آج کہاں کہاں عید الفطر منائی جارہی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، ترکیہ اور افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے بھی آج عید منا رہے ہیں۔ برطانیہ میں بھی مسلم کمیونٹی تقسیم ہے۔ بعض لوگ آج عید الفطر منا رہے ہیں جبکہ بعض کل بروز پیر نماز عید ادا کریں گے۔ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندے بھی آج عید الفطر منا رہے ہیں۔
ایران، عمان، بنگلہ دیش اور بھارت میں عید الفطر پیر کو منائی جائے گی۔ ملائشیا، انڈونیشیا، برونائی اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر پیر کو ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عید الفطر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عید الفطر عید الفطر
پڑھیں:
وزیراعظم سمیت دیگر وزراء عید الفطر کہاں منائیں گے؟
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف عید الفطر لاہور میں منائیں گے اور ماڈل ٹاؤن میں ہی عید کی نماز ادا کریں گے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی عید لاہور میں کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف عید کی نماز جاتی امراء میں ادا کریں گے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی عید لاہور جاتی امراء میں منائیں گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان عید اپنے آبائی علاقے کھائی ہتھاڑ ضلع قصور میں منائیں گے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ عید کا دن فیصل آباد میں گزاریں گے اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری عید کی نماز فیصل آباد میں پڑھیں گے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال عید نارووال میں اور وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر عید کا روز مرید کے میں گزاریں گے۔