عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، اسے بند کرنے والے ملک دشمن ہیں۔لیاقت باغ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتا ہوں، دعا ہے اللہ ہمارے مسائل، پریشانیوں، نفاق، آپس کے لڑائی جھگڑے اور دہشتگردی کو ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ آج اللہ سے رو رو کر مانگا ہے کہ ملک کو اسی جگہ لے جا کہ لوگ سکون سے جی سکیں، اس ملک میں امن کی فضا قائم ہو، معیشت بہتر ہو، نفرتیں کم ہوں اور ملک دوبارہ آن بان شان کے ساتھ دوبارہ ترقی کرے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد کے لئے میرے ساتھ کسی نے رابطہ نہیں کیا، پاکستان میں مائنس تو کوئی نہیں ہوا، پاکستان میں اس وقت جو حالات ہیں، دعا کریں بہتر ہو جائیں اور یہ مائنس اور پلس کی لڑائی یا حساب کتاب سے باہر نکلیں۔شیخ رشید نے کہا کہ جس دن میری تاریخ ہوتی ہے، اسی دن بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مل سکتا ہوں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ بلوچستان کے حالات خراب ہیں، وہ ٹھیک کرنا حکومت کا اولین فرض ہے، بلوچستان کی زمین سونا اگلتی ہے، بلوچستان ملک کی ترقی کا اولین دروازہ ہے، اس دروازے کو جو بند کرنا چاہتے ہیں، وہ ملک دشمن ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا اس وقت کسی کے کہے میں نہیں، وہ اپنے کہے میں بھی نہیں ہے۔
 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

دشمن کو خوفناک سرپرائز دیں گے؛ یمنی وزیر دفاع کا اعلان

یمنی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی حملے سے یمن کے موقف اور جنگی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یمنی عوام کے ارادے کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی قوم کی حمایت میں یمن کا موقف واضح ہے اور خواہ کتنے ہی خطرات ہوں یمنی قوم اپنے موقف ثابت قدم رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہماری فوج دشمن کے سامنے مضبوط ہے اور کوئی بھی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔ یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ ہماری فوج دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ایک مضبوط قوت ہے جسے شکست نہیں دی جاسکتی اور ہم دشمن کو خوف ناک سرپرائز دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج نہ صرف یمن بلکہ امت اسلامیہ کے اہم مسائل کے لیے عظیم فتوحات حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جن میں مسئلہ فلسطین سرفہرست ہے۔

العاطفی نے کہا کہ یمن اور اس کی مسلح افواج قومی قیادت کی حمایت سے متعدد جنگی مشنز انجام دینے کی فوجی طاقت رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی صنعت کے میدان میں، ہمارے پاس وسیع جنگی توانائی موجود ہے جس سے دشمن حیران جب کہ دوست خوش ہوں گے۔ یمنی وزیر دفاع نے زور دیا کہ امریکی حملے سے یمن کے موقف اور جنگی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یمنی عوام کے ارادے کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی قوم کی حمایت میں یمن کا موقف واضح ہے اور خواہ کتنے ہی خطرات ہوں یمنی قوم اپنے موقف ثابت قدم رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • دشمن کو خوفناک سرپرائز دیں گے؛ یمنی وزیر دفاع کا اعلان
  • اقتدار سے نکالے جانے پر احتجاج کرنے والے بلوچستان کے ایشوز پر احتجاج نہیں کرتے، اختر مینگل
  • پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور اس کا حقیقی حل
  • عید والے دن شیخ رشید کا حکمرانوں کو اہم مشورہ
  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کی، ملک و ملت کی ترقی کے لیے دعا
  • بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، بند کرنے والے ملک دشمن ہیں:شیخ رشید
  • بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، بند کرنے والے ملک دشمن ہیں، شیخ رشید
  • بلاول بھٹو کی ثالثی
  • بلوچستان؛ قومی شاہراہوں پر رات میں سفر کرنے پر پابندی لگ گئی