2025-04-01@08:49:36 GMT
تلاش کی گنتی: 6521
«نہیں کرتا»:
میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج روانہ ہوگی۔ پاکستان کی جانب سے 35 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کیلئے روانہ کی جائے گی، امدادی سامان میں 565 خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل شامل ہیں۔ امدادی سامان میں 1 ٹن تیار کھانا، 0.5 ٹن ادویات، 10 واٹر ماڈیولز بھی شامل ہیں۔ امدادی سامان میانمار میں شدید زلزلے سے پیدا صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھجوایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور زلزلے سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا...
نیوزی لینڈ پاکستان ون ڈے سیریز، مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹم سائفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ ایم آر آئی اسکین میں گریڈ ون ٹئیر کی نشاندہی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین کو ری ہیب کے لیے مختصر وقت درکار ہے۔ مارک چیپمین نے پہلے ون ڈے میچ میں 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی ہی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی چھیننے نہیں دیں گے، مراد علی شاہ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا سے بات چیت دوسری جانب وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی رابطہ کیا دوران گفتگو فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا...
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بتادیا کہ ٹیم میں کون عیدی دیتا ہے اور کون نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کا میچ ان ہی دونوں ممالک میں ہونا چاہیے، ظہیر عباس عید الفطر کی مناسبت سے ہوئے ٹی وی شو میں جب قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے پوچھا گیا کہ وہ عید پر عیدی دیتے ہیں یا نہیں؟ تو ان کے جواب سے پہلے ہی پروگرام میں موجود فخرزمان نے لقمہ دیا کہ ’یہ عیدی الٹا ہم سے لے نہ لیں‘، جس پر قہقہہ لگا۔ تاہم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آخری عیدی افتخار احمد نے دی تھی۔ محمد رضوان کی اس بات...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، خدا نے اس خطے کو تراشے ہوئے سنگ لاخ پہاڑوں، بل کھاتی گھاٹیوں، شیشم سے بہتے چشموں، جھرنوں اور جھیلوں، چندن سے ساحلوں، آسمان سے سمندر اور خوبصورت جنگلات سے کچھ اس طرح نوازا ہے کہ یوں گمان ہوتا ہے جیسے فطرت نے سارا حسن بلوچستان کے حصے میں ڈال دیا ہو۔ موسم بہار میں سیاحوں کی بڑی تعداد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کرتی ہے، موقع ہو عید کا اور تعطیلات ہوں تو صوبے میں کون کون سے مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیں عید پر سیر کے لیے گلگت بلتستان کے 5 بہترین مقامات...
امریکی تھنک ٹینک کی پاکستان انڈیا ایران پر مشتمل ایسٹ ویسٹ کاریڈور پر رپورٹ ایسٹ ویسٹ کاریڈور سنٹرل ایشیا کے پانچ ملکوں قازقستان ، کریگیزستان ، تاجکستان ، ترکمانستان اور ازبکستان کو افغانستان ایران پاکستان اور انڈیا سے ملانے کا منصوبہ ہے ۔ اس ریجن کا لینڈ سائز 10 ملین (ایک کروڑ ) سکوئر کلومیٹر ہے ۔ یہاں 1 ارب 80 کروڑ لوگ رہتے ہیں ۔ اس ریجن میں انڈیا کا جی ڈی پی سائز 4100 ارب ڈالر ہے ۔ تاجکستان 12 ، کریگزستان 13 اور افغانستان 20 جی ڈی پی سائز کے ساتھ چھوٹے پارٹنر ہیں ۔ کاریڈور کی تعمیر سے سنٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کو ایران اور پاکستان کے ساحلوں تک رسائی حاصل ہو گی ۔...
پاکستان کے لیجنڈری بلے باز ظہیر عباس کو ہندوستان اور پاکستان کا میچ کسی غیر جانبدار ملک میں کروانا پسند نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا میچ ان ہی دونوں ممالک میں منعقد کیا جانا چاہیے۔ کرکٹ کلب آف انڈیا (سی سی آئی) میں منتخب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس نے کہا کہ ہم غیر جانبدار ملک کی بات کیوں کرتے ہیں؟ مثبت گفتگو کیجئے۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں کیوں نہیں کھیل سکتیں۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ ہندوستان سے کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے کے لیے پاکستان آتی تھی، یہ آج بھی ممکن ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی سنسر بورڈ نے...
گزشتہ چند ماہ سے وطن عزیز پاکستان میں دہشت گردی خطرناک حد تک روز افزوں ہے۔ صوبہ بلوچستان اور کے پی کے میں سکیورٹی فورسز پر حملے تو آئے دن معمول تھے ہی، بیگناہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ دیکھ کر شہید کرنے کے دلسوز واقعات بھی آئے روز ہو رہے تھے لیکن 11مارچ کو پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے بڑا واقعہ ہوا جس میں کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس کو بولان مچھ کے علاقے میں دہشت گردوں نے ہائی جیک کر لیا۔ دہشت گردوں نے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا اور 24 مسافروں کو شہید کر دیا جن میں کئی مسافر سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔ یہ تو اللہ کا...
ڈاکٹر سجاد رضا، نوجوان زرعی سائنسدان ہیں۔ چین کی ایک جامعہ سے سائل سائنسزمیں پی ایچ ڈی کی۔ بعدا زاں چین اور امریکہ کی جامعات سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی۔ اس وقت انگلینڈ کی ایک جامعہ کے ساتھ بطور پوسٹ ڈاک ریسرچ فیلو وابستہ ہیں۔ ان کے 43 سے زائد ریسرچ پیپر شائع ہو چکے ہیں۔ سوال: زراعت میں سائل (Soil) سے کیا مراد لیا جاتا ہے؟ جواب: عمومی طور پر سائل (Soil) سے مراد زمین ہی ہے۔ جب اس کو ہاتھ لگاتے ہیں تو مختلف ذرات ہاتھ میں آتے ہیں۔ لیکن زراعت میں اس کو مختلف انداز میں دیکھا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر چار ذرات ہیں۔ ایک Sand ہے، یہ سب سے بڑا ذرہ ہے، ایک Silt ہے، یہ...
ترنمول کانگریس کی سربراہ نےلوگوں سے گزارش کی کہ وہ ایسے اکساوے میں نہ آئیں جس سے فرقہ وارانہ فسادات بھڑک سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے موقع پر مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے بی جے پی کی تخریبی سیاست کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کولکاتا میں عیدگاہ پہنچ کر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیکولر ہیں، نوراتری چل رہی ہے، میں اس کے لئے بھی نیک خواہشات پیش کرتی ہوں لیکن ہم نہیں چاہتے کہ یہاں کوئی انارکی پھیلائے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگ انارکی نہیں پھیلاتے، بلکہ سیاسی پارٹیاں ایسا کرتی ہیں، یہ شرم کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی مذاہب کے لئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہیں،...
اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈتی رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مُسرت کا تہوار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمّت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی...
یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں نو تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی تعیناتی یہاں پہلے موجود سفیر آمنہ بلوچ کو سیکریٹری خارجہ بنائے جانے کے بعد عمل میں آئی تھی۔رحیم حیات قریشی وسیع تجربے کے حامل منجھے ہوئے سفارت کار ہیں۔وہ ایران اور جنوبی کوریا میں سفیر کے طور پر ذمہ داریاں ادا کرنے کے علاوہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکریٹری کےطور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اس سال 100 سے زائد شہری ڈمپر گردی کا شکار ہوئے ہیں، جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے، آج سندھ کے شہروں میں بے چینی پائی جاتی ہے، آئندہ بجٹ سے قبل عوام کو کوئی امید دلانی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیئے۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج بہت ہی بھاری دل کے ساتھ سب کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں، آج ہم سادگی کے ساتھ عید منا رہے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، سب مسلمانوں کو فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیئے، کالج اور یونیورسٹی میں طلبہ کو غزہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت ملک مشکل حالات میں ہے، سیاسی بحران ہے، اس وقت عید پریشان کن حالات میں آئی ہے۔ کراچی کے عید گاہ گراؤنڈ میں حافظ نعیم الرحمٰن نے مفتی تقی عثمانی کی امامت میں نماز عید ادا کی اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی لوگ پریشانی سے دوچار ہیں، اس وقت غزہ میں ظلم و ستم کا...
میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ قوم عید کی خوشیوں میں افواج پاکستان کو نہ بھولے، اپنے گھر والوں سے دور رہ کر خوارج سے لڑنے والے اہلکاروں کو سلام کرتا ہوں، دعا کریں کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیاب ہو، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر سہنے والوں کو بھی عید پر یاد رکھیں، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے شکار افراد کو بھی دعاوں میں یاد رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی 70 سال سے پاکستان کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے، اس طرح گھر نہی چلتا، ملک اور صوبے کیسے چلیں گے، ہم نے فلاحی اور سماجی سرگرمیوں کا مرکز گورنر ہاؤس کو بنا لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے کراچی کے شہری ظلم کے جال میں ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈاکو اور ڈمپر مافیا دونوں غیر مقامی ہیں، یہ شہر مزید ان حالت میں نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہم نے بڑے صبر سے گزارا ہے مزید...
ترمول کانگریس کے سینیئر ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی انتشار پھیلانا اور لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کے سینیئر لیڈر شوبھیندو ادھیکاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر 2026ء کے اسمبلی انتخابات کے بعد بھی ترمول کانگریس ریاست میں اپنا اقتدار برقرار رکھتی ہے تو مغربی بنگال میں ہندوؤں کا وجود ختم ہوجائے گا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیر سکانتا مجمدار نے بھی کہا کہ ہندوؤں کو متحد ہونا ہوگا۔ ان کا یہ تبصرہ جمعرات کو مالدہ ضلع کے موتھا باڑی علاقے میں فرقہ وارانہ تصادم کے پس منظر میں آیا ہے۔ اپنے حلقہ انتخاب نندی گرام میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ادھیکاری نے الزام...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کٹلانگ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 17 خارجیوں کو ہلاک کیا، جبکہ کسی عام شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کارروائی پاک فوج نے خود کی، اور اس میں کسی ڈرون حملے کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ عطا تارڑ کے مطابق، آپریشن کی جگہ کے قریب کوئی رہائشی علاقہ نہیں تھا، اور قریبی بستیاں چھ سے نو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مقامی افراد نے خارجیوں کو سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جس کے ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ خارجیوں نے عید پر...
اپنے خصوصی انٹرویو میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ امام خمینی کی تحریک آج بھی زندہ و جاوید ہے، وہ ایک عظیم اسٹریٹجسٹ تھے، غزہ کے مسئلے کو انہوں نے عالمی بنایا، آج امریکا اور اسرائیل بے نقاب ہوچکے ہیں۔ فتح ان شاء اللہ مظلوموں کی ہوگی۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامعہ الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم...
سٹی42: پاکستان میں موجود غیر قانونی افغانوں کو واپس جانے کے لئے دی گئی آخری مہلت آج 31 مارچ کو ختم ہو گئی ہے۔ کل سے غیر قانونی افغانوں کو پاکستان سے باہر چھوڑ کر آنے کے لئے حکومتی ادارے کارروائی کریں گے۔ غیر قانونی افغانوں کی پاکستان میں موجودگی دہشتگردی اور دوسرے سنگین سکیورٹی مسائل کا سبب بنی ہوئی ہے۔ پاکستان کی موجودہ حکومت جب سے آئی ہے تبھی سے غیر قانونی افغانوں کو واپس ان کے ملک افغانستان بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ان میں سے بیشتر لوگ اب تک یہاں ہیں۔ گزشتہ دنوں بنوں کینٹ پر خودکش حملے میں شریک دہشتگردوں کی لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کر کے تحقیقات کی گئی تو پانچ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لاٖئن) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نطر اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ اڈیالا جیل آنے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں، سکیورٹی پلان کے تحت 200کے قریب افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی اہلکار 3 شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔ اڈیالا جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے، سکیورٹی کیلئے ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی جبکہ پولیس...
اسلام آباد:پاکستان میں افغان مہاجرین کی ازخود واپسی کی 31 مارچ کی ڈیڈلائن پیر کو ختم ہو گئی ہے، جس کے بعد مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب افغان مہاجرین امن کمیٹی کے اجلاس میں کمیونٹی کے بزرگوں اور خاندانوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ کمیٹی کے نائب صدر حاجی محمد، جو 45 سال سے پاکستان میں مقیم ہیں، نے میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی عوام کی محبت اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واپسی کا عمل مرحلہ وار کیا جائے اور رجسٹریشن کارڈ رکھنے والوں کو اپنے کاروبار سمیٹنے کا وقت دیا جائے۔ کمیٹی کے مرکزی نمائندے محمد خان نے...
راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر ماہ رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے جوانوں کی عید کی اصل خوشیاں قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہیں۔مادر وطن کے دفاع پرمامور فوجی جوان اپنے خاندان سے دور دن رات امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔یہ دن ہمیں اپنے قومی...
افغان مہاجرین امن کمیٹی کے فوکل پرسن محمد خان نے کہا ہماری خواہش ہے کہ جس طرح پاکستان نے 45 سال تک ہماری مہمان نوازی کی ہے۔ اب واپسی کا عمل بھی باعزت ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو دی گئی ڈیڈ لائن آج 31 مارچ کو ختم ہوجائیگی جس کے بعد ان کو افغانستان بھیجے جانے کاسلسلہ شروع ہوجائیگا۔ دوسری طرف لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ہونیوالے افغان مہاجرین امن کمیٹی کے جرگے میں لاہور میں مقیم افغان خاندانوں کے سربراہان اور بزرگ شریک ہوئے۔ جرگہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان مہاجرین امن کمیٹی کے نائب صدر حاجی محمد نے کہا انہوں نے زندگی کے 45 سال پاکستان میں...
سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کی تاریخی اور مرکزی جامع مسجد میں عید کی نماز پرپابندی عائد کردی ، بھارتی حکومت مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیساتھ انہیں مذہبی رسوم ادا کرنے سے روک رہی ہے حریت رہنما عبدالحمید لون نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں عید الفطر کی نماز پر عائد پابندی کو افسوس ناک اور مذہبی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں کو ان کے بنیادی مذہبی حقوق سے محروم کر رہی ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عبدالحمید لون نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی تھی جو اس بات...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن---فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت ملک مشکل حالات میں ہے، سیاسی بحران ہے، اس وقت عید پریشان کن حالات میں آئی ہے۔کراچی کے عید گاہ گراؤنڈ میں حافظ نعیم الرحمٰن نے مفتی تقی عثمانی کی امامت میں نماز عید ادا کی اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی لوگ پریشانی سے دوچار ہیں، اس وقت غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، سب مسلمانوں کو فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیے، کالج اور یونیورسٹی میں طلبہ کو غزہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔ صدر اور وزیراعظم سمیت اہم...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، اسے بند کرنے والے ملک دشمن ہیں۔لیاقت باغ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتا ہوں، دعا ہے اللہ ہمارے مسائل، پریشانیوں، نفاق، آپس کے لڑائی جھگڑے اور دہشتگردی کو ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ آج اللہ سے رو رو کر مانگا ہے کہ ملک کو اسی جگہ لے جا کہ لوگ سکون سے جی سکیں، اس ملک میں امن کی فضا قائم ہو، معیشت بہتر ہو، نفرتیں کم ہوں اور ملک دوبارہ آن...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ نے عوام کی خدمت پر مامور رکھا، اس بار 10 لاکھ افراد کے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایک حق پرست گورنر نے گورنر ہاؤس سے مختلف پروجیکٹس جاری رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خود وعدہ نہیں کیا، دوسروں کے وعدوں پر کام کر رہے ہیں، یہاں وہ گورنر نہیں جس کے وزیر اعظم نے بہت دعوے کیے جو وہ...
خالد مقبول صدیقی— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے کراچی کے شہری ظلم کے جال میں ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈاکو اور ڈمپر مافیا دونوں غیر مقامی ہیں، یہ شہر مزید ان حالت میں نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہم نے بڑے صبر سے گزارا ہے مزید صبر کا امتحان نہ لیا جائے، شہر کو اس حالت میں نہیں چھوڑا جاسکتا۔ بجلی کی قیمت 10 روپے کم ہونی چاہیے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیے۔ خالد...
فاروق ستار— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیے۔کراچی میں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج بہت ہی بھاری دل کے ساتھ سب کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں، آج ہم سادگی کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ اس سال 100 سے زائد شہری ڈمپر گردی کا شکار ہوئے ہیں، جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں، نمازِ عید ادا نہیں کرسکےبانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ...
دورہ نیوزی لینڈ میں کپتانی کا تاج شاداب خان کے سر پر سجنے سے رہ گیا،آل راؤنڈر کو ٹی 20 میں اہم ذمہ داری سونپنے کی تجویز بورڈ حکام کی جانب سے مسترد کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے تفصیلات کے مطابق دورئہ نیوزی لینڈ کیلیے اسکواڈ منتخب کرتے وقت پی سی بی نے پانچوں مینٹورز سرفراز احمد، ثقلین مشتاق، وقار یونس، مصباح الحق اور شعیب ملک سے بھی مشاورت کی تھی۔ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر جب بعض ماہرین نے مینٹورز پر سوال اٹھائے تو انھوں نے اپنی صفائی میں کہا تھا کہ پلیئرز سلیکشن میں ان سے کوئی رائے نہیں لی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ مینٹورز سے ملاقات کے...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، اسے بند کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ نماز عید کے بعد شہریوں سے ملنے کے بعد میڈیا کے ساتھ لیاقت باغ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتا ہوں ۔ دعا ہے اللہ ہمارے مسائل، پریشانیوں، نفاق، آپس کے لڑائی جھگڑے اور دہشتگردی کو ختم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ آج اللہ سے رو رو کر مانگا ہے کہ ملک کو اسی جگہ لے جا کہ لوگ سکون سے جی سکیں۔ اس ملک میں امن کی فضا قائم ہو، معیشت...
کراچی: عید الفطر کے موقع پر پاکستانی فلم انڈسٹری کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، جہاں نئی اور پرانی فلموں کی ریلیز نے سینماؤں میں جوش و خروش بڑھا دیا۔ اس سال پاکستانی، بھارتی، انڈونیشین، جرمن اور ہالی وڈ فلمیں سینماؤں کی زینت بنی ہیں۔ نئی فلموں میں: قلفی (شہروز سبزواری، سعیدہ امتیاز، بابر علی، جاوید شیخ، معمر رانا) کبیر (عدنان شاہ ٹیپو، انعم تنویر، سخاوت ناز) عشق لاہور (جاوید شیخ، صائمہ نور) لمبی جدائی (بابر علی، حریم فاطمہ) مارشل آرٹسٹ (شاز خان کی انگریزی فلم، پاکستانی سماج پر مبنی) پاکستانی فلم سازوں نے جوانی پھر نہیں آنی، جوانی پھر نہیں آنی 2، پنجاب نہیں جاؤں گی، تیری میری کہانیاں اور ٹچ بٹن جیسی ہٹ فلمیں دوبارہ ریلیز...
