عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ کام کرنے والے ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ کانگو کے شمال مشرق میں 21 جنوری سے پھیلنے والی ایک پراسرار بیماری سے تاحال سیکڑوں افراد متاثر جبکہ 53 ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم وائرس سب سے پہلے بولوکو کے قصبے میں ظاہر ہوا تھا جہاں 3 بچے ایک مردہ چمگادڑ کھانے کے بعد ناک سے خون بہنے اور خون کی قے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

پراسرار وائرس کے زیرِ اثر زیادہ تر مریضوں کی پہلی علامت ظاہر ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر موت واقع ہوئی۔

ڈبلیو ایچ او کونگو میں پھیلے اس پراسرار وائرس کے سبب صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اس بیماری میں اموات کی شرح 12.

3 فیصد ہے جس سے متاثرہ افراد ملک کے لیے اہم خطرہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ اس بیماری کا ایبولا یا ماربرگ جیسی زیادہ تشویش ناک بیماریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت 46 افراد ہلاک

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارے میں فوجی افسران سوار تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے تاحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں ، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے آپریشن شروع کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی رہائشیوں نے حادثے کے باعث زوردار دھماکے سے متعلق ریسکیو حکام کو اطلاع دی، حادثے کے باعث کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے جنوبی دارفر کے دارالحکومت نیالا میں لڑاکا طیارے کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرنے کے ایک دن بعد پیش آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کی جی ڈی پی میں 5.0 فیصد کا اضافہ ،قومی ادارہ شماریات
  • کانگو میں پراسرار بیماری سے 53 افراد ہلاک
  • چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد ہلاک
  • سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت 46 افراد ہلاک
  • مٹی میں پائے جانے والے خطرناک بیکٹیریا سے 14 افراد مارے گئے
  • چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد ہلاک 
  • چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرا بیماری پھیل گئی، 53 افراد ہلاک
  • تھائی لینڈ: بے قابو بس درخت سے جاٹکرائی، حادثے میں 18 افراد ہلاک
  • کانگو :نیا خطرناک وائرس کے حملے تیز ،چند گھنٹوں میں 53 افراد ہلاک