سانگھڑ(نمائندہ جسارت)گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈرو کے طلبہ میں فری شوز تقسیم کرنے کی تقریب ،طلبہ کی مدد کرنے پر ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں ، اسکول اور طلبہ کی بھلائی کے کاموں میں مدد کیلیے سول سوسائٹی کو آگے آنا چاہیے، ہیڈ مسٹریس نگہت ناز پٹھان ، قوم کو تعلیم دوست مخیر حضرات پر فخر ہے، رفیق منصوری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈرو میں مستحق طلبہ میں شوز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ،جس میں 60 سے زائد طلبہ کو سردی سے بچاؤ کے لیے نئے شوز فراہم کیے۔اس موقع پر طلبہ کے چہروں پر بکھری مسکراہٹ دل خوش کرنے کے لیے کافی تھی ، اس سرگرمی کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ورکر ملک فردوس اختر ، مشتاق احمد ملک ، ارسلان ملک اساتذہ میں سے سر عبدالرحمن ٹالپور ، ذوالفقار علی ملک ، محمد ابراہیم چانہیوں ، رفیق منصوری بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسکول ہیڈ مسٹریس میڈم نگہت ناز پٹھان نے مستحق طلبہ میں شوز تقسیم کرنے پر الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طلبہ کی مدد کرنے پر ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں ، اسکول اور طلبہ کی بھلائی کے کاموں میں مدد کیلیے سول سوسائٹی کو آگے آنا چاہیے سماج کے باشعور طبقہ کو تعلیمی اداروں اور طلبہ کی سرپرستی کرنی چاہیے ان طلبہ میں ہی مستقبل کے ڈاکٹر عبداالقدیر خان ، ٹیپو سلطان ، محمود غزنوی ،نعمت اللہ خان اور راشد منہاس شہید جیسے ہیرے موتی موجود ہیں ، مستقبل قریب میں پاکستان کی باگ ڈور ان کے ہاتھوں میں ہوگی ، ان کی سرپرستی ان کی رہنمائی اور ان کی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کے ساتھ ساتھ ہم سب کی ذمے داری ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گسٹا تعلقہ سنجھورو کے جنرل سیکرٹری رفیق منصوری نے کہا مشکل وقت میں طلبہ کی ضروریات کو پورا کرنے والے مخیر حضرات کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی ، وسائل کی کمی کے باعث تعلیمی مسائل اور مشکلات ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سماج کے باوسائل اور مخیر حضرات کو میدان میں آنا چاہیے ، سول سوسائٹی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی سے تعلیمی اداروں کے مسائل حل ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے ذمے داران کا حوصلہ بڑھتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کا باشعور طبقہ آگے آئے اور اداروں کی سرپرستی کرے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی سرپرستی طلبہ کی

پڑھیں:

امریکا؛ 13 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلقات اور بچہ پیدا کرنے پر اسکول ٹیچر گرفتار

امریکا میں 13 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے اور بچہ پیدا کرنے پر استانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق نیو جرسی کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں پانچویں جماعت کی ٹیچر لورا کیرون نے 2016 سے 2020 کے درمیان طالب علم کو اپنے گھر میں رکھا تھا۔

اس دوران 28 سالہ ٹیچر نے 13 سالہ طالب علم کے ساتھ متعدد بار جنسی تعلقات استوار کیے۔ یہاں تک کہ ٹیچر حاملہ ہوئی اور ایک بچے کو بھی جنم دیا۔

کیپ مے کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر دفتر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ٹیچر لورا کیرون پہلی بار اس طالب علم سے اس وقت ملی جو وہ پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔

طالب علم کا خاندان بھی ٹیچر کے گھر کے نزدیک ہی رہتا تھا اور اس خاندان نے اپنے بیٹوں اور بیٹی کو لورا کیرون کے گھر کچھ راتیں گزارنے کی اجازت بھی دی تھی۔

بعد ازاں 2016 میں یہ طالب علم ٹیچر کے ساتھ کچھ عرصے کے لیے ان کے گھر پر مستقل طور پر رہنے لگا تھا۔ ٹیچر نے 2019 میں بچے کو جنم دیا تھا۔

اس وقت طالب علم کی عمر 13  اور ٹیچر کی 28 سال تھی اور اب دونوں بالترتیب 19 اور 34 سال کے ہیں۔

پچھلے ماہ دسمبر میں ایک فیس بک پوسٹ دیکھنے کے بعد طالب علم کے والد کو ٹیچر اور ان کے بیٹے کے درمیان تعلقات کا علم ہوا۔

طالب علم کی بہن نے بتایا کہ اسے ہلکا ہلکا یاد ہے کہ وہ اور بھائی ٹیچر کے کمرے میں سوئے تھے اور جب رات گئے میری آنکھ کھلی تو بھاتی کو ٹیچر کے بستر پر پایا تھا۔

پولیس نے لورا کیرون کو جنسی زیادتی کے الزام میں بدھ کے روز گرفتار کرلیا جس نے بتایا کہ طالب علم کے والد نے فیس بک پوسٹ میں ہمارے بچے کی تصویر دیکھی جو ہو بہو ان کے بیٹے کی طرح ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا؛ 13 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلقات اور بچہ پیدا کرنے پر اسکول ٹیچر گرفتار
  • شکست ہضم نہ ہوسکی؟ بھارتی بورڈ نے ٹیم کو ''گروکل اسکول'' بنادیا
  • سرکاری ملازمین کی تقسیم اور انکی مالی مشکلات
  • شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ایک غیرمنافع بخش تنظیم ہے
  • کامران سراج نے مولوی عبدالحق گرلز اینڈ بوائز اسکول کا افتتاح کردیا
  • الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے سالانہ امتحانات ،ہزاروں طلبہ کی شرکت
  • جرمنی: دیر سے آنے والے طلبہ کو 5یورو جرمانے کی سزا
  • الخدمت فاؤنڈیشن بنو قابل پروگرام: نمایاں کارکردگی پر طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
  • الخدمت بنوقابل پروگرام کے فارغ التحصیل ہزاروں طلبہ کیلیے تقریب