2025-04-03@10:54:40 GMT
تلاش کی گنتی: 16721

«قومی خودمختاری»:

    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اپریل 2025)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ایک ٹولہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کیلئے تمام حدیں پار کر گیا، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کرنے والے خوشی سے مرے جارہے تھے کہ پاکستان اب دیوالیہ ہوکر رہے گا مگر ایسا نہ ہوا، اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہی لوگ تھے جنہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور اسے توڑا۔پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے جو دن رات کوششیں کی گئیں اس میں روڑے اٹکائے گئے اور ایک وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو خطوط بھی لکھے۔ معاشی استحکام کی راہ میں پہاڑ جیسی رکاوٹیں کھڑی...
    چینی افواج کی تائیوان کے ارد گرد حالیہ مشق ایک ضروری اور  انصاف پر مبنی عمل ہے، تائیوان امور کے دفتر  کی ترجمان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیئن نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ ایک نامہ نگار نے پوچھا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی تھیٹر کمانڈ نے حال ہی میں تائیوان جزیرے کے اردگرد مشترکہ فوجی مشقیں کی ہیں۔ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اقدام “آبنائے تائیوان کے تناؤ کو بڑھاتا ہے، علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے”۔ ادھر امریکی وائٹ ہاؤس کے...
    امریکی یکطرفہ ٹیرف کے خلاف اپنے تجارتی حقوق کے تحفظ کے لیےسخت جوابی اقدامات اٹھائیں گے،چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی  وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ ٹیرف کے اعلان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  چین اس فیصلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سختی سے جوابی اقدامات اٹھائے گا۔جمعرات کے روز ان کا کہنا تھا کہ  امریکہ کا دعویٰ ہے کہ وہ بین الاقوامی تجارت میں نقصان اٹھا رہا ہے ، اور یوں بظاہر “مساوات” کے نام پر اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف بڑھا رہا ہے۔ یہ اقدام گزشتہ کئی سالوں کے کثیرالجہتی تجارتی مذاکرات...
    پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ بشریٰ انصاری کو نہیں جانتے۔ ڈکی بھائی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ دوران شو میزبان نے ڈکی بھائی کو بشریٰ انصاری کا کلپ سنوایا جس میں انہوں نے یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پتہ نہیں کون سی مخلوق ہیں۔ یہ کلپ سننے کے بعد ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ میں بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا، مجھے ان کے بس چہرے سے معلوم ہے کہ یہ اداکارہ ہیں۔ ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ اداکار صرف احساسِ کمتری کا شکار...
    پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران لگے ایک تھپڑ نے ان کی سماعت کو مستقل طور پر متاثر کردیا ہے۔ مدیحہ امام عید کے موقع پر ایک ٹی وی شو میں شریک تھیں، جہاں انھوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ساتھی اداکار کے تھپڑ مارنے کے باعث ان کی سماعت متاثر ہوئی اور اب وہ ایک کان سے کم سنتی ہیں۔ شو پر موجود ان کے ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’یہ سچ ہے، مدیحہ کے ساتھ یہ ایک سیٹ پر ہوا تھا۔‘‘ مدیحہ امام نے وضاحت کی کہ وہ مکمل طور پر بہری نہیں ہوئی ہیں،...
    ایتھنز: یونان میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 23 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق، حادثہ لیسبوس جزیرے کے قریب پیش آیا، جہاں 31 افراد سوار تھے۔ کشتی کو حادثہ کیسے پیش آیا، اس کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سمندر سے 23 افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق، ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ یہ حادثہ ایک بار پھر یورپ میں غیر قانونی مہاجرت کے بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک سے امریکہ میں درآمد ہونے والی اشیا پر نئے ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اعلان کیا کہ تمام ممالک پر کم سے کم 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا تاکہ امریکی معیشت کی بحالی میں مدد مل سکے۔ یہ نئی شرح تقریباً 100 ممالک کو متاثر کرے گی، جن میں سے 60 ممالک کو زیادہ درآمدی ٹیکس کا سامنا کرنا ہو گا۔ اپنے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکہ درآمد کی جانے والی غیرملکی کاروں پر بھی 25 فیصد ٹیرف عائد کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔نجی چینل کے مطابق اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے پیکیج کے اعلان کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب کے شرکا اور قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج اللہ پاک کے شکرگزار ہیں کہ میاں نواز شریف کا وہ وعدہ پورا ہوا، جس میں ہم نے اپنے منشور میں کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کو موقع دیا تو رفتہ رفتہ معیشت کی صورت حال بہتر ہوگی، اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان کے سر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے  کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے دن رات کوششیں کی گئیں، معیشت میں بنیادی استحکام آ چکا ہے،آرمی چیف اور ان کے رفقا کا معاشی استحکام کیلئے بھرپور تعاون رہا۔ اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  شہبازشریف نے کہاکہ حکومت سنبھالی تو ملک پر ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی تھی،حکومت سنبھالی تو ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،ملک میں عدم استحکام عروج پر تھا،آئی ایم ایف بات سننے کو تیار نہیں تھا، کاروباری حضرات ، پوری قوم خوفزدہ تھی کہ حالات کس کروٹ بیٹھیں گے،ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا...
    امریکانے پاکستان،چین،متحدہ عرب امارات سمیت آٹھ ممالک کی70کمپنیوں پربرآمدی پابندیاں عائدکی ہیں۔جن میں19پاکستانی،42 چینی اور4متحدہ عرب امارات سمیت ایران، فرانس،افریقہ،سینیگال اوربرطانیہ کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔یہ پابندیاں مختلف وجوہات کی بناپرلگائی گئی ہیں،جن میں قومی سلامتی، جوہری اوربیلسٹک میزائل پروگرامزمیں مبینہ شمولیت اوردیگرامورشامل ہیں۔امریکی حکومت کادعویٰ ہے کہ یہ کمپنیاں امریکاکی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی کام کررہی ہیں۔ یادرہے کہ ایساپہلی بارنہیں کہ امریکانے پاکستان سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں کو’’قومی سلامتی کے لئے خطرہ‘‘قراردیتے ہوئے ان پرپابندیاں عائد کی ہوں۔ اس سے قبل2018 میں بھی امریکانے پاکستان کی 7 ایسی انجینئرنگ کمپنیوں کو جوہری آلات کی تجارت میں ملوث قراردیکرسخت نگرانی کی فہرست میں شامل کیا تھا۔اس کے بعد دسمبر2021ء میں بھی امریکی انتظامیہ نے...
    جب سے ٹرمپ نے امریکی صدارت سنبھالی ہے دنیا حیرت انگیز تبدیلیوں سے گزر رہی ہے ۔ حلیف و حریف کی پرواہ کئے بغیر وہ نئی نئی پالیسیوں کا دھڑا دھڑ اعلان کئے جا رہا ہے ۔ کسی قریبی اتحادی کو ناراض اور کسی پرانے مخالف کو قریب لانے کے اقدامات لے رہا ہے ۔ جیسے اچانک افغانستان میں طالبان کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات کر کے اس نے ایک بار پھر یہاں امریکی فوج کا اڈا قائم کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ اس نے پورے خطے میں ارتعاش اور تشویش کو جنم دیا ہے ۔ آئیں جائزہ لیتے ہیں کہ ایسی پیشرفت کا خطے پر عمومی اور ایران اور پاکستان پر خصوصی طور پر کیا اثرات ہوں...
    شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا، ترجمان کے مطابق دریافت ضلع ہنگو کے فارمیشن سمپوام کنویں سے ہوئی۔ ابتدائی تخمینے میں یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس مل سکے گی۔اعلامیہ ماڑی پیٹرولیم کے مطابق نئی دریافت سے یومیہ 122بیرل خام تیل حاصل ہوگا، کمپنی کی تیل و گیس دریافت کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے۔
    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 اسلام آباد میں 8 اور 9 اپریل کو منعقد ہوگا۔ ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) کے مطابق پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں کی آمد متوقع ہے۔ حکومت کی نئی منرل پالیسی 2025 سے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ریکوڈک منصوبے سے 2028 تک سونے اور تانبے کی پیداوار کی توقع ہے۔ پاکستان کی  معدنی برآمدات سالانہ 2.8 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔
    سنا ہے وزیر اعظم آج حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، وزیراعظم 65روپے یونٹ بجلی پیدا کر کے چھ روپے سستی رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہریں قومی منصوبہ نہیں یہاں تماشا لگایا جا رہا ہے۔ کراچی۔گمبٹ اور دیگر ہسپتالوں میں پنجاب سے لوگ علاج کرا رھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 65 روپے یونٹ بجلی پیدا کر کے 6 روپے کمی کی جا رہی ہے، کسان تباہ ہو گا تو ملک تباہی ہو گا۔یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے وزیر اعظم آج حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، ملکی معیشٹ جو کھڑا کرنا ہے تو ایگرو بیسڈ اکانومی لانا پڑیگی، کپاس...
    — فائل فوٹو   کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی بدستور معطل ہے۔ ریلوے حکام نے31 مارچ سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عمران حیات کی جانب سے 29 مارچ کو کیا گیا تھا لیکن 4 روز بعد بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کی روانگی نہیں ہو سکی۔ بولان میل کی کوئٹہ تا کراچی روزانہ روانگی شروع نہ ہو سکیبلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے پاکستان کے معاشی حب کراچی کے لیے بولان میل کی روزانہ روانگی نہیں ہوسکی۔ کوئٹہ، کراچی شاہراہ بھی بی این پی کے دھرنے کے باعث 1 ہفتے سے بند ہے۔ اس صورتِ حال میں...
    ملیحہ لودھی—فائل فوٹو امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اضافی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے منفی ہے۔امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، مزید ٹیرف بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات امریکا میں مہنگی ہو جائیں گی۔ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکا ٹیرف عائد کرے یا نہیں کرے، پاکستان کو اپنی ایکسپورٹس بہتر کرنا ہوں گی، ٹیرف عائد کرنے سے تجارتی جنگ شروع ہو جائے گی۔ بھارتی وزیرِ خارجہ کے آنے سے تعلقات میں خاص فرق نہیں پڑیگا: ملیحہ لودھی سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ کے پاکستان...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ، انضمام الحق، وقار یونس اور مصباح الحق کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آج رات ایک شاندار عشائیہ تھا جس کی میزبانی رمیز راجہ نے کی، ساتھ انہوں نے لکھا کہ شکریہ بھابھی بہترین انتظامات اور مہمان نوازی کے لیے۔ یہ بھی پڑھیں: ’کسی کھلاڑی پر ذاتی تنقید نہیں کی‘، 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں پر تنقید سے متعلق محمد حفیظ کی وضاحت یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے رمیز راجہ کے ساتھ اختلافات ختم ہو...
    بھارتی شہر حیدرآباد کے رکنِ پارلیمان اسد الدین اویسی نے بھارتی لوک سبھا سے منظوری کے لیے پیش ہونے والا متنازع وقف ترمیمی بل احتجاجاً پھاڑ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی لوک سبھا میں گزشتہ روز بحث و مباحثے کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے پیش کیا گیا متنازع وقف ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت نے گزشتہ روز وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کا مقصد وقف املاک کے نظم و نسق کو خامیوں سے پاک کرنا ہے جبکہ حزبِ اختلاف اسے وقف املاک کو ہڑپنے کی حکومتی سازش قرار دے رہی ہے۔ بھارتی حزبِ اختلاف نے مذکورہ بل...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں داخل ہونے والی تمام غیر ملکی مصنوعات پر کم از کم 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان پر29 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان 58 فیصد ٹیرف وصول کرتا ہے ہم پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔ وی نیوز نے معاشی ماہرین سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے سے پاکستانی برآمدات پر کیا اثر پڑے گا؟ اور پاکستان سے امریکا کو کون سی اشیا برآمد کی جاتی ہیں؟ ماہر معیشت ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا اس وقت تجارتی حجم 7 ارب ڈالر کا ہے...
