ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر حاضری کے باعث کیس میں کوئی کارروائی نہ ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفرازڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت سے پیش ہی نہ ہوئی۔ دو رکنی بینچ نے وکیل کی غدم موجودگی کے باعث سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔
سماعت کے آغاز پر وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سپریم کورٹ سے آرہے ہیں،کیس آخرمیں رکھ لیں، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے کہا کہ عید کے بعد یہ کیس رکھ لیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ درخواستیں رجسڑار آفس کے اعتراض کیساتھ سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے زریعے درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو یقین دہانی کراتے ہیں سزا معطلی کے بعد اپیل کی ہر سماعت پر عدالت موجود ہوں گے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 17 جنوری کو احتساب عدالت سے سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے، مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک احتساب عدالت کا فیصلہ اور سزا معطل کئے جائیں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلے سے دائر اپیلوں میں احتساب عدالت کی سزا کاالعدم قرار دے کر بری کرنے کی استدعا بھی کررکھی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سماعت عید کے بعد تک ملتوی ملین پاؤنڈ کیس میں سزا بانی پی ٹی آئی سزا معطلی
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ کیس، بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواستیں آج سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (نیٹ نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس، بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواستوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس آج بروز منگل کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی ہیں۔