منشیات برآمدگی کیس؛ ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحرحسن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم ساحرحسن کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کا کیس، عبوری چالان عدالت میں جمع
ملزم عدالتی ریمانڈپر جیل میں ہے۔ مقدمےکے تفتیشی افسر نے مقدمے کا عبوری چالان ماتحُت عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ عبوری چالان کے مطابق ساحر حسن کا ایک ساتھی بازل مفرور ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: درخواست ضمانت کی سماعت منشیات برآمدگی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا گندم اسکینڈل: محکمہ خوراک کے دو افسران کی ضمانت مسترد
پشاور:اینٹی کرپشن عدالت نے گندم اسکینڈل میں ملوث محکمہ خوراک کے دو افسران کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت میں محکمہ خوراک کے افسران عاطف خان اور جنید باچا کی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے دونوں افسران کی درخواست مسترد کردی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان اضاخیل کے سرکاری گودام میں تعینات تھے اور دیگر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرکے گودام سے 30 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب کیں، جس سے قومی خزانے کو 19 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انکوائری کے بعد چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد دونوں درخواست گزاروں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