    ماڑی پیٹرولیم نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ابتدائی تخمینے میں وزیرستان بلاک سے یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔ اعلامیے کے مطابق نئی دریافت سے یومیہ 122 بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماڑی پیٹرولیم نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ابتدائی تخمینے میں وزیرستان بلاک سے یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔ اعلامیے کے مطابق نئی دریافت سے یومیہ 122 بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ماڑی انرجیز نے فروری اور مارچ میں وزیرستان سے گیس اورتیل کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ ماڑی انرجیز نے اپنے اعلامیہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو دنیا بھر کے ممالک پر جوابی محصولات کا اعلان کرتے ہوئے اسے امریکہ کے لیے 'لبریشن ڈے' یا آزادی کا دن قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا،’’یہ ہماری آزادی کا اعلان ہے۔ امریکہ کی صنعت دوبارہ جنم لے رہی ہے۔‘‘ ٹرمپ کے بقول، ان کا منصوبہ ''امریکہ کو دوبارہ دولت مند‘‘ بنائے گا۔ نئے امریکی محصولات سے عالمی تجارتی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ انہوں نے نئے ٹیرف کے منصوبے کو ''معاشی آزادی کا اعلان‘‘ اور ''خوشحالی کی نوید‘‘ قرار دیا۔ ٹرمپ نے اس تقریب میں ایک فہرست دکھائی جس میں ان ممالک کے نام...
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کر گئے۔ فاروق حمید کی عمر 80 برس تھی، انہوں نے 1 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 43 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جس میں انہوں نے 111 وکٹیں حاصل کیں۔ فاروق حمید نے 1964ء میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ فاسٹ بولر فاروق حمید کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باعث کنکشن کا شکار ہونیوالے حارث رؤف کی حالت میں بہتری آنے لگی۔ رپورٹس کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگنے کے سبب باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے تھے۔ جس کے باعث انکی جگہ نسیم شاہ نے بطور متبادل بیٹنگ کی تھی۔ مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حارث رؤف کی طبعیت اب بہتر ہے اور بغیر کسی مشکل کے ٹیم کے ہمراہ سفر کیا جبکہ دوبارہ درد اور کنکشن کی شکایت نہیں کی۔...
    3 اپریل 2012ء کو چلاس کے مقام پر اسکردو جانے والی بسوں کو اسلحہ بردار دہشتگردوں نے دن دیہاڑے روک کر مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھ دیکھ ایک درجن کے قریب شیعہ مسافروں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ سانحہ چلاس کو 13 برس بیت گئے۔ 10 سے زائد مومنین کو چلاس کے مقام پر بسوں سے اتار کر اور شناختی کارڈ چیک کر کے بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا تھا، اس دہشتگردی کے مجرمان تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 3 اپریل 2012ء کو چلاس کے مقام پر اسکردو جانے والی بسوں کو اسلحہ بردار دہشتگردوں نے دن دیہاڑے روک کر مسافروں...
    آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے حتمی مراحل میں داخل WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے 26 اور 27 اپریل کو پاکستان کے دورے کا امکان ہے، جس دوران مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کے معاہدے کیے جائیں گے۔ مزید برآں، آذربائیجان کے وزیر برائے اکانومی میکائیل جباروف اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق، ان کا 8 اپریل کو دورہ متوقع ہے، جس دوران مختلف اقتصادی اور تجارتی منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ سرمایہ کاری کے ممکنہ منصوبوں میں پیٹرولیم، بنیادی ڈھانچے،...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ کوالیفائرز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ 6 ملکی ایونٹ کی میزبانی نو اپریل سے پاکستان کررہاہے۔آئی سی سی کی طرف سے اعلان کردہ میچ آفیشلز میں پاکستان کے فیصل خان آفریدی اور سلیمہ امتیاز امپائرنگ پینل میں شامل ہیں۔ میچ آفیشلز میں 10 امپائرز کے علاوہ 3 ریفریز کو رکھا گیا ہے، پاکستان کے علی نقوی میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ان کے ساتھ شاندرے فرٹز اور ٹروڈی اینڈرسن میچ ریفریز پینل میں شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر؛ فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں ویسٹ انڈیز، بنگلادیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اورپاکستان کی ویمنز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مزید...
    عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں بطور مستقل مندوب چارج سنبھال لیا۔ رپورٹ کے مطابق منیر اکرم نے 30 مارچ کو مدت مکمل ہونے پر چارج چھوڑ دیا تھا۔ عاصم افتخار گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بطور قائم مقام مندوب اپنی ذمے داریاں سر انجام دے رہے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کے سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب، منیر اکرم کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ان کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ نئے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا بھی پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ بھی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کے دورے پر آئے گا۔ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس سے قبل بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلئے آئی ایم ایف...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ملک میں بنیادی افراط زر اب بھی 8 فیصد سے اوپر ہے جبکہ نااہل حکومت مہنگائی میں کمی کا جشن منا رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی مہنگائی اور معیشت بارے ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این اور پی ڈی ایم کی معاشی ویژن ہمیشہ کی طرح فرسودہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ پی ایم ایل این نجی شعبے والے افراد کو کابینہ میں شامل کرتے پھر وہی حالات رہتے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ کوئی حکمت عملی نہیں پرانے خیالات کے مالک اسحاق ڈار اور احسن اقبال پی ایم ایل این کی بقا کی قیادت کر رہے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ میں تعینات سابق پاکستانی مندوب اور سفارتکار ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، امریکی ٹیرف سے دنیا میں تجارتی جنگ شروع ہو جائے گی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، چین اور ترکیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو 9 اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔اس معاملے پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، مزید...
    لاہور (ڈیلی پاکستان  آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت دی ہے کہ بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بڑے بھائی کا کردار ادا کرے اور ہر ممکن مدد فراہم کرے۔انہوں نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور بلوچستان کے حالات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے انہیں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ہونے والی تفصیلی گفتگو پر بھی بریفنگ دی اور اہم امور پر مشاورت کی۔ جنگل میں آگ لگانے، درختوں...
    سفیر عاصم افتخار احمد نے آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اپنی اسناد پیش کیں اور پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ملاقات کے دوران، سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے منشور اور کثیرالجہتی سفارت کاری کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ سیکریٹری جنرل گوتریس نے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کامیاب سفارتی مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عاصم افتخار نے منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جنہوں نے 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل ہونے پر پاکستان کے مستقل مندوب کے عہدے سے سبکدوشی اختیار کی۔ عاصم افتخار احمد نے 1993 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے نیپئر میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 73 رنز جبکہ ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 84 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔ پاکستان ٹیم محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، نسیم شاہ، امام الحق، سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق اور حارث رؤف شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے اور انہیں ڈیرل مچل، جیکب ڈفی، ول ینگ، ول اوروک جیسے تجربہ کار...
    تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبرسامنے آئی ہے جہاں شمالی وزیرستان میں ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں اسپن وام ون کنویں سے تیسری جگہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔   ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  اسپن وام-1 ہنگو فارمیشن سے 32/64"  قطر کی پائپ لائن میں 122 بیرل یومیہ تیل اور 23.85 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا بہاو دیکھاگیا ہے- ماڑی انرجیز نے کہا کہ سپنوام-1 سے تیل وگیس کی مزید دریافت کے لئے کام جاری ہے، وزیرستان بلاک میں ماڑی، اوجی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم کام کررہی ہیں۔ ایم ڈی، سی ای او ماڑی انرجیز فہیم حیدر نے کہا کہ آپریشنز میں تعاون فراہم کرنے پر...
    ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 26-2025ء کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کے دورے پر آئے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوران وائرل ویڈیوز میں پُراسرا خاتون کیساتھ شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون لب کشائی کردی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے دوران وائرل ہوئی ویڈیوز و تصاویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام سوفی شائن ہے، جنکا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔ گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں اینکر نے پوچھا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے اور انکا نام کیا ہے؟ جس پر شیکھر دھون نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے لیکن نام لینے سے انکار کردیا۔ انکا کا کہنا تھا کہ کیمرے میں سب سے خوبصورت لڑکی میری گرل فرینڈ ہے، بعدازاں کیمرہ ایک ایسی خاتون پر فوکس کرتا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کیلئے آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ اگلے ایڈیشن کے ترانے کیلئے معروف گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا ہے جن میں ابرارالحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم شامل ہیں۔ گزشتہ روز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے گانے کو ریلیز کیا گیا تاہم شائقین کی جانب وہ پذیرائی نہیں ملی۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل انتھم کو زیادہ پسند نہیں کیا تاہم گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران فیس بُک پر 10 لاکھ جبکہ یوٹیوب پر محض 3 لاکھ افراد نے گانے کو سُنا ہے، اسکے علاوہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وینیوز الگ ہیں۔ ادھر کئی فینز نے گلوکار علی ظفر کے...
    اداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین کی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزار سکتے ہیں۔ حال ہی میں شہریار منور احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ دوران گفتگو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شہریار نے بتایا کہ ان کی ماہین صدیقی سے پہلی ملاقات 4 سے 5 سال قبل ہدایتکار عاصم رضا کے گھر ہوئی تھی جس کے بعد وہ بس دوست تھے۔ شہریار منور کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال قبل وہ ماہین صدیقی کے ساتھ سنڈے کافی پر گئے اور وہ کافی کب ڈنر میں...
    — فائل فوٹو شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔اس حوالے سے ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تخمینے میں وزیرستان بلاک سے یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 122بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کے دخائر دریافتماری انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ ماہ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق...
    نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے بغیر کسی مشکل کے ٹیم کے ہمراہ سفر کیا اور انہوں نے کنکشن کی دوبارہ شکایت نہیں کی۔ واضح رہے کہ حارث رؤف کو گزشتہ روز میچ میں گیند ہیلمٹ پر لگی تھی اور وہ کنکشن کی وجہ سے بیٹنگ جاری نہیں رکھ سکے تھے۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ Post Views: 1
    ٹرمپ انتظامیہ کا یوٹرن: پاکستان سمیت 40 سے زائد ممالک پر ویزا پابندیاں روک دی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت 40 سے زائد ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیوں کے نفاذ کو روک دیا۔ یہ فیصلہ امریکی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سفری اسکریننگ کی جانچ کے بعد سامنے آیا۔ یہ متنازع سفری پابندی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو جاری کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت تجویز کی گئی تھی، جس کا مقصد امریکہ کو دہشت گردی اور سیکیورٹی خدشات سے محفوظ بنانا تھا۔ تاہم، انتظامیہ کی مقرر کردہ 21 مارچ کی ڈیڈ لائن خاموشی سے گزر گئی، اور بعد میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ...
    کراچی: عید الفطر کی تعطیلات ختم ہو گئیں تاہم تعلیمی ادارے آج بھی بند ہیں جب کہ صوبے میں کل تعطیل ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں عید الفطر کی تعطیلات بدھ کے روز ختم ہو گئیں، جس کے بعد آج تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا آغاز ہونا تھا تاہم تعلیمی ادارے آج بھی کھل نہ سکے۔ شہر قائد میں نجی و سرکاری اسکولز اور کالجز آج بند ہیں اور کھلنے والے چند اسکولز و کالجز میں طلبہ غائب ہیں۔ اسی طرح چند اساتذہ اور عملے کے ارکان حاضر ہوئے، تاہم بیشتر  اساتذہ اور عملہ آج  بھی چھٹی پر ہے۔ دریں اثنا سندھ حکومت نے کل سابق وزیرعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کے دورے پر آئے گا۔ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس سے قبل بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے آئی...
    کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسم گرم ہونے لگا، تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔ تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، سبی اور نوکنڈی میں 37، گوادر میں 35، جیونی میں 34، کوئٹہ میں 28 اور قلات میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، تاہم جنوبی اضلاع میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ Post Views: 1
    تقریب میں شرکت پر نئے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا بھی پرتپاک استقبال کیا گیا، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھالتے ہوئے کہا کہ وہ منیر اکرم کی بطور سفیر خدمات کو ہمیشہ سراہتے رہیں گے اور ان کے کام سے حاصل کردہ تجربات کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے اقوام متحدہ میں سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب منیر اکرم کے اعزاز میں پروقار الوداعی استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔ استقبالیہ میں مستقل مندوب منیر اکرم کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عاصم افتخار کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، عاصم افتخار نے یو این منشور، کثیر الجہتی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنی اسناد پیش کر دیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عاصم افتخار کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، عاصم افتخار نے یو این منشور، کثیر الجہتی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ واضح رہے کہ سفیر عاصم افتخار نے منیر اکرم کی مدت پوری ہونے پر پاکستان کے مستقل...
    علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس موقع پر مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار اور ڈاکٹر ماہرنگ سمیت دیگر کی رہائی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل کے دھرنے میں شرکت کرتے ہوئے مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں بدترین سکیورٹی صورتحال کے باوجود، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے مستونگ دھرنے میں شرکت کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ صوبے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔ ‏رہنماؤں نے اپنے خطاب میں ماہرنگ بلوچ سمیت...
    سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا، انہوں نے اپنی سفارتی اسناد سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پیش کردیں۔ ملاقات کے دوران، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے منشور اور کثیر الجہتی سفارت کاری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سفیر عاصم کو ان کے نئے منصب پر مبارکباد دی اور ان کی کامیاب مدتِ ملازمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جو 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے...
    ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ اپوزیشن حالات بہتر کرسکتی ہے تو مذاکراتی کمیٹی کے سربراہی اپوزیشن یا ڈاکٹر مالک بلوچ کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ شاہد رند نے پریس کانفرنس سے خطاب میں اعلان کیا کہ ڈائیلاگ کے لیے فورمز موجود ہیں ، لیکن بی این پی صوبائی اسمبلی اور محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں آنے کو تیار نہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے بی این پی کے لانگ مارچ کو کوئٹہ آنے سے روکنے کے فیصلے پر جواب دیا کہ سیکیورٹی تھریٹ کی بنا پر کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ بی این پی لانگ مارچ کے موقع پر کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کا خطرہ...
    امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال کا ردِعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ الزام تراشی جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کی عادت بن چکی ہے، عوام کو گمراہ کرنا اور حقائق مسخ کرنا جماعتِ اسلامی کی روایت ہے۔ سمعتا افضال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے قیام سے تمام فیصلے جمہوری انداز میں کرتی آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام ایسے فیصلے کرنے کا حق رکھتے ہیں جو عوامی مفاد میں ہوں۔ Post Views: 1
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے مخصوص لوگوں کی ملاقات پر سوالات اٹھادیئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے ملاقات کی تھی، علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے پہلی ملاقات تھی۔  علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے مخصوص لوگوں کی ملاقات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملنے نہیں دیا گیا، دوسرے کیسے مل رہے ہیں؟انھوں نے مزید  کہا کہ جیل حکام نے کہا تھا عید...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد آج پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 38 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 845 پر آ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 873 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ عید سے قبل کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 806 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ Post Views: 1
    ٹرمپ نے غریب ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جوابی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے اور خطاب میں کہا کہ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کیلئے اچھا ہوگا، آج کا دن امریکی تاریخ کے اہم دنوں میں سے ایک ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آج ہماری اقتصادی آزادی کا دن ہے، ٹیرف سے حاصل رقم اپنے قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال کریں گے، برسوں امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا گیا، دوسری قومیں طاقتوربن گئیں، اب امریکا...
    کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک کی درآمدی مصنوعات پر کم ازکم 10 فیصد ٹیکس عائد کردیا ، 25 ممالک پر جوابی ٹیرف لگادیا۔ پاکستان پر 29 فیصد اور بھارت پر 26 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔ انہوں نے چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد ،یورپی یونین پر 20 فیصد ، اسرائیل پر 17 فیصد اور برطانیہ، برازیل اور سنگاپور پر 10 ، 10 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا پر 49 فیصد، جنوبی افریقا پر 30 فیصد، انڈونیشیا پر 32 فیصد، ویتنام پر 46 فیصد، تائیوان پر 32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد لگادیا گیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج پاکستانی قوم سے خطاب میں انشا ء اللہ خوشخبری سنائیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ 2022 سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہو گا، مسلم لیگ ن اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ تعمیرو ترقی اور معاشی بحالی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا، پاکستان زندہ باد۔  مزید :
    سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ مینٹورز کے پاس 5 ڈومیسٹک ٹیمز ہیں، جو 4 ڈے، ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھلیں گی۔ اس کے علاوہ ویمن کرکٹ ٹیم اور انڈر 19 کرکٹ ٹیم بھی مینٹور کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ ہمارے پاس ہائی پرفارمنس سینٹرز بھی ہیں، جہاں پلیئرز ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے۔ لوگ 50 لاکھ پر رو رہے ہیں جو ٹیکس کاٹ کر 14 سے 15 ہزار ڈالرز (36 سے 38 لاکھ روپے) بنتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ثنا جاوید کو سالگرہ پر شعیب ملک نے کیا گفٹ دیا؟ نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے 5 مینٹورز 3 ہزار سے زائد انٹرنیشنل میچز میں ملک کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی انٹرپارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد کیے گئے ہیں،یہ فیصلہ چیئرمین سینیٹ کے حالیہ کامیاب دورے ملائیشیا کے دوران کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی پاکستان کے عالمی سطح پر بڑھتے اثرو رسوخ کی علامت ہے،اس موقع پریوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ انٹرپارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس صرف تقریب نہیں ویژنری اقدام ہے۔ موسمیاتی تبدیلی،اقتصادی عدم مساوات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کریں گے،پانی کی قلت پر شراکت داری اور تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ حکومت کودی گئی ڈیڈ لائن ختم، اخترمینگل کا مستونگ سے کوئٹہ کیجانب لانگ مارچ کا اعلان انٹرپارلیمنٹری یونین جیسے فورمز نے...
