پاک فوج کے افسر میجر وقاص نے لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے آفیسر و جوان دفاع وطن، رفاہ عامہ کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدری کےجذبے سے بھی سرشار ہیں، 7 فروری 2025 کو نوشہرہ کے ایک مقامی قبرستان میں شیر خوار بچی کو زندہ دفن کیے جانے کا المناک واقعہ پیش آیا،  جس کے بعد 1122 ریسکیو کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بچا کر مقامی ہسپتال منتقل کیا

شیرخوار بچی کے اس واقعہ کا علم جب رسالپور میں کورس کرنے والے میجر وقاص کو ہوا تو وہ ہسپتال پہنچ گئے، میجر وقاص نے قانونی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے سول کورٹ کے ذریعے بچی کو گود لے لیا، میجر وقاص کے اس قدم کو سوشل میڈیا اور مقامی پشتو چینلز پر زبردست پذیرائی ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عوام کی جانب سے آرمی آفیسر کی جہاں ہمت و دلیری کی تعریف کی جاتی ہے وہاں میجر وقاص کے اس انسانی جذبے کو بھی سراہا گیا ہے، میجر وقاص کا یہ انسانی ہمدردی پر مبنی واقعہ مقامی افراد کے ساتھ ساتھ پوری قوم کیلئے ایک بہترین پیغام ہے۔

یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ انسانیت اور ہمدردی کا جذبہ آج بھی زندہ ہے، اس واقعہ نے ثابت کیا ہے کہ پاک فوج دیگر شعبوں کی طرح انسانی ہمدردی میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاک فوج بچی کو

پڑھیں:

فارم 47 میں موجودہ الیکشن کمشنر کا کردار ہے، جواب دینا پڑے گا، شیخ وقاص

الیکشن کمشنر کا کردار ہمیشہ مایوس کن رہا ہے، شیخ وقاص - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ فارم 47 کے نفاذ میں موجودہ الیکشن کمشنر کا کردار ہے۔ آج نہیں تو کل ان کو جواب دینا پڑے گا۔ سپریم کورٹ لارجر بینچ کے فیصلے کی پاسداری نہیں کی گئی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی ہے، معاملے پر شبلی فراز اور عمر ایوب خط لکھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کا کردار ہمیشہ مایوس کن رہا ہے، الیکشن کمشنر کی موجودگی میں ہمیشہ پی ٹی آئی کو تکلیف ملی، فارم 47 کے نفاذ میں موجودہ الیکشن کمشنرکا کردار ہے۔

عدلیہ کو انصاف کے چہرے پر پھینکی گئی سیاہی مٹانا ہوگی، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ لوگوں کا ضمیر ہی نہیں خریدتے، اخلاقی انحطاط کے بیج بھی بوتے ہیں، جب جب یہ اقتدار پر بٹھائے گئے، ملک اور عوام کو غربت اور بھوک نے گھیرا۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت جمع کروادی، شکایت میں خیبر پختونخوا کی مخصوص نشستوں کا معاملہ بھی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کو آئندہ میٹنگ میں اس معاملے کو ایجنڈے میں رکھنا چاہیے۔ 

پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ہمارے خلاف سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پنجاب میں ہمارے ارکان اسمبلی کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نئے صوبائی صدر سے امیدیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج کے میجر کا انسانیت دوست اقدام، زندہ درگور کی گئی بچی کو گود لے کر مثال قائم کردی
  • بجلی شعبے کی اصلاحات، گھریلو صارف اور صنعتوں کیلئے ٹیرف میں مزید کمی لیکر آئیں گے،وزیر اعظم
  • چیمپئینز ٹرافی سے قبل چھکوں کو لیکر فخر زمان نے بڑی ڈیمانڈ کردی
  • موٹروے پولیس ایم 2 نے فرض شناسی اور انسانیت کی مثال قائم کر دی
  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس کی جنرل ساحر، ایڈمرل نوید سے ملاقاتیں، تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خاتون کی معجزاتی زچگی، بچے کے پیٹ میں دوسرے بچے کے پرورش پانے کا حیران کن واقعہ
  • کسی بڑی شخصیت کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت نہیں دی، میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر
  • ماورا حسین نے شادی میں سادگی کی مثال قائم کردی، دوپٹے اور زیور کے حوالے سے دلچسپ انکشاف
  • فارم 47 میں موجودہ الیکشن کمشنر کا کردار ہے، جواب دینا پڑے گا، شیخ وقاص