توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی سے متعلق عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا۔ کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کی گئی۔ وکیل خالد یوسف نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ عدالتی عملے نے فون پر بتایا کہ آج سماعت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ 2؛ عمران خان کا اوپن کورٹ ٹرائل کرنے کی درخواست دائر
وکیل خالد چوہدری کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔ اس سے قبل توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 10 فروری کو ہوئی تھی۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں خصوصی عدالت میں کی تھی۔ عدالت نے سماعت میں درخواست وصول کرکے ٹرائل جاری رکھا اور بعد ازاں سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت فروری تک ملتوی
پڑھیں:
کبریٰ خان نے خانہ کعبہ میں گوہر رشید کے ساتھ نکاح کی ویڈیو شیئر کردی
کبریٰ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں شوہر، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ خانہ کعبہ میں خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کبریٰ خان نے خوشی کے اس موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جس پر لال رنگ کے خوبصورت دوپٹے سے گونگھٹ لیا ہوا ہے جبکہ گوہر رشید سفید کرتا شلوار پہنے ہوئے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Kübra Khan (@thekubism)
ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کبریٰ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’ بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے‘۔
سوشل میڈیا پر اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