خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال بنانا چاہتے ہیں۔
گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو انتظامی طور پر گزشتہ سال جولائی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے کر دیا گیا تھا۔سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی کو بھی گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا میں فوری طور پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔(جاری ہے)
خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
صوبائی وزیرصحت نے 100 بستروں پر مشتمل گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا میں ایچ آر کو بھی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹریز ڈاکٹر محمد وسیم اور انور بریار نے شرکت کی۔اجلاس میں پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسر وارث فاروقہ اور ایم ایس سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر مشتاق بشیر نے بھی شرکت کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تیاریاں جاری
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تیاریاں جاری ہیں۔نیشنل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے،جی ایم نیشنل سٹیڈیم ارشد خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ مختصر مدت میں تیزی سے کام مکمل کیا جارہا ہے، اکتوبر میں کام شروع ہوا ابھی کچھ کام باقی ہے،31جنوری تک کام مکمل ملے گا، نیشنل سٹیڈیم کی گنجائش 30ہزار ہوگی ،ہاسپیٹلی باکسز کو بھی تیار کیا ہے۔ارشد خان نےکہا ہے کہ مجموعی طور پر 40سے زائد ہاسپیٹلی باکسز موجود ہیں،لوگوں کی آسانی کے لیے پیڈسٹرین برج بنارہے ہیں،چائنہ گراؤنڈ میں پارکنگ کرکے برج کے ذریعے سٹیڈیم میں آسکتے ہیں ،وسیم اکرم اورانتخاب عالم انکلوژر کے سامنے ڈیجیٹل سکرین نصب ہونگی،ڈیجیٹل سکرین کو اس انداز سے لگایا جائیگا کہ شائقین کو مسئلہ نہ ہو۔پراجیکٹ ڈائریکٹر بلال چوہان کا کہنا تھا کہ فیز ٹو میں جنگلا ہٹا دیا جائے گا، چیمپئنز ٹرافی اور پی ایس ایل 10 کے بعد گراونڈ کے اطراف سے جنگلا ہٹادیں گے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایات پر عمل درآمد ہوگا ، فی دن کے لحاظ سے فلڈ لائٹ ٹاور پر فریم ورک مکمل کررہے ہیں۔