2025-03-31@15:30:38 GMT
تلاش کی گنتی: 5262

«فرض ہے»:

    آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ بل مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مودی حکومت کے وزیر برائے اقلیتی امور و پارلیمانی امور کرن رجیجو نے کہا ہے کہ اپوزیشن وقف بل کو لے کر مسلمانوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے دوران بھی ایسی ہی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔ کرن رجیجو نے کہا کہ ہم وقف بل کو مکمل عمل کے تحت لا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جھوٹ پھیلانے والوں کی نشاندہی کریں۔ معاشرے میں تناؤ پیدا کرنے والوں پر نظر رکھیں۔ یاد رہے کہ سال 2024ء میں پارلیمانی امور کے وزیر...
    وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جو ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے کوئی مطالبات نہیں ہیں، دہشت گرد پاکستان کو توڑنا اور بلوچستان کو آزاد کروانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مکمل خاتمے تک جاری رہے گی تاہم آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کیلئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا درخواست ہے ایسا مطالبہ نہ کریں جس سے دہشت گردوں کی حمایت کا تاثر قائم ہو، ماہ رنگ بلوچ اور پی ٹی ایم کے لوگوں کو...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عیدالفطر ہر مسلمان کیلئے یوم تشکر اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اہل پاکستان کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے یوم عید پر ہر فرد کی خوشی کیلئے دعا گوہوں، دلی دعا ہے ارض پاک پر اترنے والی خوشیوں کو کبھی زوال نہ آئے۔ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر ہر مسلمان کیلئے یوم تشکر اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، عید الفطر احساس اور ایثار کا نام ہے، عید پر یتیم اور مساکین کا احساس اور دلجوئی کرنا سنت نبویﷺ ہے، عید صرف اپنے لئے خوشی منانے کا نام نہیں بلکہ دوسروں کی مدد کرنے والے زیادہ سکون اورخوشیاں پاتے...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مُسرت کا تہوار ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمّت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈتی رہی ہے۔
    وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہوتا ہے، افغانستان میں موجود قوتوں ،را اور ہندوستان کے ایجنٹ ہیں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور جاری ہی رہے گی۔ فیصل آباد  میں مشیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہم عید کی خوشیاں منارہے ہیں، شہدا اور ان کی فیملیاں ہماری محسن ہیں، ان قربانیوں سے ملک کا وجود ہے  ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کا دوٹوک فیصلہ ہے اب دہشت گردی برداشت نہیں ہوگی، بے گناہ شہریوں کو...
    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام  میمن کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کرپاکستان کومضبوط بنانا اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔  عیدکےموقع پرتمام پاکستانی اپنےاختلافات بھلادیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےافسوسناک واقعات میں بےگناہوں کوبسوں سے اتار کر شہید کیا گیا۔ افواج، سکیورٹی اداروں کے جوان وطن کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا واضح مؤقف ہے، ہم  4 اپریل کو وزیراعظم سے مطالبہ کریں گے کہ وہ واضح اعلان کریں کے کینالز نہیں بن رہے۔ وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ کینالز پروجیکٹ ختم...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہاز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جو ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ رانا ثناءاللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کےکوئی مطالبات نہیں ہیں، دہشت گرد پاکستان کو توڑنا اور بلوچستان کو آزاد کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مکمل خاتمے تک جاری رہے گی تاہم آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کیلئے تیار ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ان کا کہنا تھا درخواست ہے ایسا مطالبہ نہ کریں جس...
    بانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ اس مرتبہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔ راولپنڈی اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی تاہم سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔ جیل میں نمازِ عید میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے شرکت کی۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں رہے۔ Post Views: 1
    عمران خان کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہ کر سکے WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں۔ اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نماز عید ادا کی گئی تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عیدادا نہیں کر سکے۔ اڈیالہ جیل میں نماز عید میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے شرکت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں رہے۔ خیال رہے کہ پاکستان، بھارت اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمان آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ...
    ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ اللّٰہ امت مسلمہ کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی توفیق عطا فرمائے، عید ہمیں محبت، احساس، رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کو عید الفطر پر یاد رکھیں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں جبکہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی...
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ہائی کمیشن پاکستان لندن میں عید الفطر کے اجتماع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے عیدالفطر کا بابرکت موقع پاکستان، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور ہائی کمیشن کے عہدیداران نے عید نماز اتوار کی صبح ادا کی۔ اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی، مسلم امہ کی سربلندی اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا کی گئی۔ عید کے پیغام میں ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے امن اور خوشحالی کی دعا کی۔...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں فرزندان توحید آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں۔ عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی، آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی کا...
    افتخار گیلانی ترکیہ کی سیاست ایک ہنگامہ خیز مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ، جہاں ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول کے میئر اکرم امام اولو کی ڈرامائی گرفتاری نے ملک بھر میں اضطراب اور بے چینی کی لہر کو جنم دیا ہے ۔ امام اولو، جنہیں صدررجب طیب اردوان کا سب سے مؤثر سیاسی حریف تصور کیا جاتا ہے ، اس وقت بدعنوانی، رشوت خوری اور سرکاری فنڈز کی خردبرد جیسے الزامات کے تحت سلاخوں کے پیچھے ہیں۔اگرچہ استغاثہ نے ان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات بھی عائد کیے تھے ، مگرعدالت نے وہ الزامات مسترد کر دیے ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ چند ماہ قبل ان کی اپنی ہی پارٹی اپوزیشن، ریپبلکن پیپلز پارٹی...
    ویب ڈیسک:عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر جہاں پورا ملک خوشیوں میں مصروف ہے، وہیں پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج اور ایف سی کے جوان وطن کے دفاع کے لیے مستعد کھڑے ہیں۔  بلوچستان میں تعینات جوانوں نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغامات میں کہا کہ جنگ ہو یا امن، پاک فوج کے جوان ہر لمحہ ثابت قدمی سے سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیں۔  سرحد پر تعینات ایک سپاہی نے کہا یہاں گوادر میں ہماری عید سادہ ہے، لیکن  خوشی ہے کہ ملک کے امن میں ہمارا بھی حصہ ہے، ایک اور جوان نے  کہا ملک کو محفوظ دیکھنا ہی ہماری عیدی ہے۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا...
    ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اتوار کو ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آیا۔ شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا۔ مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔شوال کا چاند نظر آنے کے بعد ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں، جس میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی ۔میٹھی عید پر...
    ویب ڈیسک:ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔   شہر شہر مساجد اور عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے روح پرور اجتماعات ہوئے، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، امت مسلمہ اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔   نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے سے بغل گیر ہوکر مبارکباد دی۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری  اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر...
    ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، جہاں سیاسی شخصیات اور شہریوں نے نماز عید ادا کی۔ کراچی میں گرو مندر سبیل کی مسجد میں نماز عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا، اس کے علاوہ پولو گراؤنڈ، طوبیٰ مسجد المعروف گول مسجد ڈیفنس میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا۔ لاہور کے باغ جناح اور مینار پاکستان میں بھی عید کے نماز کے اجتماعات ہوئے،...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مسرت کا تہوار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ "جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈٹی رہی ہے۔...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ مبارک موقع ہمیں قومی ہیروز کی غیر متزلزل بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے، پاک فوج کے جوان ہماری خودمختاری...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِاعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے عید الفطر 1446 کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ عید الفطر کے بابرکت موقع پر میں پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ وزیر اعظم  نے قوم کے نام عید کے پیغام میں کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوش حالی کی راہ پر گامزن کریں۔پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ سے گزر رہا ہے اور ہماری پاک فوج کے افسران اور جوان اس ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر 1446 ھ بمطابق 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پوری قوم اور عالم اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارک باد دیتا ہوں، خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو  اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت  پر عطا کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ  عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں، اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے اور ہمیں چاہیے کہ زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ...
    عید کا روز ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان گھرانوں میں خوشیوں بھرا دن۔ ایک ایسا دن جس کی مسرتوں کا سارا برس انتظار رہتا ہے۔ لڑکیاں، بالیاں ہیں تو مہندی کے رنگ میں کھیل رہی ہیں۔ گھر گھر میں مسرتوں کی چوڑیاں کھنک رہی ہیں۔ نوجوان نیا لباس  زیب تن کیے مسجد کی جانب رواں دواں ہیں۔ بزرگوں کے ہاتھ دعا کے لیے فضا میں بلند ہیں۔ خواتین پکوان بنا رہی ہیں۔ مہمان آ رہے ہیں۔ عید سلامت کا شور پڑ رہا ہے۔ جو عید منا رہے ہیں انہیں لگتا ہے آج ساری دنیا خوشی سے رقص کر رہی ہے۔ سب لوگ ہی  محبت سے گلے مل رہے ہیں۔  محبتوں میں چاہتوں کا وفور شامل ہو رہا ہے کیونکہ آج...
    ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں، جس میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوگا۔کراچی میں نماز عید کے دیگر بڑے اجتماعات نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، گلزار حبیب سولجر بازار، فیضان مدینہ سبزی منڈی، تھانوی مسجد جیکب لائن، مکرانی مسجد، کھتری مسجد، میمن مسجد مصلح الدین گارڈن، جامع مسجد امجدیہ عالمگیر روڈ، ایکسپو سینٹر، خالقدینا ہال، رحمانیہ مسجد...
    اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل  نے کہا ہے کہ جب حکومت سولر والوں سے سستی بجلی خرید کر ان ہی کو مہنگی بیچے گی تو اس پر اعتراض تو ہوگا۔ ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ جب سولر سسٹم سب سے مہنگا تھا تو اس وقت کی ن لیگ کی حکومت نے اس کی حوصلہ افزائی کی حالانکہ اس وقت اس کی قیمتیں گر رہی تھیں، لیکن جب آپ کو آئی پی پیز مالکان اور بڑے لوگوں کی مدد کرنی تھی تو آپ نے ان سے مہنگے داموں بجلی خریدنے کے معاہدے بھی کیے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوسری جانب جب کوئی مڈل کلاس عام شہری ملک کے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کنوینرعوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ملک میں تحریک لمبا کام ہے، پہلے اپوزیشن کی سوچ پراتفاق پیداکرنا ہے، زیادہ مسئلہ پی ٹی آئی اورجے یوآئی کاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جے یوآئی کے تحفظات کومانتی ہے لیکن ان کودورکرنے کیلئے عمل نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی نیعلی امین گنڈاپور کو جو حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا، حکومت کو تو اپنے آپ سے خطرہ ہے، اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔کنوینرعوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کیپاس بھی وفاق کوگرانے...
     اسلام آباد (خبر نگار)عالمی یوم زیرو ویسٹ کے موقع پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، مصدق مسعود ملک نے قوم سے پائیدار فضلہ انتظام کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی عالمی یوم زیرو ویسٹ ہر سال 30 مارچ کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں فضلہ کے مثر انتظام کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور پائیدار پیداوار و استعمال کے طریقوں کو فروغ دینا ہے اس سال کا موضوع "فیشن اور ٹیکسٹائل میں زیرو ویسٹ کی جانب پیش رفت" ہے، جو ٹیکسٹائل صنعت کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کی فوری ضرورت کو نمایاں کرتا ہے۔ پاکستان میں، جہاں ٹیکسٹائل صنعت معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے،...
