2025-02-05@20:26:20 GMT
تلاش کی گنتی: 34

«مسائل کے حل کیلئے اتحادی حکومت»:

    عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملکی مسائل کے حل کے لئے اتحادی حکومت بنانے کی تجویز دے دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کا پہلا اجلاس ہوا اور اس فورم سے ملکی مسائل کا حل دیں گے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 26 ویں ترمیم پر بات ہوئی ہے اور یہ ترمیم آئین اور عدلیہ پر وار ہے اس لیے اسے ختم کرنا ہوگا، ترمیم میں اب بھی خرابیاں ہیں لیکن ہم بڑی خرابی سے بچ گئے اور مولانا فضل الرحمان نے ہمیں بڑی خرابی سے بچا لیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا...
    فوٹو: فائل انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہے۔ میرپور ماتھیلو، گھوٹکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے یہاں مغویوں کو ہنی ٹریپ کر کے یرغمال بنایا جاتا تھا جو اب نہیں ہے۔انہوں نے کہا گھوٹکی ضلع کے بڑے ڈاکو مارے گئے ہیں۔ پچھلے سال ریجن میں 35 افراد ڈاکوؤں کے پاس یرغمال تھے اب 13 ہیں۔ مغویوں کو جلد بحفاظت بازیاب کروالیں گے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ پولیس چوکیاں حکمت عملی کے تحت کم کی ہیں ساری چوکیاں دوبارہ بحال کی جائیں گی۔
    پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء) پتوکی نومولود بچوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کو ٹریس کرنے کیلئے پنجاب پولیس کی جدید ٹیکنالوجی ناکام ہوگئی پتوکی پولیس متعدد کیس کا کوئی سراغ نہ لگاسکی آئی جی پنجاب کے لمحہ فکریہ شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔(جاری ہے) تحصیل پتوکی کے تھانہ سٹی پتوکی کے علاقوں میں کوڑا کے ڈھیروں سے نومولود بچوں کی نعشیں ملنا معمول بن گئیں سال 2024میں بھی نومولود بچوں کے متعدد کیس رپورٹ ہوئے مگر پولیس ملزمان کا کوئی سراغ نہ لگا سکی نامعلوم خواتین و لڑکیوں نے نومولودکو جنم دیکر قتل کرنا معمول بنالیا نامعلوم خواتین ،لڑکیوں کیساتھ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین بورڈ آف ریو نیو کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تجاویز اور اپنے مطالبات ارسال کر دئیے ۔پاکستان ٹیکس بار کے صدر انورکاشف ممتاز،سینئر نائب صدر زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید ،نائب صدور عاشق علی رانا،طاہر بشیر مغل،ملک صولت ستار،جنرل سیکرٹری ریحان صدیقی،جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر اور سیکرٹری اطلاعات عمران خان کی جانب سے ارسال کی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ سیون ای اور غیر ملکی اثاثوں پر سی وی ٹی کا خاتمہ ہونا چاہیے ،ایک لاکھ سے زائد ماہانہ تنخواہ یا پنشن پر یکساں 10فیصد ٹیکس وصولی ہونی چاہیے،پچھلے چند سالوں میں ٹیکس وصولی ڈبل اور ٹیکس ٹو...
    رضویہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی، جس پر ملزم نفیس کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے والے سرکاری کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد سے طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے کے معاملے میں اہم موڑ آیا ہے۔ کالج کا سپرنٹنڈنٹ نفیس امتحانی فیس کی 9 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپا مارا۔ ایس آئی یو رضویہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی، معاشی استحکام حکومت اور کاروباری برادری کے مابین تعاون پر منحصر ہے، تمام شعبوں میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کا تعارف معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین شبیر دیوان کی قیادت میں پاکستان بزنس کاؤنسل کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں قائم ہونے والے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی طرز پر تمام شعبوں میں عنقریب خودکار نظام قائم کیے جائیں گے، سروس ڈلیوری کے عمل میں شفافیت لانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے ۔  ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا  شہباز شریف...
    خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کی انتظامیہ نے حالیہ کشیدگی کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے صوبائی حکومت سے 60 کروڑ روپے مانگ لیے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ  کرم فسادات میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، ڈی سی کرم نے کہا کہ  بگن و دیگر علاقوں کا ابتدائی سروے مکمل کر لیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی آرائش اور مکمل بحالی کے لیے صوبائی حکومت سے 60 کروڑ روپے طلب کئے ہیں، کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد کے تحت غیر قانونی بنکرز کے خاتمے کا عمل تیزی سے جاری ہے،  اب تک کی کارروائی میں مجموعی طور پر 14 بنکرز کو دھماکوں سے تباہ کیا جا چکا ہے۔...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی ہے، اور رابطوں کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، سلمان اکرم راجا، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ ہم نے جمہوریت کے فروغ کے لیے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، پاکستان اس وقت شمالی کوریا اور میانمار ماڈل کی طرف جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کے تقرر کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کی،...
    حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تشکیل کمیٹی تحلیل کرنے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تشکیل کردہ اپنی کمیٹی تحلیل کرنے کے عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں 7 جماعتیں ہیں، باقی جماعتوں کے قائدین کو باندھ کے نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبے کے مطابق اگر کوئی تراش خراش کرنی ہے تو وہ بھی کریں گے، اگر وہ نہیں آتے تو ظاہر ہے کہ پھر یہ ان کا حتمی فیصلہ ہے کہ انہوں نے مذاکرات...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک)اگر تحریک انصاف کی ٹیم نے عمران خان کی جانب سے منسوخ کیے گئے منگل کو ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تو حکومت پی ٹی آئی کے مطالبے کو یکسر مسترد نہیں کرے گی۔ اس کے بجائے حکومتی ٹیم کوئی درمیانی راستہ پیش کرے گی۔ دی نیوز نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے تین ارکان رانا ثناء اللہ، عرفان صدیقی اور اعجاز الحق سے بات کی۔ سبھی نے کم از کم اس کا واضح اشارہ دیا کہ حکومت کے پاس پی ٹی آئی کو دینے کیلئے کچھ ہے اور ایسا کچھ نہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات کو یکسر مسترد کر دے گی۔ پی ٹی آئی نے 9؍ مئی اور 26؍ نومبر...
    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے حکومتی فریق کو سنے بغیر مذاکرات ختم کرکے 26 نومبر کی غلطی کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال جاری ہے، جارحانہ ٹوئٹس بھی نہیں رُکے، جبکہ حکومت نے بھی پی ٹی آئی کو احتجاج سے نہیں روکا۔۔ اس صورتحال میں مذاکرات کا عمل چھوڑنے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا۔؟ اسلام ٹائمز۔ اگر تحریک انصاف کی ٹیم نے عمران خان کی جانب سے منسوخ کیے گئے منگل کو ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تو حکومت پی ٹی آئی کے مطالبے کو یکسر مسترد نہیں کرے گی۔ اس کے بجائے حکومتی ٹیم کوئی درمیانی راستہ پیش کرے گی۔ ایک نجی ٹی...
    ضیاء لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اندرون بیرون ملک پاکستانیوں کو بڑی امیدیں تھیں کہ کوئی سیاسی استحکام کا راستہ نکل آئے گا، پہلے خوشی کی بات یہ تھی کہ پی ٹی آئی روایت سے ہٹ کر پہل کی اور مذاکراتی کمیٹی بنائی، کمیٹی بنانے کے بعد اسپیکر سے کہا گیا کہ حکومت بھی مذاکراتی کمیٹی بنائے، پھر حکومت نے دل بڑا کرکے تمام اتحادیوں کو کمیٹی میں ڈال دیا۔ جب حکومت رضامندی ظاہر کرتی ہے تو اس کا مطلب تھا کہ تمام ادارے بھی آن بورڈ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات ختم کرنے پہلے 28 جنوری تک حکومتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمیشن نہیں بنے گا تو ہم حکومت کے ساتھ صرف فوٹوسیشن کے لئے تو نہیں بیٹھ سکتے۔نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج سے متعلق مقدمے میں پیش ہوئے، کئی وکلا پر دہشتگردی کے مقدمات ہوئے، جج صاحب نے کہا کہ امید ہے آئندہ تاریخ پرکیس ختم ہوجائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات بہترین راستہ ہے، بڑی فراخدلی سے ہم نے مذاکرات شروع کرلئے تھے اور تحفظات کے باوجود نیک نیتی سے مذاکرات میں بیٹھے تھے، ہمارے ساتھ زیادتیاں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات بہترین راستہ ہے، مذاکرات ہونےچاہئےتھے، تحفظات کے باوجود ہم نیک نیتی سے بیٹھے تھے، بڑی فراخدلی سے ہم نے مذاکرات شروع کیے تھے، حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ ناانصافیاں ہوئیں۔ بیرسٹر گوہر نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے کمیشن نہیں بننے جا رہا تو ہم نے حکومت کے ساتھ صرف ہیلو ہائے اور فوٹو سیشن کے لیے تو نہیں بیٹھنا تھا، لہٰذا خان صاحب نے ان عوامل کے پیش نظر مذاکرات ختم کردی۔ انہوں نے کہا کہ...
    کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان بزنس گروپ کے صدر فوادشیخ نیکہا ہے کہ غیرملکی اورمقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کے ماحول کومزید بہتربنانا ضروری ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کافی اصلاحات کی ہیں اور معاملات کوبڑی حد تک بہتربنایا ہے جس کے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں مگر سرمایہ کاراس وقت ہی دلچسپی لیں گے جب وہ اصلاحات کے عمل سے مطمئن ہوجائیں گے کیونکہ ان کے خیال میں اگر ضروری اصلاحات کا عمل سست روی کا شکار رہا تو دوبارہ کشکول اٹھانا پڑے گا۔انہوں نیپاکستان بزنس گروپ کی جانب سے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم برآمدات کیلئے بھی سازگار ثابت ہو گا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنچز کے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنےپر توہین عدالت نوٹس پر سپریم کورٹ نے وکیل حامد خان اور منیر اے ملک کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بنچزکے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ  نے سماعت کی،رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ کیا دورکنی عدالتی بنچ پانچ رکنی لارجر بنچ بنا سکتا ہے،بیرسٹر صلاح الدین نے کہاکہ چیف جسٹس کو فل کورٹ یا لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست کی جاسکتی ہے،جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینچز کے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں رجسٹرار آفس کو نوٹ رجسٹرار کے موقف سے متضاد نکل آیا،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ اس نوٹ میں غلطی کا ادراک تو نہیں کیاگیا، اس میں آپ لکھ رہے ہیں 16جنوری کو ایک آرڈر جاری ہوا ہے،آپ اس آرڈر کی بنیاد پر نیا بنچ بنانے کاکہہ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریمکورٹ میں بینچزکے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ  نے سماعت کی،رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔ جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس...
    —فائل فوٹو مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر تیاری کے لیے وقت دے دیا۔مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت وکیل حامد خان نے کہا کہ آرٹیکل 184(3) میں دائرہ اختیار دیا گیا ہے یا نہیں۔جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن جانبدار ہے تو متعلقہ فورم پر جانا چاہیے تھا، ہر امیدوار کے نوٹیفکیشن کے لیے عدالت کو آپ کو بتانا ہو گا، فارم 45 یا 47 دونوں میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک صحیح ہو گا، فارم کو جانچنے...
    ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سرکار کو نوٹس جاری کر دیئے, دو رکنی بنچ نے آئندہ سماعت پر مقدمات ریکارڈ بھی طلب کر لیا. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی. ان درخواستوں میں وکلاء کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے ، سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے اور بانی پی...
    حکومت سندھ نے فلم، ڈرامہ اور ڈاکیومینٹری کی صنعت کے فروغ کیلئےعملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔صوبے کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے، عوامی آگاہی بڑھانے اور انتہا پسندی کے خلاف بیانیہ تشکیل دینے کے لیے آرٹسٹ اور ڈرامہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا۔شرجیل میمن نے نئے لکھاریوں اور تخلیقی پروڈکشن ہاؤسز کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مالی معاونت بھی کی جائے گی تاکہ وہ اپنے منصوبے مکمل کر سکیں۔اراکین نے نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور پروڈکشن ہاؤسز کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں، آئندہ...
