Express News:
2025-04-01@10:24:03 GMT

کراچی میں عید کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد میں عید الفظر کے دوران موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کے دوران شہر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، عید پر سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیر فعال ہوں گی۔

بلوچستان کی گرم ریگستانی شمال مغربی ہواؤں کے سبب پارہ 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

شہر میں صبح کے وقت نمی 70 فیصد تک جبکہ شام کے وقت 30 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم

—فائل فوٹو

کراچی میں آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی: 4 اپریل سے درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان

محکمۂ موسمیات نے عید کے دنوں میں کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی۔

زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عید کے دوسرے روز گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
  • کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • کراچی: آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم
  • عید پر بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان
  • عیدالفطر پر موسم کیسا رہنے کا امکان ہے؟
  • ملک بھر میں عید کی تعطیلات کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • عیدالفطر پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی 
  • عیدالفطر پرموسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی
  • عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