    اسلام آ باد: پاکستان کی زرعی برآمدات میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے ذریعے تیزی دیکھنے کو ملی ہے جس سے عالمی منڈیوں تک رسائی آسان ہوئی ہے۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات میں 179 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جو عالمی مارکیٹ میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے بونا راست منصوبہ شروع 2025 کے پہلے دو ماہ میں 22,740 میٹرک ٹن تل چین کو برآمد کیے گئے ہیں، جو زرعی شعبے کے فروغ اور ملکی معیشت کو استحکام دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ زرعی پیداوار میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان آج (بروز جمعرات) متوقع ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف آج اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں کابینہ کے اراکین سمیت 336 بزنس ٹائیکون موجود ہوں گے جب کہ اس دوران شہباز شریف پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے ۔ واضح رہےکہ اس سے قبل آئی ایم ایف نے حکومتی درخواست پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے کمی کی منظوری دی تھی جس کے بعد حکومت نے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔  ٹرمپ نے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت سندھ نے 4 اپریل بروز جمعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور مقامی کونسلیں بند رہیں گی۔ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی گڑھی خدا بخش میں تعزیتی اجتماع منعقد کرے گی، جس میں ملک بھر سے کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی...
    انسان اخلاقی وجود ہے۔ اس اخلاقی وجود کو سماج کی صورت رہنا تھا سو بہتر سماج کی تشکیل ہی اس کی سب سے بڑی سرگرمی رہی۔ یہ اچھی طرح جانتا ہے کہ سماج جتنا بہتر ہوگا باہمی بود و باش اتنی ہی راحت بھری ہوگی۔ اس کی پہلی اجتماعی اکائی اس کی فیملی ہے۔  یہی وہ مقام ہے جہاں سے اس کے اخلاقی سفر کا آغاز ہوتا ہے، جہاں سے اس کے کلچر کی تشکیل ہوتی ہے، جہاں سے اس کے ڈسپلن کی بنیاد پڑتی ہے۔  یہی اکائی پھیلی تو قبیلہ وجود میں آگیا۔ قبیلے نے بھی پھیلاؤ اختیار کیا تو قوم وجود میں آگئی۔ قوم اور اس کے ذیلی قبیلے۔ مثلا عرب قوم اور اس کے ذیلی قبیلے۔اور یہ...
     رقبے کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا اور آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ بلوچستان یوں تو قدرتی وسائل، معدنیاتی دولت، گہرے گرم سمندر سمیت کئی نعمتوں سے مالا مال ہے مگر اس سب کچھ کے باوجود صوبہ ترقی کے تناسب میں ملک کا سب سے پست صوبہ تصور کیا جاتا ہے۔ صوبے میں بجلی، پانی، گیس جیسی بنیادی سہولیات 21ویں صدی میں بھی ایک خواب کی مانند ہیں جبکہ تعلیم، صحت، روزگار، انفرا سٹرکچر، صنعتیں اور کاشت کاری جیسی اہم ضروریات صرف نام کی حد تک ہیں۔ ستم بالائے ستم صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال انسانوں سے جینے تک کا بنیادی حق چھین رہی ہے۔ ایسے میں یہ جاننا بہت ضروری ہے...
    سنہ 2021 میں افغانستان سے اپنا بوریا بستر لپیٹنے وقت امریکا اربوں ڈالر کے اپنے جنگی ہتھیار بشمول متعدد طیارے اور بلیک ہاکس ہیلی کاپٹرز اسی سرزمین پر چھوڑگیا تھا اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہ سامان حرب واپس لینا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکا کو مطلوب دہشتگرد کیسے پکڑا؟ جہاں تک اپنے ہتھیار اور جہاز  و ہیلی کاپٹرز افغانستان میں ہی چھوڑ کر جانے کا سوال ہے تو اس وقت امریکا کی جانب سے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ وہ سامان اور جہاز ملک میں ہر شہر پر اپنا قبضہ جماتے ہوئے تیزی سے کابل کی جانب بڑھتے طالبان سے نمٹنے کے لیے افغان فوج کے کام آئیں گے جبکہ اس وقت ایک رائے یہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ...
    اسلام آباد (آئی این پی+ این این آئی) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اپنے تہنیتی پیغام میں اپنی اور برطانوی ہائی کمشن کی جانب سے تمام مسلمانوں کی عید کی مبارک باد دی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ عید کا دن اپنی فیملی، پیاروں کے ساتھ خوشی منانے کا دن ہے جیسا کہ ہم اس وقت ایک بہت ہی چیلنجنگ دور سے گزر رہے ہیں۔ سب کو عیدمبارک! اسی طرح پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے اپنے عیدالفطر...
    اسلام آباد +سیالکوٹ(خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک فتنہ جسے محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ اپنے آبائی حلقے سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی  مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے واگزار کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر چاہتا ہوں کہ سیاسی گفتگو نہ کروں ، جب سیاسی گفتگو ہو تو اس میں پھر تلخیاں آتی ہیں، عید کا تہوار محبت کا پیغام دیتا ہے، مسلم امہ اس روز بھائی چارے...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ کاٹلنگ آپریشن میں 17 خارجی ہلاک ہوئے، کسی عام شہری کو نقصان نہیں کوئی پہنچا، کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کاٹلنگ آپریشن میں 17 خارجی ہلاک ہوئے، کسی عام شہری کو نقصان نہیں پہنچا، اور کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا بلکہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔عطا تارڑ نے ایکس پر لکھا کہ آپریشن کی جگہ سے قریبی آبادیاں 6 سے 9 کلومیٹر دور تھیں، وہاں کوئی سولین گھر موجود نہیں تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ مقامی جرگے میں کچھ افراد نے خارجیوں کو سہولت فراہم کرنے...
    نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب، منیر اکرم کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ان کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ نئے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا بھی پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں کی سرپرستی کر رہا ہے، منیر اکرم سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھالتے ہوئے کہا کہ وہ منیر اکرم کی بطور سفیر خدمات کو ہمیشہ سراہتے رہیں گے اور...
      رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ بات کرنے کا اختیار نہیں تھا، وہ ’پیغام رساں‘ تھے اور ان کے پاس کوئی پاور نہیں تھی، اختر مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل آج (جمعرات) کو احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے جبکہ رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف ان کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ہو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی وفد...
      غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئی۔ پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے جس کے بعد حکومت نے 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار902 ہوگئی۔حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ڈیڈلائن گزرنے کے بعد اب سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ایک سرکاری عہدیدار نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ ڈیڈ...
    مولانا فضل الرحمن زیرک سیاستدان ہیں اور وہ کسی انتشار کا حصہ نہیں بنیں گے پی ٹی آئی چاہے تو قومی اسمبلی کا سیکیورٹی اجلاس دوبارہ بلا سکتے ہیں، رانا تنویر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی چاہے تو قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلا سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اس لیے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، جبکہ سیاسی استحکام آجائے تو پاکستان بہت ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بانی...
    ماہرنگ اور پختون خواہ کے لوگوں کو دہشت گرد نہیں کہتے، انہیں دہشت گردی کی مذمت کرنی چاہیے بلوچستان کی ترقی کا ہر مطالبہ پورا کیا جائیگا، جوآئین اور قانون تسلیم کرتے ہیں ان کی بات مانیں گے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان نے کہاہے کہ بے گناہ معصوم شہریوں کو شہید کرنا، ٹرین کو یرغمال بنانا اور بسوں سے لوگوں کو عام شہریوں کو اتار کرشناخت کر کے قتل کرنا کسی طور پر قبول نہیں،ماہرنگ بلوچ اور خیبر پختون خواہ کے لوگوں کو ہم دہشت گرد نہیں کہتے، ان لوگوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرنی چاہیے،ملک معاشی بحران سے نکل چکا ہے،مہنگائی کی رفتار رک چکی ہے، اب مہنگائی مزید...
    292 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ٹیم 208 رنز پر ڈھیرہوگئی فہیم اشرف 73 ، نسیم شاہ 51 رنز بناکر نمایاں رہے، مچل کی 99 رنز کی عمدہ اننگ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے میچ بھی ہرا کر 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کْن برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دیا تھا۔292 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ٹیم 208 رنز ہی بناسکی اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے فہیم...
    اسلام آباد: اینکر پرسن کرن ناز کا کہنا ہے کہ کسی خاتون کو بار بار یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ وہ اپنی محنت سے وہاں پہنچی ہے، اس کو کسی نے پہنچایا نہیں ہے لیکن مردوں کو یہ وضاحت نہیں دینی پڑتی۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مردوں کو یہ نہیں بتانا پڑتا کہ میں محنت سے یہاں پہنچا ہوں، خواتین کو یہ بتانا پڑتا ہے، بار بار بتانا پڑتا ہے کہ وہ جس پوزیشن پر بیٹھی ہوئی ہے وہاں وہ اپنی محنت سے پہنچی ہوئی ہے، وہ کسی پرچی کے تھرو نہیں آئی ہے یا وہ کسی کی منظور نظر ہو کر وہاں نہیں آئی ہے۔  انہوں...
    پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان ہم سے 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا ہے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کریں گے جبکہ بنگلا دیش پر 37 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت 185 ممالک پر کئی سالوں سے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کا مبینہ حوالہ دیتے ہوئے دو طرفہ محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیرف تمام بیرونی ممالک پر بیس لائن 10% ٹیرف کے ساتھ اثر ڈالیں گے، جبکہ کچھ کو نمایاں طور پر زیادہ شرحوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان کو 29 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے جب کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت کچھ دوسرے ممالک پر زیادہ شرح سے ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ تاہم ٹرمپ...
    آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ کے اعلیٰ ترین ایکٹرز میں شمار ہوتے ہیں‘ آپ اگر ان کی گھمبیر آواز کے زیرو بم‘ ان کے چہرے کے اتار چڑھاؤ اور ان کی چال کی ڈھال سے واقف نہیں ہیں تو آپ ان کی فلمیں Street Smart, The Shawshank Redemption اور Invictus دیکھیے‘ آپ مورگن فری مین کے سحر میں مبتلا ہو جائیں گے‘ دنیا کے تمام اچھے اداکار خود کو کردار میں ڈھال لیتے ہیں‘ یہ بھکاری کا کردار ادا کرتے ہوئے بھکاری بن جاتے ہیں۔  بادشاہ کے کردار میں بادشاہ ہو جاتے ہیں اور عاشق کے کردار میں عاشق بن جاتے ہیں لیکن مورگن فری مین دنیا کے ان چند اداکاروں میں شمار ہوتے...
    یومِ پاکستان ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے، جو ایک تاریخی دن کی یاد دلاتا ہے جب 1940 میں قراردادِ لاہور منظور کی گئی، جس کی بنیاد پر بعد میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ یہ دن نہ صرف ہماری تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے بلکہ ہماری قومی وحدت واتحاد، حب الوطنی اور ملی یکجہتی کی علامت بھی ہے۔ اس دن کی تقریبات، روایات اور قومی جوش و جذبے کا ایک منفرد انداز ہوتا ہے، جو ہمیں اپنی تاریخ، ثقافت اور قومی ورثے سے جوڑے رکھتا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں رنگا رنگ پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس سلسلے کا سب سے بڑا سرکاری شو یوم پاکستان پریڈ ہوتی ہے...