    جنگ گروپ کے سابق چیئرمین، پبلشر اور اخبار جہاں کے سابق منیجنگ ایڈیٹر میر جاوید الرحمٰن کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے۔16 اگست 1946 کو میر صحافت، میر خلیل الرحمٰن کے گھر پیدا ہونے والے میر جاوید الرحمٰن ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، اُن کی صحافتی زندگی نصف صدی سے زائد تھی۔میر جاوید الرحمٰن کے تعاون و رہنمائی سے ”جنگ گروپ“ پاکستان کا معتبر ادارہ بنا۔ ان میں جنگ، دی نیوز، عوام، انقلاب، جیو نیٹ ورک، اخبار جہاں اور میگ شامل ہیں۔ اخبارِ جہاں کو ہفت روزہ شماروں میں ممتاز مقام ملا۔اُنہوں نے اپنے والد کے ویژن اور صحافتی ورثے کو شاندار انداز میں آگے بڑھایا۔ وہ ساری زندگی اُصولوں کی صحافت کے علمبردار رہے، اُن کی...
    فوٹو: اے پی پی کراچی کے علاقے کورنگی میں 1200 فٹ گہرے گڑھے میں لگی آگ 2 روز بعد بھی بجھائی نہیں جا سکی، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر سوئی گیس یا کسی دوسرے ادارے کی لائن نہیں، پی پی ایل کے ماہرین آگ کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے مقام سے نمونے لے کر لیب بھیج دیے گئے ہیں۔ کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا پولیس کے مطابق آگ فرنیچر کے گودام میں لگی تھی، بروقت ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کینالز کے معاملےپر فیڈریشن پر حملے ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو کیا کرنا چاہیے ۔۔؟ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بول پڑے۔  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھے گی۔  "جنگ " کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں کینالز کا مسئلہ زیر بحث آیا، وزیراعظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلز پارٹی اور فیڈریشن پر حملے ہو رہے...
    بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ شریعت بورڈ کے امیر نے کہا کہ اس وقت پورے بھارت میں فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کی شناخت، اسلامی شعائر کو مٹانے اور اس ملک میں اسلامی تاریخ کو مسخ کرنے کے درپے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کے مسرت آمیز موقع پر بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ شریعت بورڈ کے امیر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے اپنے ایک اہم پیغام میں کہا کہ وہ لوگ خوش نصیب ہیں جنہوں نے رمضان المبارک کی ساعتوں کی قدر کی اور اپنی روح کی طمانیت کا نظم کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر خوشی اور اللہ کے احسان...
    ایم کیو ایم قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ لیاری گینگ وار کی بات کرنے والے پہلے اپنے دہشتگرد ونگز کی تاریخ دیکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علمبردار بن رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے استفسار کیا کہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے آج مافیا کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل پر الزام لگانے والے بتائیں کہ نوکریاں بیچنا کس نے شروع کیں؟ نوجوانوں کو مسلح گروہوں میں جھونکنے والے آج نوجوانوں کے ہمدرد بن رہے ہیں۔ ترجمان سندھ...
    پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جانب سے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چاند نظر آگیا، کل پاکستان بھر میں عیدالفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جائیگی ایوان صدر سے جاری خصوصی پیغام کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عیدالفطر پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پرعطا کیا ہے۔ پیغام میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ یہ مہینہ ہمیں صبر، برداشت، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے عملی زندگی میں اخلاص ،...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر آصف علی زرداری نے عیدالفطر 1446 ہجری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے  کہا کہ عیدالفطر اللّٰہ کا انعام ہے جو روزے کی مشقت پر عطا کیا گیا۔ رمضان المبارک ہمیں صبر، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔  ہمیں چاہیے کہ رمضان کی برکتوں کو اپنی روز مرہ زندگی میں نافذ کریں، اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ ضرورت مندوں کی مدد کیلئے زکوٰۃ، صدقات اور فطرہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں، عید کا دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔  وزیراعظم  کا...
    صدر آصف علی زرداری نے عیدالفطر 1446 ہجری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر اللّٰہ کا انعام ہے جو روزے کی مشقت پر عطا کیا گیا۔ رمضان المبارک ہمیں صبر، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ رمضان کی برکتوں کو اپنی روز مرہ زندگی میں نافذ کریں، اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کیلئے زکوٰۃ، صدقات اور فطرہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں، عید کا دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا...
    سیدہ تحسین عابدی، تصویر بشکریہ سوشل میڈیا سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علمبردار بن رہے ہیں۔ایم کیو ایم کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے استفسار کیا کہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے آج مافیا کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ ڈومیسائل پر الزام لگانے والے بتائیں کہ نوکریاں بیچنا کس نے شروع کیں؟ نوجوانوں کو مسلح گروہوں میں جھونکنے والے آج نوجوانوں کے ہمدرد بن رہے ہیں۔سندھ حکومت کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علم بردار بن رہے ہیں، ایم کیو...
    وفاقی وزیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں کچھ قوتیں ایسی ہیں جو بغیر دلیل کے پیپلزپارٹی اور فیڈریشن پر حملہ آور ہیں اور ایسا ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے سندھ کے حقوق پر کوئی حملہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطعی طور پر ایسا کوئی منصوبہ نہیں بنائیں گے جس سے سندھ کا نقصان ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کچھ عناصر ذاتی و سیاسی فائدے کیلئے پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے بہاولنگر موٹروے بھی بنے گی۔ اور ملتان سے سکھر موٹروے بھی نون لیگ کے دور میں...
