2025-01-18@13:11:04 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«ملتوی کر»:
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جبری گمشدگی کی پالیسی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔ عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں پروفاقی حکومت اور دیگرفریقین سے 2 فروری کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقانعباسی کی 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی۔ عدالت کاکہنا تھا کہ ایسی ہی درخواست پہلے سے زیر سماعت ہے، عدالت نے 26 ویں ترمیم کے خلاف زیر سماعت دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس جسٹس محمد شفیع صدیقی نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ معیز جعفری عدالت پیش ہوئے۔(جاری ہے) دوران سماعت چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس میں کہا کہ ایسی ہی درخواست پہلے سے زیر سماعت ہے، کیوں نہ آپ کی درخواست کو دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کردیا جائی ایڈووکیٹ معیزجعفری نے کہا کہ ہم حکم امتناع چاہتے ہیں جس پر...
سپریم کورٹ میں بینچز کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ آج دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ رجسٹرار آفس سے غلطی ہوگئی جو کیس یہاں مقرر ہوگیا، موجودہ کیس میں ہائیکورٹ کا فیصلہ بینچ کے رکن جسٹس عقیل عباسی کا ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کرنے والے 3 رکنی بینچ کے سامنے مقدمہ مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جسٹس عرفان سعادت بینچ کا حصہ تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بینچز کے اختیارات محدود کرنے کا معاملہ، تحریری حکمنامہ جاری جسٹس منصور علی شاہ نے سوال اٹھایا کہ آرٹیکل 191 اے کے تحت بینچز کا اختیار سماعت واپس لیا جاسکتا ہے...
— فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گری کی عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دوسرے مقدمے پر کارروائی 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔جج ارشد جاوید نے عدالت میں مقدمے کی سماعت کی اور دورانِ سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر سرفراز اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو جیل سے پیش کیا گیا۔سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید بھی حاضری کے لیے پیش ہوئیں۔ ن لیگ کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات: صنم جاوید کے وارنٹِ گرفتاری منسوخلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سمیت قیدیوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ عدالت میںپیش کر دی گئی ،عدالت نے رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ایڈووکیٹ آمنہ لیاقت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزارخاتون آمنہ لیاقت اور عبداللہ ملک پیش ہوئے ۔(جاری ہے) اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ پیش کی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق...
نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویدی نے کہا ہے کہ جاری صورتحال کی وجہ سے بنگلا دیش بھارت مشترکہ مشقیں ملتوی کردی گئی ہیں۔نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ مشرقی لداخ کے ڈیپسانگ اور ڈیمچوک علاقوں میں’مسائل حل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کور کمانڈروں کو زمینی سطح پر معاملات کو سنبھالنے کا اختیار دیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف جنرل نے دعوی کیا کہ جموں کشمیر میں مارے گئے 60فیصد اور سرگرم 80فیصد عسکریت پسند پاکستانی ہیں۔ جنرل دویدی نے یقین دلایا کہ بھارت اور بنگلا دیش کو فی الحال کسی بھی طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔جموں و کشمیر کی صورتحال سے متعلق بھارتی...
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس سے متعلق عدالیہ کی ساکھ پر بھی بحث شروع ہوگئی ہے۔ 3 بار فیصلے کے اعلان کے حوالے سے تاریخ دینے کے باوجود احتساب عدالت نے فیصلہ نہیں دیا جس سے کئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری جو سپریم کورٹ کے وکیل بھی ہیں نے کہا ہے کہ اس طرح کی التوا پہلے سے کمزور عدلیہ پر اعتماد کو مزید کمزور کرتی ہے۔ تاہم القادر کیس کا فیصلہ موخر ہونا ایک مثبت پیشرفت ہے۔ چار واقعات بتاتے ہیں کہ مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں۔ ان میں اتوار کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، القادر کے بارے میں فیصلہ ملتوی کرنا، اعجاز چوہدری کے...
راولپنڈی(صباح نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی15جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہونیتھی تاہم عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سیکورٹی کے باعث ملتوی کی گئی، جس کے بعد اب آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے استغاثہ کے 5گواہان طلب کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب کے190 ملین پائونڈز ریفرنس کا فیصلہ سنایا جانا تھا، جس کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں سیکورٹی...
