
مطابق الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر مزید 18 پارلیمنٹیرین کی رکنیت بحال کردی، حال ہی میں جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے، ان میں ایک سینیٹر، 2 قومی اسمبلی، 12 پنجاب اسمبلی، ایک سندھ اسمبلی اور 2 خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔بلوچستان سے سینیٹر قاسم، لاہور سے ایم این اے میاں اظہر اور خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب زینب بلوچ کی بھی رکنیت بحال کردی گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 139 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی تھی تاہم اب تک گوشواروں کی تفصیلات دینے والے 45 ممبران کی رکنیت بحال کی جا چکی ہے۔
رکنیت بحال

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اراکین کی رکنیت کی رکنیت بحال الیکشن کمیشن

پڑھیں:

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کیا، جس سے ایوان مچھلی بازار بن گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے پہنچتے ہی پی ٹی آئی کے اراکین نے احتجاج شروع کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے اوووو اوووو کی آوازیں لگانی شروع کردیں۔پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے احتجاج پر مسلم لیگ ن کے اراکین نے بھی جوابی نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا جب کہ مسلم لیگ ن کے ارکان نے وزیراعظم کے گرد حفاظتی دیوار بھی بنائی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے بانی ٹی آئی کے حق میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا۔ اس دوران ارکان مسلسل نعرے بازی کرتے رہے ۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس آ دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج
  • الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے مزید 18اراکین کی رکنیت بحال کر دی
  • مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے والے مزید 18 عوامی نمائندوں کی رکنیت بحال
  • الیکشن کمشن نے مزید 27ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی
  • اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 26 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال
  • اثاثوں کی تفصیلات جمع، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 27 اراکین کی رکنیت بحال
  • الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے پر 27اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی
  • الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 27 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت بحال کر دی
  • الیکشن کمیشن نے 27 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی