بیلجیئم اور لکسمبرگ میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات نے چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں نو تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی تعیناتی یہاں پہلے موجود سفیر آمنہ بلوچ کو سیکریٹری خارجہ بنائے جانے کے بعد عمل میں آئی تھی۔
رحیم حیات قریشی وسیع تجربے کے حامل منجھے ہوئے سفارت کار ہیں۔
وہ ایران اور جنوبی کوریا میں سفیر کے طور پر ذمہ داریاں ادا کرنے کے علاوہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکریٹری کےطور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہین حسن کو اے سی سٹی تعینات کر دیا گیا، جبکہ عزیر علی کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فروہ بتول کی بطور اے سی شالیمار تعیناتی کی گئی، اور اے سی شالیمار نیہل حفیظ کا انڈسٹریل ایریا میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یاسر نذیر اسسٹنٹ کمشنر صدر جبکہ فہد شبیر کی بطور اے سی رورل تعیناتی ہوئی ہے۔ محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر نیلور تعینات کیا گیا ہے۔