کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو شہر پھر سے 80ء کی دہائی کے حالات کی طرف جاتا دکھ رہا ہے، اس شہر کے لوگ پانی کا ٹیکس دینے کے باوجود پانی ٹنکروں سے خرید رہے ہیں، اگر کل عوام معاملات اپنے ہاتھ میں لے تو اسے کسی لسان کے خلاف نہ سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہو لہان ہوتی رہی ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں، بشریٰ زیدی کے واقعے نے کراچی کو بدل کر رکھ دیا تھا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تسلسل کیساتھ ڈمپر سے ہلاکتیں ہورہی ہیں، کیا پیغام دیا جارہا ہے، ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ ہیں، انہیں مافیا طرز پر چلایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سسٹم ڈمپر مافیا کو سپورٹ کرتا ہے، چیف جسٹس کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے اس پر سپریم کورٹ سوموٹو لے، عدالتیں ہمیں بتائیں کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکمران بتائیں ریاست بتائے وزیراعظم اور صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے، ایم کیو ایم حادثات میں جاں بحق افراد کے لیے پٹیشن دائر کرنے جارہی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ لیاری گینگ وار کی طرح اغوا برائے تاوان کی وارداتیں شروع ہوگئی ہیں، جعلی ڈومیسائل والوں کو پنشن مل جاتی ہے۔


چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو شہر پھر سے 80ء کی دہائی کے حالات کی طرف جاتا دکھ رہا ہے، اس شہر کے لوگ پانی کا ٹیکس دینے کے باوجود پانی ٹنکروں سے خرید رہے ہیں، اس ملک میں اگر کوئی سب سے زیادہ ٹیکس دے رہے ہیں وہ کراچی اراکین اسمبلی و شہری ہیں، اگر کل عوام معاملات اپنے ہاتھ میں لے تو اسے کسی لسان کے خلاف نہ سمجھا جائے، اگر سندھ کے شہری علاقوں کو صوبہ اون نہیں کرتا تو وفاق میدان میں آئے ڈمپر ٹنکر سے جاں بحق و زخمی ہونے والوں کے لئے معاوضے کا اعلان کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی نے کہا ایم کیو ایم نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، کسٹم اہلکاروں پر منشیات اسمگل کرنے والوں نے چڑھائی کر دی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ناردرن بائی پاس پر ہمدرد چوکی کے قریب کارروائی کے دوران کسٹم اہلکاروں پر منشیات اسمگل کرنے والوں نے چڑھائی کردی، ملزمان کے تشدد سے کسٹم اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ کیماڑی تھانہ سعید آباد میں درج مقدمے کے مطابق  کسٹم اہلکاروں نے منشیات کی اسمگلنگ کی اطلاع پر سفید رنگ کی آلٹو گاڑی کا تعاقب کیا۔

فرار ہوتے ملزمان نے اوور اسپیڈنگ کی اس ہی دوران سڑک پر موجود گڑھوں کے باعث انکی گاڑی الٹ گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، 10 ارب روپے کی اسمگل شدہ بھارتی ممنوعہ ادویات برآمد

اس ہی اثناء میں کار سوار ملزمان کے 50 کے قریب موٹر سائیکل سوار ساتھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ موقع پر موجود کسٹم اہلکاروں نے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی تو ملزمان نے ہوائی فائرنگ کرنے کے ساتھ کسٹم اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کسٹم اہلکاروں کی موبائل فونز بھی توڑ دئے گئے۔

مقدمہ متن کے مطابق کسٹم اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے مرشد اسپتال منتقل کیا گیا تو ملزمان نے وہاں پہنچ کر کسٹم اہلکاروں کو دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کسٹمز کا بڑا آپریشن، 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد

پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں میں حولدار عماد خان، سپاہی عامر،سپاہی کاشف اور مزدور اسد شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو سول اسپتال طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا۔۔

تاہم واقعے کے بعد کسٹم حکام نے سعید آباد تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔ مقدمے میں ہنگامہ آرائی، انسداد دہشت گردی اور دیگر سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں۔

مقدمہ میں کاشف بلڈر، آصف بلڈر اور ان کے پچاس سے زائد ساتھیوں کو نامزد کیا گیا۔ واقعے کی موبائل فوٹیجز منظر عام۔پر آگئیں جس میں نامعلوم شخص کو کسٹم کی ڈبل کیبن گاڑی کو توڑتے ہوئے اور کسٹم اہلکاروں سے بدکلامی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈو الہ یار؛ تیز رفتار کار کینال میں جا گری، 4افراد جاں بحق
  • ڈاکو اور ڈمپر مافیا دونوں غیر مقامی ہیں، شہر مزید ان حالت میں نہیں رہ سکتا، خالد مقبول صدیقی
  • کراچی میں ڈاکو اور ڈمپر مافیا کون ہے؟ خالد مقبول نے بتادیا
  • ہمارے  احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا گیا، ریاست، عدالت بتائے ہم کہاں جائیں: خالد مقبول
  • کراچی، کسٹم اہلکاروں پر منشیات اسمگل کرنے والوں نے چڑھائی کر دی
  • عید کے بعد کراچی کے حقوق کیلئے ایوان اورعدالت سے رجوع کریں گے، خالد مقبول صدیقی
  • عید سے پہلے کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا: خالد مقبول صدیقی
  • ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے، صدر، وزیر اعظم بتائیں ہم کہاں جائیں، خالد مقبول صدیقی
  • سندھ میں کوئی مافیا پشت پناہی کے بغیر جی نہیں سکتا، خالد مقبول صدیقی