آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے کل سے پاکستان کا دورہ کریگی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کے دورے پر آئے گا۔
ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس سے قبل بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلئے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستانی حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گی۔
ملک میں بنیادی افراط زر اب بھی 8 فیصد سے اوپر ہے، مشیر خزانہ کے پی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف سے پاکستان مالی سال کے بجٹ
پڑھیں:
رواں مالی سال، تجارتی خسارہ 17.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
اسلام آباد:رواں مالی سال کے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 4.50 فیصد اضافے کیساتھ 17.9ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 4.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران برامدآت کا حجم 7.69 فیصد اضافے کیساتھ 24.69 ارب ڈالر، درامدآت کا حجم 6.33 فیصد اضافے کیساتھ 42.589 ارب ڈالر رہا.
مزید پڑھیں: 8 ماہ میں جاری کھاتہ 69 کروڑ ڈالر فاضل، تجارتی خسارہ 16 ارب ڈالر رہا
مجموعی تجارتی خسارہ 4.50 فیصد اضافے کیساتھ 17.9ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں ملکی برآمدات میں 5.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران برامدآت کا حجم 2.617 ارب ڈالر، درامدآت کا 4.736 ارب ڈالر رہا۔