ہیملٹن: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سیڈن پارک گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی، جہاں بیٹرز اور بولرز نے نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں، جبکہ سیشن سے قبل وارم اپ ایکسرسائز بھی کی گئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ 2 اپریل کو ہیملٹن میں ہوگا، جس کے لیے قومی ٹیم نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ نے عوام کی خدمت پر مامور رکھا، اس بار 10 لاکھ افراد کے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایک حق پرست گورنر نے گورنر ہاؤس سے مختلف پروجیکٹس جاری رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود وعدہ نہیں کیا، دوسروں کے وعدوں پر کام کررہے ہیں، یہاں وہ گورنر نہیں جس کے وزیر اعظم نے بہت دعوے کیے جو وہ پورے نہیں کرسکا، اب...

آزادکشمیر سمیت پاکستان بھر میں فرزندان توحید آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں،نمازعید ادا کردی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں فرزندان توحید آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں۔ عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی، آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی کا...
ماہ صیام اپنی برکتوں رحمتوں ،بخششوں اور عنایتوں کے ساتھ رخصت ہوگیا اور آج پاکستان،آزاد اور مقبوضہ کشمیر اور خطے کے دیگر ممالک کے مسلمان روزے رکھ کر اللہ کی رضا حاصل کرنے اور اپنی بخشش کی سعی کرنے کی مہلت ،ہمت اور طاقت ملنے پر رب کریم کے سامنے سجدہ ریز ہوکر نماز دوگانہ ادا کررہے ہیں، کیا غریب کیا امیر سب ہی اپنے اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہوکر رمضان المبارک کے دوران کی ہوئی عبادات کی قبولیت اور سیدھی راہ پر چلتے رہنے کی توفیق بخشنے کی دعائیں کررہے ہیں۔اللہ ہم سب کی دعائیں قبول کرے اور ہمیں پاکستان میں ایک مثالی معاشرہ قائم کرنے کی توفیق ادا کرے(آمین) عید الفطرمسلمانوں کا سب سے بڑا اور اہم...

عید کا دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے: قوم کے نام وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِاعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے عید الفطر 1446 کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ عید الفطر کے بابرکت موقع پر میں پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے قوم کے نام عید کے پیغام میں کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوش حالی کی راہ پر گامزن کریں۔پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ سے گزر رہا ہے اور ہماری پاک فوج کے افسران اور جوان اس ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقوی کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ عیدالفطر اللہ تعالی کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی عبادت پر عطا کیا ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ ہمیں چاہیے کہ زکوۃ، صدقات اور فطرانہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند عید کی خوشیوں سے...
اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جب حکومت سولر والوں سے سستی بجلی خرید کر ان ہی کو مہنگی بیچے گی تو اس پر اعتراض تو ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب سولر سسٹم سب سے مہنگا تھا تو اس وقت کی ن لیگ کی حکومت نے اس کی حوصلہ افزائی کی حالانکہ اس وقت اس کی قیمتیں گر رہی تھیں، لیکن جب آپ کو آئی پی پیز مالکان اور بڑے لوگوں کی مدد کرنی تھی تو آپ نے ان سے مہنگے داموں بجلی خریدنے کے معاہدے بھی کیے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوسری جانب جب کوئی مڈل کلاس عام شہری ملک کے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کنوینرعوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ملک میں تحریک لمبا کام ہے، پہلے اپوزیشن کی سوچ پراتفاق پیداکرنا ہے، زیادہ مسئلہ پی ٹی آئی اورجے یوآئی کاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جے یوآئی کے تحفظات کومانتی ہے لیکن ان کودورکرنے کیلئے عمل نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی نیعلی امین گنڈاپور کو جو حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا، حکومت کو تو اپنے آپ سے خطرہ ہے، اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔کنوینرعوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کیپاس بھی وفاق کوگرانے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کے بیان کو یکسر مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی جبر کے شواہد موجود ہیں۔ اقلیتوں کے خلاف واقعات حکومتی عناصر کی ملی بھگت سے ہوتے ہیں۔ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ پاکستان میں ریاستی ادارے اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں، اس کے برعکس بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ بھارت میں مساجد اور درگاہوں پر حملے معمول بن چکے ہیں۔ بھارتی حکومت دوسروں پر تنقید کے بجائے مسلمانوں سمیت اپنی تمام...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عیدالفطر خوشی، شکر گزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتی ہے۔قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد کے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ رمضان کی تربیت کو زندگی میں جاری رکھنے کی ضرورت ہے، عیدالفطر کا دن اخوت، ہمدردی، شکر گزاری اور خوشی کا درس دیتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک گفتگووزیراعظم شہبازشریف نے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا، ہمیں انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ معاشی استحکام اور قومی یکجہتی ہم سب کی ذمہ...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ رمضان المبارک میں ہونے والی تربیت کو عملی زندگی میں روزمرہ کے معاملات میں نافذ کریں اور اتحاد و یک جہتی کے ساتھ دوسروں کا خیال رکھیں۔ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف زرداری نے عید الفطر 1446 ھ بمطابق 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پوری قوم اور عالم اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارک باد دیتا ہوں، خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ...
بلوچستان حد درجہ خوبصورت علاقہ ہے۔ لوگ ‘ بہترین اخلاق اور رواداری میں گندھے ہوئے ہیں۔ سول سروس کے طویل سفر میں‘ تین برس بلوچستان رہنے کا موقع ملا، اور میں اسے اپنی خوش قسمتی گردانتا ہوں۔ 1998میں جب پنجاب سے بلوچستان رپورٹ کرنے کا حکم ملا۔ تو دل میں عجیب و غریب وسوسے تھے۔ اجنبی علاقہ ‘ زبان کا فرق اور رہن سہن میں شدید فرق، مگر تمام وسوے غلط ثابت ہوئے۔ ایک بات عرض کرتا چلوں۔ سول سروس میں ایک ادنیٰ سا رجحان ہے، جب کسی افسر سے صوبائی حکومت ناراض ہو جاتی ہے تو اسے بطورسزا بلوچستان بھجوا دیا جاتا ہے۔ ویسے یہ سزا اکثر افسروں کو راس آ جاتی ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔ باقی...
بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں تواتر کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہاہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پاک فوج نے برق رفتاری کے ساتھ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرکے درجنوں دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا۔ 17 روز کے وقفے کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس دوبارہ بحال کر دی گئی تاہم دہشت گردی کے واقعات میں تادم تحریر کوئی کمی نہیں آئی۔ چار روز پیشتر کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل بم نصب کرکے دھماکا کیا جس سے تین افراد جاں بحق اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کلمت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کر دی۔...
پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جانب سے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چاند نظر آگیا، کل پاکستان بھر میں عیدالفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جائیگی ایوان صدر سے جاری خصوصی پیغام کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عیدالفطر پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پرعطا کیا ہے۔ پیغام میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ یہ مہینہ ہمیں صبر، برداشت، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے عملی زندگی میں اخلاص ،...
پاکستان کے اوپننگ بیٹر عثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 29 سالہ اوپننگ بیٹر عثمان خان جمعہ کو نیپئر کے میکلین پارک میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کے پہلے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ ایم آر آئی اسکین نے کم درجے کے آنسو کی تصدیق کی ہے، اس انجری کے سبب اب عثمان 2 اپریل کو ہیملٹن کے سیڈن پارک میں شیڈول دوسرے ون ڈے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازعثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 29 سالہ بیٹر عثمان خان پہلے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں کرائے گئے اسکین میں ان کی ہیمسٹرنگ انجری کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/636209459187629/ یاد رہے کہ عثمان خان نے حالیہ دنوں میں اپنی بیٹنگ سے ٹیم میں جگہ بنائی تھی اور ان کی غیر موجودگی پاکستان کے ٹاپ آرڈر کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کی جارہی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ جلد ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔
باجوڑ(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سعودی عرب کیساتھ آج عید الفطر منائی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق باجوڑ میں عیدالفطر کے اجتماعات ہوئے اور مختلف مساجد میں نماز عید کی ادا کی گئی، اس موقع پر مساجد اورعید گاہوں کی سکیورٹی کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔سعودی عرب اور کئی خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید الفطر پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔سعودی سپریم کونسل کی زیر نگرانی کل شام ملک کے مختلف شہروں میں چاند دیکھا گیا جس کے بعد یکم...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی یوٹیوبر اور معروف ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی۔ رجب بٹ نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں سے اپنی غلطی پر معافی طلب کی، تاہم ان مشکلات کے باعث وہ اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔ گزشتہ رات رجب بٹ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک نیا وی لاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے پہلی بار پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتائی۔ رجب بٹ نے وی لاگ میں کہا ہاں میں پاکستان میں نہیں ہوں، میں نے 23 مارچ کی رات کو ملک چھوڑا، مجھے اپنی جان کا نہیں بلکہ اپنی والدہ اور خاندان کی حفاظت کا خوف تھا، میں نے اپنی لوکیشن کسی...
اپنے بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ جیالوں کو لوگوں کے طعنے سننے پڑ رہے ہیں، یہی صورتحال رہی تو بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں وزراء کرپشن میں ملوث اور جیالے و پارٹی رہنماء مایوسی کا شکار ہیں۔ جیالوں کے کام تو نہیں ہو رہے ہیں الٹا انہیں عوام کے طعنے سننے کو مل رہے ہیں۔ اگر یہی صورتحال رہی تو بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اپنے جاری بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی...
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہو لہان ہوتی رہی ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں، بشریٰ زیدی کے واقعے نے کراچی کو بدل کر رکھ دیا تھا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تسلسل کیساتھ ڈمپر سے ہلاکتیں ہورہی ہیں، کیا پیغام دیا جارہا ہے، ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ ہیں، انہیں مافیا طرز پر چلایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سسٹم ڈمپر مافیا کو سپورٹ کرتا ہے، چیف...
ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہمیں بتائں کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں۔ لہولہان ہوتی رہی ہیں، سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا کونہ کونہ 17 سالوں کا اپنا نوحہ سناتا ہے، منی بسیں ماضی میں عوام کو نشانہ بناتی تھیں، بشری زیدی کے واقع نے کراچی کو بدل کر رکھ دیا تھا، ڈمپر سے ہلاکتیں تسلسل سے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) یو ٹیوبر رجب بٹ نے مسلسل تنازعات کا شکار ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے حالیہ ولاگ میں انکشاف کیا کہ وہ اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں اور وہ 23 مارچ کی رات پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ایک وی لاگ میں انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنی جان کی کوئی پرواہ نہیں لیکن اپنی والدہ اور خاندان کی حفاظت کے لیے خوفزدہ تھا، جلدی میں بغیر کسی سامان کے اکیلے یہاں آیا ہوں اور میرے اہل خانہ کو بھی میرے پاکستان سے جانے کا علم بعد میں ہوا، اب مجھے نہیں معلوم کہ یہ مشکل وقت کب...
تنازعات کے بھنور میں پھنسے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے حالیہ ولاگ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں اور پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے اپنے دل کا حال بیان کیا، جس نے ان کے مداحوں کو بھی آبدیدہ کردیا۔ رجب بٹ ان دنوں توہین مذہب کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، جس نے انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ ان کا یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے اپنا پرفیوم لانچ کیا، جس کا متنازع نام ان کےلیے وبال جان بن گیا۔ اگرچہ رجب نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اور خانہ کعبہ کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مارچ 2025ء) اگرچہ عالمی سطح پر ای وی کو صاف توانائی اور فضائی آلودگی میں کمی کا ذریعہ مانا جاتا ہے لیکن پاکستان میں اس کے نفاذ اور افادیت کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ جامع پالیسی اور بنیادی ڈھانچے کی کمی اسے مطلوبہ نتائج سے دور رکھ رہے ہیں۔ الیکٹرک وہیکلز اور ماحولیاتی فوائد پاکستان میں نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کا آغاز سن 2019 میں ٹرانسپورٹ سے خارج ہونے والی ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور صاف توانائی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ ماہر ماحولیات ڈاکٹر اعجاز احمد نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں بتایا، ’’روایتی گاڑیاں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور کاربن مونو آکسائیڈ...
