خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس کی سماعت کل تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس پر سماعت کل 9 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جج ارشد جاوید نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت کی۔
آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 10 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ حسن شاہ سمیت ملزمان کے وکلاء نے ملزمان کے بیانات پر حتمی دلائل دیئے۔
ڈپٹی پراسکیوٹر عبد الجبار ڈوگر کیس پر بحث مکمل کی انہوں نے عدالت سے آمنہ عروج سمیت ملزمان کو سزا کا حکم دینے کی استدعا کی۔
عدالت نے کل آمنہ عروج کے وکیل سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل 9 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت ملزمان کے وکلاء کی حتمی بحث کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔
گواہان کے مطابق ملزمہ آمنہ عروج نے دھوکہ سے خلیل الرحمان قمر کو اپنے فلیٹ پر بلایا تھا۔ گواہان کا کہنا تھا کہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر نے خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا تھا اور ڈرامہ نگار سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: خلیل الرحمان قمر
پڑھیں:
پولیس نے بہت مارا اور کہا منہ بند کرو، مار دو، جنت میں ہی جاؤں گا، کامران قریشی
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے والد کامران قریشی نے کہا ہے کہ پولیس نے مجھے بہت مارا اور کہا کہ اپنا منہ بند کرو اور میڈیا سے بات مت کرو، ماردو،جنت میں ہی جاؤں گا۔
سینٹرل جیل کراچی میں جوڈیشل کمپلیکس میں غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کوعدالت میں پیش کیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خواجہ کی عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر پیش ہوئے نہ ہی چالان پیش کیا گیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
https://www.youtube.com/watch?v=ENFx8bWprWA
وکیل صفائی خرم عباس اعوان نے کہا کہ ملزم کامران قریشی کی گرفتار 20 مارچ کو ظاہر کی گئی، جبکہ 16 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا، مجھے ایف آئی اے کی جانب سے دھمکیان دی جارہی ہیں۔
جج شہزاد خواجہ نے کہا کہ آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں، وکیل صفائی نے کہا کہ میں صرف اطلاعی درخواست عدالت کو دے رہا ہوں، مجھے حراست میں لینے کی دھمکیاں دی گئیں، میں اپنے موکل سے متعلق معلومات کیسے دے سکتا ہوں۔
عدالت میں ایف آئی اے حکام بھی پیش ہوئے، ایف آئی اے نے ملزم کامران قریشی کے فیزیکل ریمانڈ کی درخواست دائر کی اور مؤقف اپنایا کہ کامران قریشی کو انٹروگیٹ کرنا ہے۔
عدالت نے کہا کہ آپ متعلقہ عدالت سے این او سی لے کر آئیں، اس کے ساتھ ہی عدالت نے 16 اپریل تک سماعت ملتوی کردی۔
سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کامران قریشی نے کہا کہ پولیس نے مجھے بہت مارا اور کہا کہ اپنا منہ بند کرو اور میڈیا سے بات مت کرو۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس کو کہا کہ مجھے ماردو، جنت میں ہی جاؤں گا۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/455411280993946/