پرویز الہٰی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
چوہدری پرویز الہٰی— فائل فوٹو
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے کیس پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔
لاہور کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے کیس کی سماعت جج سردار اقبال ڈوگر کے تبادلے کی وجہ سے نہ ہو سکی۔
عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے درخواست پر سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پرویز الہ ی
پڑھیں:
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غلط استعمال، سردار تنویر الیاس پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غلط استعمال، سردار تنویر الیاس پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کی۔
دوران سماعت سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال سے متعلق کیس کی آئندہ سماعت پر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کی جائے گی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