27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی انکوائری کے حوالے سے کمیشن کے قیام کی یادہانی کے لئے خط ارسال کردیا۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے یادہانی لیٹر بھیج دیا ہے، 27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے۔ ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ  کئی ماہ ہوگئے ابھی تک ہائیکورٹ کی جانب سے ہمیں جوڈیشل کمیشن قیام کے حوالے سے کوئی ریسپانس نہیں ملا، پہلے خط پر ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے نہیں ایا،

انہوں نے کہا کہ  صوبائی حکومت نے دوسرا لیٹر بھیجا، ابھی تک اس پر بھی ہائیکورٹ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ایا، ہمیں ہائیکورٹ کے جواب کا انتظار ہے، ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی کے حوالے سے تمام حقائق عوام کے سامنے آجائے، پشاور ہائیکورٹ ہمیں کوئی جواب دیں تو اس کے بعد صوبائی حکومت آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن قیام ہائیکورٹ کو کے حوالے سے قیام کی کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی، ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب

—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اور  دیگر سے جواب طلب کر لیا۔

عدالتِ عالیہ میں قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی صرف کابینہ ہی کر سکتی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ، نیب رولز سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب

کراچی سندھ ہائیکورٹ نے نیب تحقیقات، طریقہ کار کے...

سندھ ہائی کورٹ نے اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی حکومت کا 9 مئی واقعات کے حوالے سے کمیشن کے قیام کی یادہانی کے لئے پشاور ہائی کورٹ کو خط
  • کے پی حکومت کا 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکورٹ کو دوبارہ خط
  • عوام کو 10 ہزار روپے کیش دینے کے حوالے سے اہم خبر آگئی
  • پشاور؛ صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت اربوں روپے جاری کردیے
  • رمضان میں عوام کو 10 ہزار روپے کیش دینے کے حوالے سے اہم خبر
  • مشال یوسفزئی کی بانی سے ملاقات روکنے کے خلاف کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاکلرک کو اڈیالہ جیل بھجوانے کیلئے کمیشن مقرر کردیا 
  • لاہور ہائیکورٹ نے ایکس کی بندش پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا
  • قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی، ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب
  • چیف جسٹس نے 5 جوڈیشل افسروں کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں