جنگ کے خاتمے کیلئے پیوٹن اور زیلنسکی کو بیٹھ کر بات کرنا ہوگی، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور روس کے ولادیمیر پیوٹن کو آپس میں مل کر بیٹھنا ہوگا۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر پیوٹن اور صدر زیلنسکی کو آپس میں بیٹھ کر بات کرنا ہوگی کیونکہ ہم لاکھوں لوگوں کا قتل عام بند کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے یوکرین جلد ہی ایک معاہدے پر دستخط کرے گا جس کے تحت امریکا کو یوکرین کے معدنی ذخائر تک رسائی حاصل ہوگی۔ٹرمپ نے یوکرین کے بارے میں کہا کہ وہ ہر لحاظ سے بہت بہادر ہیں لیکن ہم ایک ایسے ملک پر اپنا خزانہ خرچ کر رہے ہیں جو ہم سے بہت، بہت دور ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھروں پر بیٹھ جائیں، صدر پی ٹی آئی کے پی
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھر چلے جائیں، پارٹی میں گروپ بندی ہے مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرک میں جنوبی ریجن کنونشن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا، اگر وہ آج باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکن گھروں میں بیٹھ جائیں اور نہ ڈرنے والے ہی نکلیں، پارٹی میں پارلیمنٹرین اور تنظیمی عہدیدار الگ الگ ہونے چاہییں، آج اگر بانی پی ٹی آئی جیل میں نہ ہوتے تو صوبائی صدارت کسی صورت قبول نہ کرتا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر میں یونین کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکتا، آج جو وزیر، ایم این ایز اور ایم پی ایز بنے ہیں اُن سب کو بانی کے نام پر ووٹ ملے ہیں، پارٹی میں گروپ بندی ضرور ہے مگر ہم سیاسی غلام نہیں، کوئی چاہے کتنے ہی دھڑے کیوں نہ بنائیں پی ٹی آئی کو فرق نہیں پڑے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جو بھی کرپشن کرے گا، چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کا راستہ روکوں گا۔