    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پرائم منسٹری یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں چئیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ شکر الحمداللہ رب العالمین، ‏وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ ڈھائی سال میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں، اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اُن کا فائدہ قوم تک منتقل کیا جائے۔ رانا مشہود احمد خان نے وضاحت کیے بغیر اس حوالے سے مزید کہا...
    باغوں میں بہار ہے ،ہرگلے میں ہار ہے، چہروں پر نکھار ہے یعنی سب کچھ گل ہے ،گلزار ہے، سکون ہے ،قرار ہے ہرگھر میں تہوار ہے اوریہ کوئی اورمقام نہیں ہے بلکہ ہمارے پیارے پیارے نکھرے صوبے خیبر پختون خوا کا ہردر ودیوار ہے ۔ امن وامان ہے دارالامان ، تعمیرات ہیں عالی شان، تعلیمات میں ہائی فائی، صحت میں واہ واہ ، روزگار میں بے مثال، رہائش میں کمال اور صفائی میں بے مثال، مطلب یہ کہ ہرطرف سے جلال وجمال۔اور یہ ہم نہیں کہہ ر ہے، اخبارات کہہ رہے ہیں، بیانات کہہ رہے ہیں، اشتہارات کہہ رہے ہیں اوربڑے بڑے صادرات کہہ رہے ہیں، سہولیات،ضروریات، آسائشات کہہ رہی ہیں ، اب اگر ہمیں نظر نہیں آرہا تو...
    اس بار اہل وطن نے عید الفطر کی خوشیاں پرامن ماحول میں منائیں، تینوں دن بخیریت و عافیت گزرے اور دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، جس کا کریڈٹ بلاشبہ سیکیورٹی فورسز اور حکومت کو جاتا ہے۔ دوسری جانب حکومت کے سامنے تاحال متعدد درپیش چیلنجز ہیں، جب کہ ملکی معیشت ٹیک آف کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، بشرطیکہ معاشی استحکام کے لیے مربوط پالیسیاں بنائی جائیں۔ دوسری جانب سیاست میں ہمیں برداشت، رواداری اور مکالمے کو فروغ دینا ہوگا، اسی میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز مضمر ہے۔ اس وقت دنیا میں جاری جغرافیائی سیاسی منظر نامہ بہت سے ممالک میں عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکا چین تعلقات، تائیوان پر ممکنہ...
    ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لئے یانگون ایئرپورٹ پر 35 ٹن امدادی سامان میانمار حکام کے حوالے کیا گیا، میانمار میں پاکستانی سفیر نے یانگون کے وزیراعلیٰ کو امداد حوالے کی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لئے پہلی امدادی کھیپ متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لئے یانگون ایئرپورٹ پر 35 ٹن امدادی سامان میانمار حکام کے حوالے کیا گیا، میانمار میں پاکستانی سفیر نے یانگون کے وزیراعلیٰ کو امداد حوالے کی۔ این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ یانگون...
    پارٹی صدر سے ملاقات میں وزیراعظم نے نے پارٹی صدر کو اہم معاملات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے پارٹی صدر کو بلوچستان اور ملکی امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ نون میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اہم ملکی معاشی اور پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی صدر نواز شریف کو اہم معاملات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے میاں نواز شریف کو بلوچستان اور ملکی امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اپنی گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سے تفصیلی گفتگو ہوئی، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم ہو...
    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی کی سابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے باہمی ملاقات کے دوران پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ امن و امان کی بہتری کے لیے جامع کاوشیں کی جائیں گی اور دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں اور مشترکہ کوششوں...
    GENEVA: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر بلال احمد کی جانب سے پیش کردہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، جس کا عنوان ”مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال، احتساب اور انصاف کو یقینی بنانے کی ذمہ داری” ہے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں پاکستانی مشن کی طرف سے سماجی رابطے کی وبی سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے او آئی سی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی یہ قرار داد پاکستانی سفیر ڈاکٹر بلال احمد کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ بیان میں کہا...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ، ڈی سی سعد بن اسد اور ترجمان شاہد رند نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا۔ احتجاج سب کا حق ہے، مگر فیصلہ ہم کرینگے کہ کہاں احتجاج ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد اور بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے، مگر یہ فیصلہ ہم کرینگے کہ احتجاج کہاں ہوگا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اراکین کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اختر مینگل سے مذاکرات جاری ہیں، اس حوالے سے مذاکرات کی کامیابی تک...
    اسلام ٹائمز: دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائیوں کے باوجود، ٹی ٹی پی ابھی بھی ایک مضبوط اور مستقل خطرہ بنی ہوئی ہے، جو سیاسی عدم استحکام، بدعنوانی اور کمزور سرحدی کنٹرول کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بنیادی وجوہات جیسے حکومتی ناکامیاں، حل طلب سرحدی مسائل اور سیاسی بیگانگی کو حل نہ کیا گیا تو یہ بغاوت مزید بڑھے گی، جو پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید پیچیدہ کر دے گی۔ خصوصی رپورٹ:  افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت متعدد تکفیری اور نسلی علیحدگی پسند پاکستان مخالف نے اپنی کارروائیوں اور تنظیمی ساخت میں اہم تبدیلیاں کرنے کی وجہ سے سنگین سیکیورٹی چیلنج...
    پاکستانی شہریوں کو سویڈن کے شینگن ویزا کیلیے درخواست دیتے وقت فنڈز کے ثبوت سمیت تمام تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں۔ سویڈن تاریخی، قدرتی اور ثقافتی پرکشش مقامات کے دلکش امتزاج کی وجہ سے یورپ میں ایک اہم سیاحتی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد اسے دریافت کرنے یا پُرسکون لمحات گزارنے کیلیے سویڈن کا دورہ کرتی ہے۔ کچھ ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت ہے لیکن زیادہ تر کو قلیل مدتی شینگن ویزا حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اسی طرح پاکستانی شہریوں کو بطور سیاح سویڈن جانے کیلیے شینگن کا مختصر مدت کا ویزا حاصل کرنا ضروری ہے، سویڈن کا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں اور یہاں قانونی طور پر مقیم افراد...