چیئرمین سینیٹ انٹرپارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی انٹرپارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد کیے گئے ہیں،یہ فیصلہ چیئرمین سینیٹ کے حالیہ کامیاب دورے ملائیشیا کے دوران کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی پاکستان کے عالمی سطح پر بڑھتے اثرو رسوخ کی علامت ہے،اس موقع پریوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ انٹرپارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس صرف تقریب نہیں ویژنری اقدام ہے۔
موسمیاتی تبدیلی،اقتصادی عدم مساوات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کریں گے،پانی کی قلت پر شراکت داری اور تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔
حکومت کودی گئی ڈیڈ لائن ختم، اخترمینگل کا مستونگ سے کوئٹہ کیجانب لانگ مارچ کا اعلان
انٹرپارلیمنٹری یونین جیسے فورمز نے عالمی سطح پر بہتر تعاون کے دروازے کھولے ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
چیئرمین سینیٹ کا صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےصدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