    میرواعظ کشمیر نے امید ظاہر کی تھی کہ حکام کسی قسم کی مداخلت یا رکاوٹیں پیدا نہیں کرینگے اور لوگوں کے مذہبی جذبات و حقوق کا احترام کرتے ہوئے عیدگاہ میں نماز عید کے انعقاد کو آسان بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے تعمیراتی کام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر کے مرکزی علاقے میں واقع عیدگاہ میں عیدالفطر کی باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اعلان کیا کہ عیدگاہ میں جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے وہاں عید کی نماز نہیں ہوگی۔ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کی جانب سے...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرم میں راستوں کو مزید محفوظ بنانے کے لیے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے، یہ معاہدہ کوہاٹ امن جرگے کے بڑے معاہدے کے تحت ایک ذیلی معاہدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد ٹل - پاراچنار شاہراہ کو محفوظ بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں قیامِ امن کے لیے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے سنجیدہ اقدامات رنگ لا رہے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ کرم میں راستوں کو مزید محفوظ بنانے کے لیے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے، یہ معاہدہ کوہاٹ امن جرگے کے بڑے معاہدے کے تحت...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمدشہبازشریف نے عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغامات میں پوری قوم اور عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے عید کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ عید الفطر رمضان المبارک کی برکتوں کے بعد اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، جو ہمیں روزے کی مشقت کے بعد عطا ہوا۔ یہ مقدس مہینہ ہمیں صبر، برداشت اور قرب الہی حاصل کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عید کے اس پرمسرت موقع پر ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے، اس لیے زکوٰۃ،...
    پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا ہے، کل ملک بھر میں روایتی جوش و خروش سے عید منائی جائیگی۔ یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر پر موسم کیسا رہنے کا امکان ہے؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخیبر کے اعلان کے مطابق شوال 1446ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی رمضان المبارک اختتام کو پہنچا، کل بروز پیر ملک بھر میں عید الفطر منائی جائیگی۔ آج کہاں کہاں عید الفطر منائی جارہی ہے؟ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، ترکیہ اور افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے بھی آج عید منا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:میرٹھ: سڑک پر عید کی نماز پڑھنے...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو شہر پھر سے 80ء کی دہائی کے حالات کی طرف جاتا دکھ رہا ہے، اس شہر کے لوگ پانی کا ٹیکس دینے کے باوجود پانی ٹنکروں سے خرید رہے ہیں، اگر کل عوام معاملات اپنے ہاتھ میں لے تو اسے کسی لسان کے خلاف نہ سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہو لہان ہوتی رہی ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں...
    چارسدہ روڈ افغان مہاجر خراسان کیمپ میں افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی جبکہ ضم قبائلی اضلاع میں بھی افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بسنے والے افغان مہاجر آج عید منا رہے ہیں۔ چارسدہ روڈ افغان مہاجر خراسان کیمپ میں افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی جبکہ ضم قبائلی اضلاع میں بھی افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی۔ باجوڑ میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، ضلع کی مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ باجوڑ میں نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ کی سائنسی تحقیق کے بجٹ میں کٹوتیوں نے سائنسدانوں کو یہ کہنے پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ امریکا چھوڑ کر یورپ یا کینیڈا جانے پر غور کر رہے ہیں۔ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جواب دینے والے سائنسدانوں میں سے 75.3 فیصد امریکا چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ سائنس دان، خاص طور پر وہ لوگ جو ابھی کم عمر ہیں اور اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہیں، بڑی عمر کے سائنسدانوں کے مقابلے میں امریکا چھوڑنے پر زیادہ غور کریں گے۔ اس حوالے سے ہوئے تقریباً 1,650 سائنسدانوں نے سروے میں حصہ لیا، سروے رپورٹ کے مطابق 548 ڈاکٹریٹ کے طلبا میں 340 امریکا چھوڑنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے لئے بینکوں کو ستائیس ارب روپے سے زائد کے فریش نوٹ جاری کئے ہیں، لیکن لوگوں کیلئے ان نوٹوں کا حصول انتہائی مشکل رہا، عوام کو گڈیوں کیلئے بینکوں کے چکر لگاتے رہے لیکن وہاں انہیں مایوسی کا منہ دیکھنا پڑا، لیکن بینک ملازمین کی ملی بھگت سے بولٹن مارکیٹ میں تمام مالیت کی گڈیاں اضافی رقم کے ساتھ دستیاب تھیں۔ جہاں بینکوں سے بنا اضافی رقم کے گڈیاں حاصل کی جاسکی تھیں، وہیں بولٹن مارکیٹ میں دستیاب کڑک کڑک نوٹوں کی گڈیوں اضافی رقم طلب کی گئی۔ سو روپے کی گڈی پر ایک ہزار، پچاس کی گڈی پر نو سو بیس اور دس روپے کی گڈی پر ساڑھے چار سو روپے زیادہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی یوٹیوبر اور معروف ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی۔ رجب بٹ نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں سے اپنی غلطی پر معافی طلب کی، تاہم ان مشکلات کے باعث وہ اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔ گزشتہ رات رجب بٹ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک نیا وی لاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے پہلی بار پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتائی۔ رجب بٹ نے وی لاگ میں کہا ہاں میں پاکستان میں نہیں ہوں، میں نے 23 مارچ کی رات کو ملک چھوڑا، مجھے اپنی جان کا نہیں بلکہ اپنی والدہ اور خاندان کی حفاظت کا خوف تھا، میں نے اپنی لوکیشن کسی...
    اپنے بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ جیالوں کو لوگوں کے طعنے سننے پڑ رہے ہیں، یہی صورتحال رہی تو بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں وزراء کرپشن میں ملوث اور جیالے و پارٹی رہنماء مایوسی کا شکار ہیں۔ جیالوں کے کام تو نہیں ہو رہے ہیں الٹا انہیں عوام کے طعنے سننے کو مل رہے ہیں۔ اگر یہی صورتحال رہی تو بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اپنے جاری بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی...
