آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے حتمی مراحل میں داخل WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے 26 اور 27 اپریل کو پاکستان کے دورے کا امکان ہے، جس دوران مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کے معاہدے کیے جائیں گے۔

مزید برآں، آذربائیجان کے وزیر برائے اکانومی میکائیل جباروف اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق، ان کا 8 اپریل کو دورہ متوقع ہے، جس دوران مختلف اقتصادی اور تجارتی منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔

سرمایہ کاری کے ممکنہ منصوبوں میں پیٹرولیم، بنیادی ڈھانچے، تجارت اور آئی ٹی سیکٹر شامل ہیں۔ آذربائیجان کی جانب سے سکھر-حیدرآباد ایم-6 اور ایم-9 موٹروے منصوبوں میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں بھی 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

پیٹرولیم سیکٹر میں آذربائیجان کی 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے تحت بدین میں آئل ریفائنری قائم کرنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، آذربائیجان وائٹ پائپ لائن منصوبے میں بھی سرمایہ کاری پر رضامند ہے۔

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کی پاکستان میں ڈالر کی سرمایہ کاری ارب ڈالر

پڑھیں:

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 8 اپریل کو منعقد ہوگا

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 اسلام آباد میں 8 اور 9 اپریل کو منعقد ہوگا۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) کے مطابق پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں کی آمد متوقع ہے۔ حکومت کی نئی منرل پالیسی 2025 سے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ریکوڈک منصوبے سے 2028 تک سونے اور تانبے کی پیداوار کی توقع ہے۔ پاکستان کی  معدنی برآمدات سالانہ 2.8 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  نائب وزیراعظم کی زیر صدارت سرمایہ کاری منصوبوں کی تجاویز پر بین الوزارتی اجلاس 
  • آئی ایم ایف کا وفد آج سے پاکستان کا دورہ کرے گا
  • آذربائیجان کے صدر الہام علیوف رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے
  • سینیٹر محمد اسحاق کی زیر صدارت دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر چوتھا بین وزارتی اجلاس
  • آذربائیجان پاکستان میں سکھرحیدرآباد موٹر وے تعمیر کرے گا
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 8 اپریل کو منعقد ہوگا
  • پائیدار ہوابازی فیول کے فروغ سے معاشی ترقی کا حصول ممکن، ماہرین
  • ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے ایس آئی ایف سی کا اہم کردار
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 معدنی شعبے کی ترقی میں اہم اقدام