    حکومت سندھ نے فلم، ڈرامہ اور ڈاکیومینٹری کی صنعت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔  اس حوالے سے صوبے کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے، عوامی آگاہی بڑھانے اور انتہا پسندی کے خلاف بیانیہ تشکیل دینے کے لیے آرٹسٹ اور ڈرامہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا۔ شرجیل میمن نے نئے لکھاریوں اور تخلیقی پروڈکشن ہاؤسز کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مالی معاونت بھی کی جائے گی تاکہ وہ اپنے منصوبے مکمل کر سکیں۔  اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمٰن میمن، ڈی جی پی آر...
    وزیر اعلیٰ نے محکمہ سیاحت کے حکام کو مزید سیاحتی مقامات دریافت کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں کم از کم چار نئے سیاحتی مقامات کو ڈیولپ کرنے کے منصوبے شامل کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اعلانات کیے ہیں اور ٹورزم پولیس کو مستقل کرنے، ان کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ سمیت سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد...
    پشاور: خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اعلانات کیے ہیں اور ٹورزم پولیس کو مستقل کرنے، ان کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ سمیت سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جہاں  صوبائی کابینہ اراکین، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ اور ڈیولپمنٹ کے علاوہ دیگر بورڈ اراکین نے شرکت کی۔ بیان کے مطابق  بورڈ اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز پرغور و خوض کے بعد اہم فیصلے کیے گئے اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ٹورزم پولیس...
    صدارتی ترجمان نبیل ابو رودینہ نے نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی پہلے دن سے ہی تنازعات کے خاتمے اور فلسطینیوں کو تباہی سے بچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین نے بین الاقوامی برادری سے غزہ تنازع کے خاتمے میں مداخلت کی پھر اپیل کر دی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ایوان صدر نے اسرائیل پر غزہ میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو قتل، تباہی اور بے گھر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں خونریز تنازع کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کرے۔ صدارتی ترجمان نبیل ابو رودینہ نے نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے کم لاگت گھروں کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے ،سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نجی شعبے سے اشتراک اور ہاؤسنگ کے منصوبوں کی تعمیر کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے اور تعمیراتی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو کم لاگت رہائش کی فراہمی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر ے گی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ...
    وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے مذید کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اور اس کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کی نئی منتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے صحافیوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا انڈسٹری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آزاد اور مستحکم میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت...
    کو ئٹہ( آئی این پی ) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات کے تحت بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کی کارروائیاں صوبہ بھرمیں جاری ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی، سبی، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں کے کنکشنزبلاتفریق منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی بھی کئے جارہے ہیں۔بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے اس خصوصی مہم کے تحت صوبہ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث تقریبا 9270صارفین کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشنز میں درخواستیں جمع کرائی گئیں تھیں جن میں سے650بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوچکے ہیں۔اسکے علاوہ بجلی کے میٹروں کو شنٹ،ٹیمپرنگ...
    برطانیہ میں بچوں سے زیادتی قتل اور ہوم اسکولنگ کے دوران اُن پر تشدد کے متعدد واقعات کے بعد حکومت نے بچوں کے تحفظ سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔ اس بل کو قانون بنانے کی تیاریاں بھی مکمل کی جاچکی ہیں۔ بھارتی لابی اس بل کے حوالے سے پاکستان کو بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی لابی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بار بار کہا گیا کہ ایشیائی اور جنوبی ایشیائی فیملیز میں یہ واقعات زیادہ ہو رہے ہیں جبکہ ان واقعات میں ملوث افراد میں واضح اکثریت پاکستانیوں کی ہے اس لیے ایشیائی کہنے کے بجائے پاکستانی کہا جانا...
    ساب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سستی بجلی کےلیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بات غلامی کی دلیل ہے۔منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کا مرکز و محور عالمی اور ملکی اسٹیبلشمنٹ ہے، حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔ حکومت معاملات سلجھائے ورنہ جمہوریت مہمان لگتی ہے، سراج الحقسابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت معاملات سلجھائے ورنہ جمہوریت مہمان لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سستی کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانےکی بات غلامی کی دلیل ہے، حکمران قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر...
۱