زندگی کے اس دور میں جہاں ہر طرف شور و غل، مادی عیش و آرام، اور دنیا کی بے شمار مصروفیات ہیں، انسان کی روحانیت اور ایمان کا کمال تنہائی میں ہی ملتا ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب انسان اپنے رب کے ساتھ رشتہ مضبوط کرتا ہے۔ اپنی ذات میں غور و فکر کرتا ہے اور اپنی روح کو سکون اور تقویٰ کی حالت میں پاتا ہے۔ اسلام میں خلوت کو ایک نہایت اہم مقام حاصل ہے کیونکہ یہی وہ وقت ہے جب انسان اپنے دل کی گہرائیوں میں اتر کر اللہ کی رضا کےلیے سوچتا ہے اور اپنی زندگی کے مقصد کو پہچانتا ہے۔ تنہائی صرف جسمانی طور پر اکیلا ہونے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک...
خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر کھیل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی میچ سے متعلق نئی اَپ ڈیٹ فراہم کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں کا کہنا ہے کہ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں 8 اپریل کو ہونے والا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نمائشی میچ منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا درمیان میچ کی تاریخ کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور: پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے متعلق بڑی خبر! صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نمائشی میچ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا۔...
ینگون: میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے نے خوفناک تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں اب تک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 2000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10,000 سے 100,000 تک پہنچ سکتی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلہ سطح زمین کے بہت قریب آیا تھا، جس کی وجہ سے اس کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میانمار میں پچھلے 75 سالوں میں آنے والا سب سے بڑا زلزلہ ہو سکتا ہے۔ امپیریل کالج لندن کی ماہر ریبیکا بیل نے بتایا کہ یہ زلزلہ ساگائنگ فالٹ لائن پر آیا، جو 1,200 کلومیٹر طویل اور انتہائی سیدھی ہے، جس...
(گزشتہ سے پیوستہ) ٭خاص طور پر جب سے چینی شہریوں پر حملے ہوئے ہیں۔ چین جیسے اتحادی بھی ہم پر اعتماد کھو رہے ہیں جس سے ریاست بین الاقوامی تنہائی کا شکار ہو رہی ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ہارڈ اسٹیٹ پالیسی اختیار کرنے پر زور دیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اب ریاست ہارڈ اسٹیٹ پالیسی کی طرف بڑھ رہی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں طاقت کے ذریعے ختم کیا جائے۔ تاہم، بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ عسکریت پسندی کے مسئلے کو مکمل طور پر...
فکری اساس کے مالکوں کے نزدیک کوئی مانے یا نہ مانے لیکن زمینی حقائق کی طرف دیکھیں تو اس حقیقت سے انکار ممکن دکھائی نہیں دیتا کہ وہ ملک جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اس کا وجود آج ایک دفعہ پھر ایک ایسے صنم کدہ کی تصویر پیش کر رہا ہے جہاں پر ہر کسی نے الگ الگ اپنی عقیدت کی بنا پر طرح طرح کے بت تراش رکھیں ہیں اور کفر کی ان حدوں کو چھو رہے ہیں جہاں بقول علامہ اقبال یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے صنم کدہ ہے جہاں لا الہ الا اللہ گہرائی سے دیکھیں تو اہل فکر کی یہ چنوتی کوئی معمولی بات دکھائی نہیں دیتی کیونکہ ان...
پاکستان میں شوال المکرم کا چاند آج نظر آنے کا امکان روشن ہے۔ محکمہ موسمیات، سپارکو اور ریسرچ رویت ہلال کونسل کی پیش گوئیوں کے مطابق بھی پاکستان میں آج عیدالفطر کا چاند نظر آئے گا۔ پاکستان میں شوال کا چاند کی پیدائش گزشتہ روز دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر ہوچکی تھی۔ آج مغرب کے وقت شوال کے چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، ترکیہ اور افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے بھی آج...
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکا کو واضح کر دیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہماری ملاقاتیں دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکا تعاون بامعنی رہا، نئی انتظامیہ کے آنے جانے سے ملکوں کے بنیادی معاملات تبدیل نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ہیں، ہم نے بھی امریکا کو واضح کر دیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ آذرئیجان کی پاکستان...
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )آذربائیجان نے پاکستان کو کیش ڈپازٹ کی شکل میں ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش کی ہے، یہ پیشکش1.2 ارب ڈالر لاگت کی سکھر حیدرآباد موٹر وے کی فنڈنگ کیلیے پاکستان کی درخواست کے جواب میں کی گئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورے کے دوران آذربائیجان کی حکومت سے 1.8 ارب ڈالر کے دو انفرااسٹرکچر منصوبوں کیلیے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ ان میں 1.2 ارب ڈالر کی سکھر، حیدرآباد موٹر وے M-6 اور نئی حیدرآباد،کراچی موٹر وےM-9 شامل ہیں۔ داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے مؤخرالذکر منصوبے پر کم از کم لاگت کا تخمینہ 60 کروڑ...
عیسی ترین: بلوچستان کے متعدد اضلاع میں قومی شاہراہوں پر رات میں سفر سے روک دیا گیا،قومی شاہراہوں پرشام 6 سے صبح 6 بجے تک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ کچھی، موسیٰ خیل، ژوب، گوادر اور نوشکی کے ڈپٹی کمشنرز نے نوٹیفکیشن جاری کردیے، نوٹیفکیشن کے مطابق قومی شاہراہوں پرشام 6 سے صبح 6 بجے تک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سبی شاہراہ، ژوب ڈی آئی خان شاہراہ اور کوسٹل ہائی وے پر بھی رات کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 اس کے علاوہ کوئٹہ تفتان شاہراہ، لورالائی ڈیرہ غازی خان شاہراہ پر بھی رات کا سفر ممنوع قرار دے دیا گیا۔ واضح رہےکہ بلوچستان...
ویب ڈیسک:شہر قائد کے باسی داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی بقا، سالمیت، امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،کراچی میں مختلف مقامات پر ہونے والی نماز عید کے اجتماعات میں دہشت گردی کے خاتمے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر جماعت کے افراد نے اپنے ملک کی تقدیر کے روشن ہونے کے لیے اللہ سے برکات کی دعا کی۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق...
القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنیوالے اسلام کے غدار ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنے والے اسلام کے غدار ہیں۔ سکردو میں القدس ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، غزہ میں اسرائیل نے بربریت کی انتہاء کر دی۔ قائد اعظم محمد علی جناح اپنے دور میں واضح کرچکے ہیں...
