Express News:
2025-04-09@17:34:09 GMT

ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر؛ میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

آئی سی سی ویمنز کرکٹ کوالیفائرز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

6 ملکی ایونٹ کی میزبانی نو اپریل سے پاکستان کررہاہے۔آئی سی سی کی طرف سے اعلان کردہ میچ آفیشلز میں پاکستان کے فیصل خان آفریدی اور سلیمہ امتیاز امپائرنگ پینل میں شامل ہیں۔

میچ آفیشلز میں 10 امپائرز کے علاوہ 3 ریفریز کو رکھا گیا ہے، پاکستان کے علی نقوی میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ان کے ساتھ شاندرے فرٹز اور ٹروڈی اینڈرسن میچ ریفریز پینل میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر؛ فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں ویسٹ انڈیز، بنگلادیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اورپاکستان کی ویمنز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ویمنز کوالیفائر آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا

ایونٹ کیلئے غیرملکی ٹیموں کی آمد کا آغاز آج شب سے ہوگا۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ؛ پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دیدی

لاہور:

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے آئرلینڈ ویمن ٹیم کو 38 رنز سے شکست دے دی۔

آئرلینڈ کی ٹیم 218 رنز کے تعاقب میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آئرلینڈ کی طرف سے گیبی لوئس اور ایمی ہنٹر نے 44، 44 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے ڈیانا بیگ نے چار، نشرہ سندھو نے تین اور سعدیہ اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل، پاکستانی ٹیم 49ویں اوور میں 217 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی، عالیہ ریاض 52 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں جبکہ سدر امین نے 51 اور منیبہ علی نے 32 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جینی میگوئر نے تین، آرلینے کیلی نے دو اور کارا مری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 11 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ؛ پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دیدی
  • پاکستان کا نئے ٹیرف پر مذاکرات کیلئے وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ
  • وویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
  • قذافی اسٹیڈیم میں کون سے کرکٹ میچز مفت دیکھے جاسکتے ہیں؟
  • پاکستان سپر لیگ 10 کے میچ آفیشلز کا اعلان، کون کون شامل؟
  • پی ایس ایل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا، آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائرز بھی شامل
  • پی ایس ایل 10 کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان
  • ایچ بی ایل پی ایس ایل X کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
  • ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز، پاکستان کی مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں فتح
  • پی ایس ایل10:پاکستان کرکٹ بورڈ نے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