Express News:
2025-04-04@05:07:48 GMT

حارث رؤف کی حالت اب کیسی ہے، کیا تیسرا میچ کھیلیں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باعث کنکشن کا شکار ہونیوالے حارث رؤف کی حالت میں بہتری آنے لگی۔

رپورٹس کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگنے کے سبب باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے تھے۔

جس کے باعث انکی جگہ نسیم شاہ نے بطور متبادل بیٹنگ کی تھی۔

مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حارث رؤف کی طبعیت اب بہتر ہے اور بغیر کسی مشکل کے ٹیم کے ہمراہ سفر کیا جبکہ دوبارہ درد اور کنکشن کی شکایت نہیں کی۔

مزید پڑھیں: بدترین شکستیں؛ پاکستان جلد "ایسوسی ایٹ ملک" بننے والا ہے؟

واضح رہے کہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: سچن کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر بھی فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں

دوسری جانب تیسرے ون ڈے میچ میچ میں حارث رؤف کی پلئینگ الیون میں شمولیت سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہیں کہ انہیں ٹیم مینجمنٹ آرام کرواسکتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حارث رؤف کی میچ میں

پڑھیں:

تیسرا اور آخری ون ڈے:شاہینوں کو کلین سویپ کا چیلنج درپیش، نیوزی لینڈ بھی کلین سویپ کو تیار

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے نیپئر میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 73 رنز جبکہ ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 84 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔ پاکستان ٹیم محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، نسیم شاہ، امام الحق، سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق اور حارث رؤف شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے اور انہیں ڈیرل مچل، جیکب ڈفی، ول ینگ، ول اوروک جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اس قبل ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو1-4 سے شکست دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بدترین شکستوں پر چیئرمین پی سی بی سے استعفیٰ مانگ لیا، مگر کس نے؟
  • کوہلی کے مداحوں نے سرکٹ کو نشانے پر رکھ لیا، مگر کیوں؟
  • تیسرا اور آخری ون ڈے:شاہینوں کو کلین سویپ کا چیلنج درپیش، نیوزی لینڈ بھی کلین سویپ کو تیار
  • گیند ہیلمٹ پر لگنے کے بعد حارث رؤف اب کیسے ہیں؟
  • شیکھر دھون، پُراسرار خاتون کے درمیان رشتہ کیا ہے؟ کرکٹر نے بتادیا
  • پاکستان 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر بھی ہار گیا، مگر کیسے؟
  • بدترین شکستیں؛ پاکستان جلد ایسوسی ایٹ ملک بننے والا ہے؟
  • حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟
  • کیا کوہلی سڈنی سکسرز کیلئے کھیلیں گے؟ یا اپریل فول!