عیدالفطر کے موقع پر پاکستان کے سنیما گھروں میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی نئی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، میٹھی عید کے موقع پر 5 پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ عیدالفطر کے موقع پر پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلمیں کون سی ہیں۔ 1:لوو گرو سپر اسٹار‘ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی رومانٹک فلم ’لو گُرو‘ اس عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی، ہدایتکار ندیم بیگ کی فلم ’لو گُرو‘ (Love Guru) کے ذریعے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک دہائی بعد بڑے پردے پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے، اس سے قبل دونوں 2015 کی رومانوی فلم ’بن روئے‘ میں رومانس کرچکے ہیں اور اب...
شہرت کی بلندیوں پر پہنچنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے، لیکن ہر ایک کو یہ منزل نصیب نہیں ہوتی، جدید دور میں یوٹیوب نے لوگوں کو ایک موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر مقبولیت حاصل کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں کچھ ایسے چہرے بھی ہیں جو یوٹیوب کی دنیا میں بے حد مقبول ہوئے مگر شہرت کو سنبھال نہ پائے۔ یوٹیوبرز کے حوالے سے عوام میں ہمیشہ دو رائے ہوتی ہیں، ایک طبقہ ان کو پسند کرتا ہے، جبکہ دوسرے کی جانب سے مخالفت کی جاتی ہے۔ نوجوان پاکستانی یوٹیوبرز کی کامیابی کے عروج پر ہاتھ سے نکل جانے کی کئی کہانیاں ہیں اور وہ ان تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں جن سے ہر قیمت...

بھارت منشیات فروشی میں ملوث، امریکی ایجنسی: اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالا چیمپئن نہیں بن سکتا، پاکستان
واشنگٹن+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ امریکا کی نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ تلسی گبارڈ نے ہاؤس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت غیر قانونی فینٹینائل کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔ بھارت میکسیکو کے منشیات کارٹلز کو غیرقانونی فینٹینائل پیشگی کیمیکل فراہم کرنے والا سرکردہ ملک ہے۔ حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 3 افراد ستیش کمار، ہریش سوتاریا اور یکتا آشیش کمار کو غیر قانونی طور پر ممنوعہ کیمیکل فینٹینائل کی برآمد میں ملوث پایا گیا۔ برطانوی نشریاتی...
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو لوگ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہوں اور بلوچستان کو آزاد کرانا چاہتے ہوں ان کے ساتھ مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں، بلوچستان میں تمام لوگ نے گناہ ہیں تویہ سب چیزیں کون کررہاہے، جعفرایکسپریس کویرغمال بنانیوالے دشتگرد تھے،ان کے نام اورپتہ کسی کومعلوم ہے، پیکا ایکٹ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے سے بہتر ہے، یہ تو ایک نعمت ہے ورنہ بندہ شمالی علاقہ جات کی سیر کر کے آئے اور پھر کہے کہ اپنی مرضی سے گیا تھا گھروالوں کو بتانا بھول گیا۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سانحہ آرمی...
پا کستان میں ریاستی ادارے بطورپالیسی اقلیتوں کے تحفظ میں فعال کردار ادا کرتے ہیں بھارت میں اقلیتوں کیخلاف نفرت وتشدد کو منظم ہوا دینے کے واقعات دستاویزی ہیں، ترجمان ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار بننے کے قابل نہیں، کیونکہ وہ خود ان حقوق کی تسلسل سے خلاف ورزی کرتا آرہا ہے، پاکستان میں ریاستی ادارے پالیسی کے طور پر اقلیتوں کے تحفظ کے لیے فعال کردار ادا کرتے ہیں۔ترجمان نے اپنے بیان میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جیشنکر کے لوک سبھا میں دیے گئے بیان اور پاکستان میں اقلیتوں کی صورتحال پر ہونے والی بحث سے متعلق ذرائع ابلاغ کے اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ بھارت اقلیتوں...
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بات چیت تو آپ کے سامنے ہوئی ہے اور کوشش کی ہے انھوں نے کہ بات چیت کریں لیکن بات یہ ہے کہ بات چیت کیلیے کوئی سازگار ماحول چاہیے ہوتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انھوں نے سانحہ اے اپی ایس کے بعد پوری قومی قیادت کو نیشنل ایکشن پلان پر اکٹھا کر دیا تھا، بلوچستان واقعہ کے بعد اور سیکڑوں شہادتوں کے بعد پاکستان میں فی الحال اس طرح کا انوائرمنٹ موجود نہیں ہے اور ہم ایک دوسرے سے ہی لڑتے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن)...
دہشت گردوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو نشانہ بنا رکھا ہے ۔ اس حوالے سے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو موقف اور کردار سب پر واضع ہے ۔ سیکیورٹی فورسز بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے ساتھ لڑ رہی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں۔ گزشتہ روز وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی و صوبائی قیادت اورعسکری حکام کی بڑی بیٹھک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس اہم اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔ شرپسند عناصر...
ایوارڈ دینا ایک علامتی عمل ہوتا ہے، جو تاریخ میں کسی شخصیت کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے مگرکیا یہ عمل حقیقی انصاف کا متبادل ہو سکتا ہے؟ ذوالفقارعلی بھٹوکو اس سال 23 مارچ کو بعد از مرگ ’’ نشانِ پاکستان‘‘ سے نوازا جانا، ان کے سیاسی سفرکا ایک باضابطہ اعتراف ضرور ہے لیکن اس سے یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم نے ان کے دورِ حکومت اور اس کے اثرات سے کچھ سیکھا ہے؟ کیا ہم نے اس تاریخ سے کچھ سبق حاصل کیا ہے یا ہم صرف ماضی کی شخصیات کو ایوارڈ دے کر خود کو بری الذمہ سمجھ لیتے ہیں؟ بھٹو صاحب پاکستانی سیاست کی ایک نمایاں شخصیت تھے جنھوں نے عوامی سیاست کو...
بھارتی مسلمانوں کی ہمت اور جرأت کو سلام پیش نہ کریں تو کیا کریں۔ انھوں آر ایس ایس اور درجنوں انتہاپسند تنظیموں کا جس طرح مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں وہ واقعی قابل تعریف ہے۔ بی جے پی کے کارکن اپنے پاس اور اپنے گھروں میں اسلحہ جمع کر سکتے ہیں۔ پولیس بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتی، اکثر مسلمان تھانوں میں رپورٹ درجکرانے جائیں ، تو پولیس انھیں ہی پکڑ لیتی ہے اور پھر ٹارچر کرنے کے بعد آیندہ شکایت نہ کرنے کی بنیاد پر رہائی نصیب ہوتی ہے۔ بھارت کے طول و عرض میں مسلمانوں کے کتنے ہی گھر بلڈوزوروں سے مسمار کر دیے گئے ہیں یہ مسلمانوں کے بی جے پی کے خلاف بولنے...
