عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس بار بار ملتوی کرنے پر وجوہات بتانے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس بار بار ملتوی کرنے پر وجوہات بتانے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:عمران خان کی جانب سے وکلا کے ذریعے توشہ خانہ ٹو کیس بار بار ملتوی کرنے پر وجوہات بتانے کی درخواست دائر کردی گئی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بار بار ملتوی کرنے پر وجوہات بتانے کے لیے اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کروائی جائے اور بانی پی ٹی آئی کی حاضری بھی لگوائی جائے۔
وکلا کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت مقرر تھی، اچانک منتقل کردی۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوئی۔ 27 فروری، 11 مارچ کو بھی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ یا ملتوی کردی گئی تھیں۔
درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر سماعت ملتوی یا منسوخ کرنا سنجیدہ معاملہ ہے۔ سماعت بغیرقانونی وجہ کےمنسوخ یا ملتوی نہیں کی جاسکتیں۔ ملزم کی حاضری کو دیکھنا ضروری ہے، 15 روز سے زائد ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا۔ عدالت تسلسل کے ساتھ سماعت مؤخر یا ملتوی نہ کرے اور باقاعدہ وجوہات بتائے۔
سماعت بغیر کارروائی ملتوی
دریں اثنا ایف آئی اے عدالت اسلام آباد میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 اپریل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس
پڑھیں:
9 مئی مقدمات: عمران خان کا درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع
لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں۔
بانی پی ٹی آئی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو رکنی بنچ نے 24 مارچ کو کیسز سماعت کیلئے مقرر کئے تھے، 24 مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو سکی، کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
Post Views: 1