فواد چوہدری 9 مئی مقدمات میں گناہ گار قرار
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
لاہور:
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پولیس نے 9 مئی مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سابق وفاقی فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔
پولیس نے اپنی رپورٹ میں فواد چوہدری کو 9مئی کے 5مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔
دورانِ سماعت فواد چوہدری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں عبوری ضمانتوں پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کی۔ بعد ازاں آئندہ سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ راحت بیکری کے باہر ،شیرپاؤ پل سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں فواد چوہدری نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فواد چوہدری
پڑھیں:
سندھ: مجسٹریٹ کے اختیارات کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو دینے کیخلاف سماعت ملتوی
سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ نے مجسٹریٹ کے اختیارات کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مجسٹریٹ کے اختیارات کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو دینا عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کے معاملے میں دو ہفتوں تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو قانونی معاونت کے لیے طلب کر لیاہے۔
سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