    بیجنگ :عالمی دنیا چائنا ای وی 100 فورم 2025 میں  بہت سے مہمانوں نے کہا کہ چین کا نئی توانائی گاڑیوں کا ترقیاتی ماڈل قابل تقلید ہے۔اقوام متحدہ کے متعلقہ انچارج نے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ چار سالوں میں، نئی توانائی گاڑیوں کی   عالمی مارکیٹ میں تقریباً آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے، اور 2024 میں، نئی توانائی کی گاڑیوں کی فروخت دنیا کی کل کاروں  کا 20 فیصد  رہی ، جس میں  60 فیصد سے زیادہ نئی توانائی کی گاڑیوں کی فروخت چین سے ہے. ایشیا بحرالکاہل کے خطے کے دیگر ممالک میں ای ویز  کے مضبوط رجحانات دکھ رہے ہیں۔ یورپ میں نئی توانائی کی گاڑیوں کی فروخت میں 2024 میں  سال بہ سال...
    تقریباً 75 فیصد امریکی محققین امریکہ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں، نیچر  WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن : معروف تعلیمی جریدے نیچر کی جانب سے 1600 سے زائد امریکی محققین پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق 1200 سے زائد افراد یا مجموعی جواب دہندگان کا تقریباً 75 فیصد  امریکہ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ سروے میں پایا گیا کہ یہ رجحان خاص طور پر محققین میں ان کے کیریئر کے آغاز میں واضح ہے. جرنل “نیچر” کی ویب سائٹ کے مطابق ان محققین کے امریکہ چھوڑنے پر غور کرنے کی بنیادی وجہ موجودہ امریکی انتظامیہ  کی جانب سے  سائنسی تحقیق کی فنڈنگ میں کٹوتی  اور سائنسی محققین سمیت متعلقہ کارکنوں کی ایک بڑی...
    معروف تعلیمی جریدے نیچر کی جانب سے 1600 سے زائد امریکی محققین پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق 1200 سے زائد افراد یا مجموعی جواب دہندگان کا تقریباً 75 فیصد امریکہ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ سروے میں پایا گیا کہ یہ رجحان خاص طور پر محققین میں ان کے کیریئر کے آغاز میں واضح ہے۔ جرنل “نیچر” کی ویب سائٹ کے مطابق ان محققین کے امریکہ چھوڑنے پر غور کرنے کی بنیادی وجہ موجودہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے سائنسی تحقیق کی فنڈنگ میں کٹوتی اور سائنسی محققین سمیت متعلقہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کو نوکریوں سے نکالنا ہے۔ Post Views: 1
    کراچی: شہر قائد میں عید الفظر کے دوران موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کے دوران شہر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، عید پر سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیر فعال ہوں گی۔ بلوچستان کی گرم ریگستانی شمال مغربی ہواؤں کے سبب پارہ 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ شہر میں صبح کے وقت نمی 70 فیصد تک جبکہ شام کے وقت 30 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
    پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بسنے والے افغان مہاجر آج عید منا رہے ہیں۔ چارسدہ روڈ افغان مہاجر خراسان کیمپ میں افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی جبکہ ضم قبائلی اضلاع میں بھی افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی۔ باجوڑ میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، ضلع کی مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ باجوڑ میں نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور تحائف پیش کیے۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عید الفظر کل منائے جانے کا امکان ہے جبکہ خلیجی ممالک اور بیشتر...
    کراچی(اوصاف نیوز)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی ہے، ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے۔ کراچی کے سینٹر صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سب سے اہم پانی کا معاملہ ہے، انڈس ریور سسٹم میں پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، نگران حکومت میں واپڈا اسٹڈی کرتی ہے اور وہ عجیب قسم کی اسٹڈی ہے، دیامیر باشا ڈیم بننے کا بعد 6 ملین ایکڑ پانی ملے گا، نگران حکومت نے بھی اس بات پر اعتراض کیا۔ وزیر اعلی سندھ...
    ملک بھر میں عید کی تعطیلات کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا اور بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے...
    پاکستان میں شوال المکرم کا چاند آج نظر آنے کا امکان روشن ہے۔ محکمہ موسمیات، سپارکو اور ریسرچ رویت ہلال کونسل کی پیش گوئیوں کے مطابق بھی پاکستان میں آج عیدالفطر کا چاند نظر آئے گا۔ پاکستان میں شوال کا چاند کی پیدائش گزشتہ روز دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر ہوچکی تھی۔ آج مغرب کے وقت شوال کے چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، ترکیہ اور افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے بھی آج...
    بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی20 میچز پر مشتمل ہوگی، اس سیریز میں ون ڈے میچز نہیں ہوں گے۔ اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ یہ فیصلہ ٹی20 ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کونسا سابق پاکستانی فاسٹ بولر بنگلادیش کی کوچنگ کا مضبوط امیدوار ہے؟ یاد رہے کہ ایشیاکپ 2025 کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے جبکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔ اس سے قبل بنگلادیش کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3...
    کراچی میں بوہرہ برادری آج بروز  اتوار عیدالفطر منا رہی ہے ،بوہرہ برادری کی مساجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی۔عید الفطر کی نماز مختلف علاقوں میں قائم بوہرہ برادری کی مساجد میں ادا کی گئیں، بچے، خواتین، مرد اور بزرگ عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد پہنچے۔صدر،پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کے لیے علاقہ پولیس اور ٹریفک پولیس بھی موجود تھی، عید الفطر کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام...
