City 42:
2025-02-27@10:23:08 GMT

سانحہ 9 مئی کے مقدمات پر سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

سٹی42 : سپریم کورٹ آف پاکستان میں سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات پر سماعت ہوئی،دورانِ سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ کچھ اضافی ریکارڈ پیش کرنا چاہتے ہیں، ایک ہفتے کی مہلت دی جائے۔

 چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ ہفتے نہیں، اگلے ہفتے سماعت کریں گے،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی استدعا پر مقدمات 2 ہفتے کے لیے ملتوی کیے گئے،بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرنے کا کیس بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی

 بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ سمیت دیگر  ملزمان کے مقدمات کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

9مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی درخواست،پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی رپورٹس جمع کرانے کیلئے 10دن کی مہلت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے اپیلوں پر پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی رپورٹس جمع کرانے کیلئے 10روز کی مہلت دیدی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے جے آئی ٹی رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی،عدالت نے رپورٹس جمع کرانے کیلئے 10روز کی مہلت دیدی،عدالت نے 9مئی کے تمام کیسز مارچ کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم  دیدیا۔

بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 9مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی درخواست،پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی رپورٹس جمع کرانے کیلئے 10دن کی مہلت
  • عسکری تنصیبات پر حملوں کا کیس، فریقین کو نوٹس جاری کئے بغیر جرمانہ ختم نہیں کر سکتے: سپریم کورٹ
  • عدالت عظمیٰ میں مقدمات کی جلد سماعت کیلئے پالیسی تشکیل
  • ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری ،فیملی مقدمات ترجیح:عدالت عظمی میں مقدمات کی جلد سماعت کیلئے پالیسی تشکیل
  • جوڈیشل افسر کےخلاف ریفرنس بھیجنے پر شرمندگی کیوں نہیں ہوئی؟ جسٹس شفیع صدیقی
  • نو مئی کو راولپنڈی میں عسکری تنصیبات پر حملوں کا کیس: سپریم کورٹ کی حکومت پنجاب کو مہلت
  • 9 مئی کو راولپنڈی میں عسکری تنصیبات پر حملوں کا کیس: سپریم کورٹ کی حکومت پنجاب کو مہلت
  • 9 مئی کو راولپنڈی میں عسکری تنصیبات پر حملوں کا کیس: سپریم کورٹ کی حکومت پنجاب کو مہلت