کراچی:

خیبر پختونخوا میں رمضان المبارک کے دوران گوشت کی فروخت کا ہفتہ وار ناغہ ختم کردیا گیا۔

محکمہ خوراک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں منگل اور بدھ گوشت کا ناغہ ہوا کرتا تھا جسے رمضان المبارک کے باعث ہفتہ وار ناغہ ختم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے اجلاس 28 فروری کی شام پشاور میں طلب کیا ہے جبکہ ماہرین فلکیات کا ماننا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رمضان المبارک

پڑھیں:

رمضان المبارک کی آمد،سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور (نیوزدیسک) رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے،سندھ حکومت نے بھی نئے اوقات کار جاری کر دیئے۔رمضان المبارک میں اسکولوں میں پڑھائی صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گی اور چھٹی دن ایک بجے ہو گی،جمعتہ المبارک کے دن دوپہر ساڑھے بارہ چھٹی ہو گی۔

ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8بجے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ ایک بجے سے 4 بجے تک ہوگی،جمعہ کے دن دوسری شفٹ اڑھائی بجے شروع ہوگی اور پانچ بجے چھٹی ہوگی۔
دوسری جانب سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہوگی، دوسری ڈبل شفٹ صبح 11 بج کر 45 سے شروع ہو گی اور 2 بج کر 45 منٹ تک رہے گی، سنگل شفٹ صبح آٹھ بجے سے دن ساڑھے بارہ بجے تک ہو گی۔

جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے دس بجے تک ہوگی، صوبہ سدھ میں سنگل شفٹ 8 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہو گی جبکہ ڈبل شفٹ 11 بج کر 45 منٹ سے شروع ہو گا سوا ایک تک رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں رمضان کے پیش نظر گوشت کا ہفتہ وار ناغہ ختم
  • مہنگائی کے طوفان سے رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں
  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
  • رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
  • گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا
  • ایک ہی سال میں 2 مرتبہ رمضان المبارک کی آمد، ایسا کب ہو گا؟
  • پاراچنار، استقبال رمضان المبارک اور یاد شہداء سیمینار کا انعقاد
  • رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
  • رمضان المبارک کی آمد،سکولوں کے اوقات کار تبدیل