4 پاکستان قدرتی وسائل کے ذخائر سے خود کفیل ہے یہ اقتصادی اور صنعتی ترقی کے لیے بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ ملک میں کوئلہ، تانبہ، سونا، لوہا، کرومائیٹ، اور قیمتی پتھروں سمیت معدنی وسائل کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جو کان کنی کے شعبے کی ترقی اور قومی معیشت میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ اس بے پناہ صلاحیت کے باوجود، معدنی شعبہ فی الحال ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں صرف 3.2 فیصد حصہ ڈالتا ہے، جب کہ برآمدات عالمی سطح پر صرف 0.1 فیصد ہیں۔ تاہم ان معدنیات کی بڑھتی ہوئی تلاش، غیر ملکی سرمایہ کاری، اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری کے ساتھ، پاکستان کی کان کنی...
کراچی: کراچی: ہفتے کے روز سورج کو سال 2025 کا پہلا گرہن لگا تاہم پاکستان میں اس کا مشاہدہ نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کے دوران سورج کو پہلا گرہن لگا، سورج گرہن کا آغاز پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 51 منٹ پرہوا جبکہ اختتام شام 5 بجکر 44 منٹ پر ہوا۔ مجموعی طور پر سورج گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے 53 منٹ پر محیط رہا،سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دیا۔ تایم یورپ،ویسٹ افریقہ،نارتھ امریکا اور اٹلانٹک میں سورج گرہن کا مشاہدہ کیا گیا۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق پاکستان میں سورج گرہن کے عدم مشاہدے کے درپردہ نئے چاند کی پیدائش ہے، جس کی وجہ سے سورج گرہن کو دیکھنے والا ٹریک...
سٹی42: پاکستان دنیا میں اکیلا ملک نہیں جہاں کل اتوار کے روز یکم شوال کو عید نہیں ہو رہی۔ آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں بھی شوال کا آغاز آج کی بجائے کل اتوار کی شام کیا جائے گا اور عید الفطر پیر کو ہوگی۔ انڈیا اور ایران بھی عید پیر کے روز کرنے میں پاکستان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ برونائی، انڈونیشیا اور پاکستان میں عید تو 31 مارچ کو ہو گی لیکن یہ فرق بہرحال ہے کہ وہاں مسلمان 30 روزے رکھنے کے بعد عید کریں گے اور پاکستان میں مسلمان 29 روزے رکھ کر ہی عید منائیں گے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 آج ہفتے کی رات تک برونائی دارالسلام، انڈونیشیا اور بعض...
کامیڈین حسن عباس کو یوم پاکستان کے موقع پر نیویارک میں اعتراف فن ایوارڈ دیا گیا۔ برصغیر پاک و ہند میں حسن عباس کا نام اسٹینڈ اپ کامیڈی میں سرفہرست ہے۔ وہ گزشتہ 40 سال سے فن موسیقی، کامیڈی، اسٹیج، ٹی وی، فلم اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ کامیڈین نے اپنے فنی سفر کے دوران موسیقی کے نامور اساتذہ کرام استاد نصرت فتح علی خان اور استاد غلام عباس کی باقاعدہ شاگردی کی اور برصغیر کے نامور غزل گو استاد غلام علی، استاد مہر علی اور استاد شیر علی قوال، نامور کامیڈین مرحوم امان اللہ خان اور سہیل احمد کی صحبت میں طویل وقت گزارا۔ اپنے ان اساتذہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حسن عباس نے فن...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں آج 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق مملکت کے کسی علاقے سے چاند کی رویت سے متعلق کوئی مصدقہ شہادت موصول نہ ہوئی، یوں سعودی عرب میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔ اس سے قبل 5 اسلامی ممالک سمیت 7 ممالک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا اعلان کیا جا چکا۔ جبکہ پاکستان میں عید کے چاند کی رویت سے متعلق بھی پیشن گوئی کر دی گئی۔ برونائی دارالاسلام دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے جہاں...

فضا ء علی نے خواتین کو شوہروں سے متعلق ایسی نصیحت کردی کہ سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے شوہروں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے شادی شدہ خواتین کو ایسی نصیت کردی کہ سوشل میڈ یا پر شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑ گیا۔ دورانِ رمضان ٹرانسمیشن انہوں نے شوہروں کے حقوق کے موضوع پر بات چیت کی اور کہا کہ خواتین کے حقوق پر تو ہر کوئی بات کرتا ہے لیکن کوئی مردوں کے حقوق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، ان کے مسائل پر کوئی بات نہیں کرتا۔شو کے دوران ایک خاتون کالر نے اپنا دکھ بیان کیا اور کہا کہ میں 28 سال کی ہوں، میرے 3 بچے ہیں، اپنے گھر اور بچوں کو میں اکیلی سنبھالتی ہوں، شوہر نہ کماتا ہے نہ بچوں کو سنبھالتا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پاکستان کی پولیس کے حوالے سے ہفتے کے دن بتایا ہے کہ افغان سرحد سے متصل ایک علاقے میں سات فوجی مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 'مسلح طالبان‘ ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے، جہاں سے انہوں نے فوجی قافلے پر اچانک حملہ کر دیا۔ فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں آٹھ جنگجو ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کارروائی میں فوج کو جنگی ہیلی کاپٹرز کی معاونت بھی حاصل رہی۔ اے ایف پی کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح...
بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا،شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا۔سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بزدار کی حکومت کرپٹ ترین حکومت تھی، خیبر پختونخوا میں 12 سال سے کرپٹ ترین حکومت چل رہی ہے، وفاق میں پی ٹی آئی نے 4 سال میں ایک پیسے کا کام نہیں کیا، حکومت کا معیشت کو سنبھالنے کا دعوی غلط ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی...
پاکستان کے صحافی جہانزیب علی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران سوال کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور گروہ جیسے ٹی ٹی پی، القاعدہ، اور داعش طالبان کے زیر انتظام افغانستان سے کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں افغان دہشت گرد نیٹ ورک کے حوالے سے جواب دینے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی برُوس نے ہفتہ وار پریسافغانستان سے سرگرم دہشت گرد نیٹ ورک کے حوالے سے پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی کارروائیوں پر براہ راست جواب دینے سے گریز کیا۔ پاکستان کے صحافی جہانزیب علی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران سوال کیا کہ پاکستان...