جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
جوڈیشل کمیشن کا 8 اپریل کو شیڈول اجلاس ملتوی ایک رکن کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردیا گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں 8 اپریل 2025 کو شیڈول جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ایک رکن کے دستیاب نہ ہونے پر ملتوی کردیا گیا اور اب 11اپریل کو دوپہر دو بجے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں دو ججوں تعیناتی پر غور ہوگا۔
قبل ازیں جاری کیے گئے ایجنڈے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ، بلوچستان ہائی کورٹ، پشاور ہائی کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں سابق چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر نامزد کرنے کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔
ایجنڈے میں بتایا گیا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی جانب سے درخواست بھی دائر کردی گئی ہے، جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ کمیشن میرے بارے میں جولائی 2024کے اجلاس میں دیے گئے ریمارکس میٹنگ منٹس سے حذف کرے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن کا ہائی کورٹ
پڑھیں:
اسلام آباد میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق ،3 زخمی
اسلام آباد میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق ،3 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) آئی جے پی روڈ پر ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں دب گئیں نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ خوف ناک حادثہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا ہے جس میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا جے کے باعث گاڑیوں میں موجود چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس وہاں پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