    سعودی عرب، یو اے ای سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر آج مذہبی جوش وخروش سے منائی جا رہی ہے۔مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید کے روح پروز اجتماعات ہوئے، جہاں 20 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی۔ مسجد الحرام میں امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نماز عید کا خطبہ اور امامت کرائی جبکہ مسجد نبویﷺ میں امام شیخ عبداللہ نے عیدالفطر کی نماز پڑھائی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے عیدالفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ رمضان میں لاکھوں عمرہ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ، لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، عدالفطر کی چھٹیاں بھی خشک موسم میں گزریں گی، آئندہ دو سےتین روز میں بارش کا امکان نہیں ہے ۔ کراچی میں آج بھی رات اور صبح کے اوقات میں خنکی محسوس کی گئی ہے ، شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہواوں کے سبب درجہ حرارت کم ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم، خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ...
      پروپیگنڈاکیا گیا کہ کینالز کے معاملے میں سندھ حکومت شامل ہے،صدر نے میٹنگ میں کسی کینال کی مظوری نہیں دی۔ صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی منظوری دی گئی،اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں بن سکتا۔سی سی آئی میں معاملہ آئے بغیر اس پر یہ کچھ نہیں کر سکتے، وزیراعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں چل سکتی،ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے ،کراچی...
      ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں پیٹرول کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی تھی لیکن ایک روپے کمی کی گئی، ردِ عمل آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو قوم کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کردیا۔آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری اور کنوینر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک ماہ...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل   مثبت: بڑی چیزوں کی طرف بڑھنے کے لیے، آپ کو دیکھے جانے کے خوف سے خود کو ایک کمرے میں بند کرنے کے بجائے ان مہارتوں کی مشق کرنے اور تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کی آنت آپ کو چھلانگ لگانے کےلیے کہہ رہی ہے، آپ کا دماغ آپ کو انتظار کرنے کے لیے کہہ رہا ہے، اور آپ کے فرشتے اس خیال کے لیے بلاشبہ ’’ہاں‘‘ کہہ رہے ہیں، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ آپ ٹریک پر ہیں۔ کون کہتا ہے کہ آپ کو شفا دینے کےلیے سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے، کون کہتا ہے کہ آپ کو سنجیدگی سے لیا جانے کے لیے ایک خاص رویہ ہونا چاہیے،...
    ---فائل فوٹو کراچی میں بوہری برادری آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز عید ادا کی۔اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اورحیدری میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، بوہرہ جماعت کے افراد نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور ملکی امن و استحکام کے لیے دعا کی۔ مسجدالحرام، مسجد نبوی ﷺ اور مسجد اقصیٰ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعاتسعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ نماز عید کے اجتماعات...
    جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سیمت دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر اور یمن میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں نمازعیدالفطراداکردی گئی۔ کویت، ترکیہ اور افغانستان میں بھی آج عید منائی جارہی ہے ۔ ایران، عمان، بھارت اور بنگلادیش میں عیدالفطر پیر کو ہوگی ۔ ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی اور آسٹریلیا میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا۔ عید الفطر اکتیس مارچ بروز پیر ہوگی۔ امریکی ریاست نیوجرسی میں بھی عیدالفطرآج منائی جائے گی۔ مسلم سوسائٹی آف جرسی نے باضابطہ اعلان کردیا۔ یورپ کے کچھ حصوں میں آج جبکہ کچھ میں پیرکو عید منائی جائے گی۔ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی...
    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، ترکیہ اور افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے بھی آج عید منا رہے ہیں۔ برطانیہ میں بھی مسلم کمیونٹی تقسیم ہے۔ بعض لوگ آج عید الفطر منا رہے ہیں جبکہ بعض کل بروز پیر نماز عید ادا کریں گے۔ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندے بھی آج عید الفطر منا رہے ہیں۔ ایران، عمان، بنگلہ دیش اور بھارت میں عید الفطر پیر کو منائی جائے گی۔ ملائشیا، انڈونیشیا، برونائی اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر پیر کو ہوگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت چھوڑ کر کہیں نہیں جارہی ۔ پیپلزپارٹی قیادت نے اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے ۔ سی پیک ختم کرنے کیلئے 10 لاکھ ڈالرز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر خرچ ہو رہے ہیں۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے۔ اور پیپلز پارٹی کل بھی ہمارے ساتھ تھی، آج بھی ہے اور پرسوں بھی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب، گورنر خیبر پختونخوا اور صدر پیپلز پارٹی کے ہیں۔ اور ہمارے لیے آصف علی زرداری قابل احترام ہیں۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ ہم پیپلز پارٹی سے لڑیں...
    وی  نیوز کے پروگرام ’وی ایکسکلیوسیو‘ میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاست دان مشتاق منہاس نے صحافت سے سیاست تک سفر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو گھٹی میں سیاست شامل ہے۔ کشمیر میں تقریباً ہر شخص سیاسی لحاظ سے متحرک ہے۔ مشتاق منہاس نے کہا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے سیاست میں ایکٹیو رہے ہیں، وہ ایف سی کالج میں الیکٹڈ وائس پریزیڈنٹ رہے، پھر صحافت میں آکر بھی وہ ٹریڈ یونین اور پریس کلب کی سیاست میں شامل رہے۔ مشتاق منہاس نے کہا وہ اب تک 20 سے زائد مختلف الیکشنز لڑتے چکے ہیں۔ مشتاق منہاس نے میڈیا کے حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں صحافت میں کچھ لوگوں...
    ویب ڈیسک:شہر قائد کے باسی داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی بقا، سالمیت، امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،کراچی میں مختلف مقامات پر ہونے والی نماز عید کے اجتماعات میں دہشت گردی کے خاتمے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر جماعت کے افراد نے اپنے ملک کی تقدیر کے روشن ہونے کے لیے اللہ سے برکات کی دعا کی۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو ایسے شخص کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے۔ جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم محمد ارشاد کی درخواست ضمانت میں قانونی نقطہ طے کر دیا۔ جسٹس تنویر احمد شیخ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 1992 سے عمان میں گولڈ جیولری کا کاروبار کر رہا ہے، مدعی کے مطابق ملزم ارشاد 4 سال سے عمان میں اس کے پاس نوکری کر رہا تھا۔ مدعی نے ہیرے کی انگوٹھی اور سونا خریدنے کے لیے ملزم کو 23 ہزار 600 عمانی ریال دیئے تھے، ملزم نے اسی دن رقم...