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی15جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ سوموار کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہونی تھی تاہم عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سکیورٹی کے باعث ملتوی کی گئی، جس کے بعد اب آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کروانے کے لئے استغاثہ کے 5گواہان طلب کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب کے 190 ملین پائونڈز ریفرنس کا فیصلہ سنایا جانا تھا، جس کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں سکیورٹی...
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ عدالت نے ملتوی کیا، تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونا عدالت کا فیصلہ ہے۔ تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصلہ مذاکرات کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف والے دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کرسکتا۔ یہ دہشتگردوں کو لیکر آئے۔ میں نے اے پی سی بلائی انتشار پارٹی نہیں آئی لیکن ہم جرگے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس گئے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو چاہیے کہ کوہاٹ میں اس وقت تک بیٹھے جب تک کرم روڈ کھل جائے۔ نااہلی کی وجہ سے کرم میں 25 کلومیٹر...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)اڈیالہ جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی پیرکو ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہونی تھی، تاہم عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔(جاری ہے) جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سیکورٹی کے باعث ملتوی کی گئی، جس کے بعد اب آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کروانے کے لیے استغاثہ کے 5گواہان طلب کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب کے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا، جس...
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کی بدعنوانی کے کیس کا فیصلہ ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنانا تھا، مگر دونوں ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث فیصلہ ایک اور بار مؤخر ہوگیا۔ جج ناصر جاوید رانا کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کو دو بار پیغام بھیجا، مگر وہ عدالت نہیں آئے، اور نہ ہی بشریٰ بی بی یا ان کے وکلا کی طرف سے کوئی پیش ہوئے۔ عمران خان کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ جب تک ان کی فیملی یا...
راولپنڈی (صغیر چوہدری ) عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کرپشن ریفرنس کا فیصلہ 17 جنوری تک ملتوی کردیا گیا احتساب عدالت کے جج صبح 9 سے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنانے کے لئے موجود تھےبشری بی بی تاحال کمرہ عدالت نہئں پہنچیں۔ عمران خان کو بھی ابھی تک کمرہ عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا ۔ ملزمان کے وکلا بھی اڈیالہ جیل کمرہ عدالت نہیں پہنچے ۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو ایجنڈے کی کارروائی کے بغیر ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں بمشکل دو تین ارکان ہی موجود تھے اور ایوان کا کورم پورا نہیں تھا۔اس موقع پر اسپیکر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر دوبجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
پیسوں کے بدلے بچیوں کی شادیاں: وفاقی محتسب نے مستقبل میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیس کو ملتوی کر دیا
اسلام آباد (رانا فرخ سعید) پیسوں کے عوض بچیوں کو شادی کیلئے فروخت کرنے کیخلاف درخواست وفاقی محتسب میں دائر،شکریال راولپنڈی کی رہائشی لڑکی نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے والد قسطوں پر چیزوں کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتے ہیں،جن لوگوں سے پیسے لیے ہوتے ہیں ان کے بدلے بیٹی کی شادی اس عمررسیدہ شخص سے کر دیتے ہیں۔میرے والد نے میری دو بہنوں کی پیسے لیکر عمررسیدہ لوگوں کیساتھ شادی کردی میری بہنوں کی بیس لاکھ روپے لیکر شادی کی گئی جس کے بعد اب میری بہن کے دیور کا قرض اتارنے کیلئے میرے والد میری اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں میری عمر چودہ سال ہے اور پچاس سال کے...
اسلام آ باد : توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کردیا۔ زرائع کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی۔ اسپشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت میں بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کے وکلا کی جانب سے گواہ پر جرح مکمل نہ کرنے پر تادیبی کارروائی کی ہدایت کی۔ سماعت کے دوران مزید...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جلسے کو ملتوی کرانے کے لئے جیل کے دروازے کھلتے ہیں اب کیوں نہیں؟۔نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حکومت بانی سے ایک ملاقات نہیں کرا سکی، ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کیسے کرائے گی؟ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔انہوں نے کہا کہ بانی کوجیل میں ملنے والی سہولیات سے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے، بانی کو جیل میں سہولیات نہیں دی جارہیں، دہشت گردوں کے ڈیتھ سیل میں بانی کو رکھا ہوا ہے، سابق وزیراعظم کو اخبارات، ٹی وی...