    کراچی: شہر قائد کے باسی داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی بقا، سالمیت، امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کراچی میں مختلف مقامات پر ہونے والی نماز عید کے اجتماعات میں دہشت گردی کے خاتمے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر جماعت کے افراد نے اپنے ملک کی تقدیر کے روشن ہونے کے لیے اللہ سے برکات کی دعا کی۔ عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز عید ادا...
    ایوارڈ دینا ایک علامتی عمل ہوتا ہے، جو تاریخ میں کسی شخصیت کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے مگرکیا یہ عمل حقیقی انصاف کا متبادل ہو سکتا ہے؟ ذوالفقارعلی بھٹوکو اس سال 23 مارچ کو بعد از مرگ ’’ نشانِ پاکستان‘‘ سے نوازا جانا، ان کے سیاسی سفرکا ایک باضابطہ اعتراف ضرور ہے لیکن اس سے یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم نے ان کے دورِ حکومت اور اس کے اثرات سے کچھ سیکھا ہے؟ کیا ہم نے اس تاریخ سے کچھ سبق حاصل کیا ہے یا ہم صرف ماضی کی شخصیات کو ایوارڈ دے کر خود کو بری الذمہ سمجھ لیتے ہیں؟ بھٹو صاحب پاکستانی سیاست کی ایک نمایاں شخصیت تھے جنھوں نے عوامی سیاست کو...
    آپ ﷺ کو حضرت فاطمہؓ سے خصوصی لگاؤ تھا، حضرت فاطمہؓ کو اپنی تمام اولاد سے بڑھ کر چاہتے تھے، حضرت فاطمہؓ کو اپنے جگر کا ٹکڑا کہا اور پھر جب فرض کی ادائیگی اللہ کی رضا اور انتخاب سے قرار پائی تو پھر نہ صرف یہ کہ شہزادی کونین حضرت فاطمہؓ کے نکاح کا فریضہ انجام دیتے ہوئے انبساط و شادمانی کا احساس اپنے عروج پر پہنچنے لگا۔  آپ ﷺ نے فرمایا کہ ابھی ابھی حضرت جبرائیل ؑ میرے پاس آئے اور یہ خبر سنائی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بیت المعمور کے پاس میری بیٹی فاطمہؓ کا نکاح علیؓ سے کر دیا ہے، فرشتوں نے گواہی دی ہے اور مجھے بھی حکم فرمایا ہے کہ میں زمین پر...
    کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی کریک میں آتتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے، زیر زمین کون سی گیس کاذخیرہ متعلقہ ادارے اس کی چھان بین کررہے ہیں۔ کمشنر آفس میں کمشنر کراچی حسن نقوی اور دیگر کے ہمراہ پریس کرتے ہوئے مئیر کراچی مرتضی وہاب نے بتایا کہ کورنگی کریک میں گذشتہ شب لگنے والی آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچ گئیں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ 1122 سمیت کنٹونمنٹ کریک کا عملہ بھی موجود تھا، تاثر یہ دیا جارہا تھا کہ انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیر زمین ممکنہ گیس...
    اسلام ٹائمز: ریلیوں کے شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، القدس کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف درج نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جبکہ شرکاء کی جانب سے مسلسل "قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی"، "فلسطین زندہ باد" "امریکا مردہ باد" اور "اسرائیل مردہ باد " کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام جامع مسجد لاٹو فقیر، حاجی مورہ اور کوٹلی سیدان سے نکالی گئیں، جبکہ شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام علامہ محمد رمضان توقیر کی سربراہی میں کوٹلی امام حسینؑ سے ریلی نکالی گئی۔ ان ریلیوں میں مختلف مکاتب...
    سٹی42: پاکستان میں سرکاری خرچے  سے چاند تلاش کرنے والی روئیتِ ہلال کمیٹیوں نے تو آج چاند تلاش کرنے کے لئے رسمی اجلاس کئے ہی نہیں البتہ پاکستان کے کئی حصوں میں عوام نے از خود چاند دیکھ لیا اور مقامی علماؤں نے عوام مین سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے مسلمانوں کی گواہیوں کو مان کر   اتوار کے روز عید کرنے کا اعلان کر دیا۔ جی ہاں خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں کل  اتوار  کو عید ہو گی۔ وہاں آج شب تراویح نہیں پڑھی گئی۔   سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 اب تک تصدیق ہونے والی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں  ضلع خیبر،تحصیل باڑہ  میں مسجدوں سے کل بروز اتوار نماز عید کے...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال کے لیے پیدا کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی ایک طاقت ہے اور ہم اس کا استعمال بھی کریں گے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر یہ وفاقی حکومت چل نہیں سکتی، ہمارے پاس اسے گرانے کی طاقت ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی، اس موقع پرسینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور جام خان شورو بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ سندھ کے لیے جینے مرنے کا مسئلہ ہے، ہم...
    فیروز خان ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت رومیو ویڈز ہیر اور حبس جیسے ہٹ ڈراموں سے بڑی کامیابی اور شہرت حاصل کی۔ فیروز خان کی شادی سیدہ علیزہ سے ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، علیزہ سے اداکار کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم اب فیروز خان ڈاکٹر زینب سے شادی کر چکے ہیں اور خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ حال ہی میں فیروز خان نے برطانیہ میں مقامی لوگوں کی طرف سے منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کی۔ میڈیا ٹاک کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی جیون ساتھی ڈاکٹر زینب سے کیسے ملے تھے۔...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اختر مینگل کے لانگ مارچ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کے لانگ مارچ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی سربراہ اختر مینگل پر خودکش حملہ تشویش ناک ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی، سردار اختر مینگل پر خودکش حملے کے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سے 30 کلومیٹر دور واقعے علاقے لک پاس کے مقام پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے دھرنے...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے حکومت اور انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور بے حسی تشدد کی وجہ سے ہمارے 5 کارکن زخمی اور 40 کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ فارم 47 کے حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے بلوچستان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت پارٹی سربراہ سابق وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے سینئر عہدیداروں کی جان کو خطرات لاحق ہے جس کا ہم نے گزشتہ روز خدشہ ظاہر کیا تھا آج لانگ مارچ کے دھرنے کے قریب خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا...
    یوں تو ہر کوئی عید کی تیاریوں میں مصروف ہے، اور بازاروں میں ہر طرف گہما گہمی ہے۔ دوسری جانب آپ کو معلوم ہونا چاہیے مختلف جرائم میں جیلوں میں قید کاٹنے والے بھی عید کی بھرپور تیاریاں کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں عدالت نے عید سے قبل عمران خان کو بڑا ریلیف دے دیا سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی اڈیالہ جیل میں عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور انہیں ضروری سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو کپڑوں کے چار نئے جوڑے، جوتے اور ویس کوٹ پہنچائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال سزا کاٹ رہے ہیں، گزشتہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں عید الفطر کے موقع پر شدید گرمی ہوگی یا پھر موسم بہتر رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری سے پنجاب کا موسم بھی خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم میں بہتری کے ساتھ ہی لاہور سمیت صوبے بھر میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ آج لاہور میں درجہ حرارت 18سے کم ہو کر 16 ڈگری پر آگیا ہے۔ا سی طرح زیادہ سے زیادہ 32 سے کم ہو کر 30 تک...
    امید ہے صدر زرداری وزیراعلی پختونخوا کے خط کا مثبت جواب دینگے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ امید ہے صدر مملکت وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے خط کا مثبت جواب دیں گے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت امن و امان کے مسئلے میں واقعی سنجیدہ ہے تو این ایف سی اجلاس جلد از جلد بلایا جائے کیونکہ امن و امان کا قیام صرف سنجیدہ اقدامات سے ممکن ہے۔ تنظیم سازی کے ماہر کسی وزیر کی غلاظت بھری پریس کانفرنسز سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی پورے ملک میں امن و امان...
    بیجنگ:جنوبی فوجی کمانڈ کے ترجمان ایئر فورس کے سینئر کرنل تھیان جون لی نے کہا ہےکہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے جنوبی فوجی کمانڈ نے بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں معمول کے مطابق گشت کیا۔ ہفتہ کے روز ان کا کہنا تھا کہ فلپائن بار بار بیرونی ممالک کو شامل کرتے ہوئے نام نہاد “مشترکہ گشت” کا اہتمام کرتا ہے، بحیرہ جنوبی چین میں غیر قانونی دعووں کو پھیلانے کی کوشش کرتا ہے، عدم استحکام پیدا کرتا ہے اور جان بوجھ کر علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فلپائن کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں تنازعات کو ہوا دینے اور کشیدگی بڑھانے سے باز آئے۔ان کا کہنا تھا...
    ویب ڈیسک : پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے 30 کروڑ ڈالر(84 ارب روپے) کے قرض کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا مقصد ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات اٹھانا ہے۔   عالمی بینک کی جانب سے پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ رقم پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی۔  سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام اسموگ کو کم کرنے کے منصوبوں میں معاون ثابت ہوگا اور یہ لاکھوں شہریوں کی صحت و بہبود کو بہتر بنانے کی اہم کوشش ہے۔...
    حافظ طاہر محمود اشرفی— فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بعض پاکستانی زائرین کی طرف سے حرم کے احترام کو مدِنظر نہیں رکھا گیا وہ قابلِ افسوس ہے۔اپنے ایک بیان میں طاہراشرفی نے کہا کہ حج اور عمرہ زائرین پر لازم ہے کہ سعودی قوانین پر عمل کریں، سعودی اداروں کی کوشش ہوتی ہے کہ اللّٰہ کے مہمانوں کی بھرپورخدمت کریں، سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مملکت سعودی عرب ایک وقت میں لاکھوں زائرین کی خدمت کر رہی ہوتی ہے، حرم شریف کی حدود میں جہاں بھی نماز ادا کی جائے اس کا ثواب ایک لاکھ نماز کے برابر ہو...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)عید الفطر پربچوں کو نئے کرنسی نوٹوں کی عیدی دینے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے اسٹیٹ بینک لاہور آفس کے باہر کا رخ کیا ، نئے کرنسی نوٹوں کی مانگ کو دیکھتے ہوئے منہ مانگے دام وصول کئے گئے ، چاند رات پر نرخ مزید بڑھ جائیں گے ۔(جاری ہے) نئے کرنسی نوٹ خریدنے کے لئے آنے والوں نے بتایا کہ 10 روپے والی نئے نوٹوں کی گڈی پراضافی 600روپے مانگے جارہے ہیں اور 500روپے تک وصول کئے جارہے ہیں،20روپے والی گڈی پر 800سے 1000 روپے اضافی مانگے جارہے ہیں اور600سے 700تک وصول کئے جارہے ہیں، 50روپے والی گڈی پر 1200سے 1500روپے 100روپے والی نئے کرنسی نوٹوں کی گڈی...
     کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ  موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، عید کے دنوں میں صبح میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے اور 4 اپریل سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے 30 مارچ کو چاند نظر آنے کا واضح امکان ظاہر کیاہے۔ مولانا...